شارٹ سرکٹ سے لگنے والی آگ نے حفیظ سنٹر کو جلا ڈالا

  • 📰 DunyaNews
  • ⏱ Reading Time:
  • 65 sec. here
  • 3 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 29%
  • Publisher: 83%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

شارٹ سرکٹ سے لگنے والی آگ نے حفیظ سنٹر کو جلا ڈالا

لاہور: ، ریسکیو آپریشن کے دوران استعمال ہونے والے پانی نے پلازے کی 90 فیصد دکانوں کو برباد کر دیا۔

آگ اور پانی کے کھیل نے حفیظ سنٹر کو کھنڈر میں تبدیل کر دیا۔ حفیظ سنٹر گلبرگ میں لگنے والی آگ نے سینکڑوں گھروں کے چولہے بجھا دئیے۔ دکانداروں اور تاجروں نے الزام لگایا ہے کہ آگ سے 30 فیصد دکانیں راکھ ہوئیں تو ریسکیو آپریشن کے دوران دکانوں کے شیشے ٹوٹے اور 90 فیصد دکانیں پانی کی وجہ سے برباد ہوگئیں۔ دکانداروں اور تاجروں کے مطابق دوسری، تیسری اور چوتھی منزل پر آگ لگنے سے 300 کے قریب دکانیں جل کر راکھ بنیں لیکن بیسمنٹ اور گراؤنڈ فلور پر واقع دکانیں ریسکیو آپریشن کے دوران پانی سے تباہ ہوئیں۔ دکانوں میں الیکٹرونکس کا سامان، لیپ ٹاپس اور موبائل فون موجود تھے۔ الیکٹرونکس کا سامان پانی بھرنے کی وجہ سے کباڑ بن گیا۔

ذرائع کے مطابق ریسکیو کے 20 گھنٹے کے طویل آپریشن کے دوران ایک لاکھ لٹر کے قریب پانی کا استعمال کیا گیا، پانی پلازہ کی بیسمنٹ سمیت گراؤنڈ فلور تک بھر گیا۔ ریسکیواہلکاروں کی جانب سے پانی سے بھرے 18 ہزار لٹر کے 4 باؤزرز بہا دئیے گئے۔ آپریشن کے دوران پانی کے چھوٹے ٹینکرز بھی استعمال کیے گئے، ہر ٹینکر میں 3300 لٹر پانی موجود ہوتا ہے۔

دوسری جانب ترجمان ریسکیو فاروق احمد کا دعویٰ ہے کہ آپریشن کے دوران 60 فیصد سے زائد پلازہ کو محفوظ بنایا، پانی اور فوم کا استعمال فائر فائٹنگ کے لیے ضروری ہے، شدت سے بھڑکنے والی آگ کو پانی کے بغیر بجھانا مشکل ہے۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ریسکیو اہلکاروں نے بر وقت ریسپانس کیا اور 25 لوگوں کو سنارکلز کے ذریعے ریسکیو کیا گیا۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 1. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

شارٹ سرکٹ سے لگنے والی آگ نے حفیظ سنٹر کو جلا ڈالا
ذریعہ: roznamadunya - 🏆 14. / 53 مزید پڑھ »

شارٹ سرکٹ سے لگنے والی آگ نے حفیظ سنٹر کو جلا ڈالا
ذریعہ: roznamadunya - 🏆 14. / 53 مزید پڑھ »

وزیر اعلی پنجاب نے حفیظ سنٹر لاہور میں آتشزدگی واقعہ کی رپورٹ طلب کر لیHeart is organ in living organism who just pump blood around the body to provide food and nutritive values to cells, tissues, organs & body. If someone is mad to place a tangible thing in it he/she can't. The reality is to accept پاک_فوج_میرے_دل_میں UN OfficialDGISPR PakPMO کل جس ٹائیگر فورس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم صاحب اتنے اچھل کود کر رہے تھے اس ٹائیگر فورس کا موجودہ اسٹیٹس کیا ہے کیا اس کو تنخواہ دی جاتی ہے وہ اسٹیٹ کے ملازم ہیں یا پی ٹی آئی کے جب تحریک انصاف کی حکومت نہیں رہے گی تب ان کا مستقبل کیا ہو گیا پلیز کوئی رہنمائی فرما دے میری
ذریعہ: DunyaNews - 🏆 1. / 83 مزید پڑھ »

صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے گلبر گ میں واقع حفیظ سنٹر پلازے میں خوفناک آتشزدگی سے کروڑوں روپے کا سامان جل کر خاکستر ہو گیاصوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے گلبر گ میں واقع حفیظ سنٹر پلازے میں خوفناک آتشزدگی سے کروڑوں روپے کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا Lahore HafeezCenterFire Goods BurntToAshes
ذریعہ: Nawaiwaqt_ - 🏆 6. / 63 مزید پڑھ »

لاہور: حفیظ سنٹر میں خوفناک آتشزدگی، فائربریگیڈ عملہ آگ بجھانے میں مصروفYa Allah khair
ذریعہ: DunyaNews - 🏆 1. / 83 مزید پڑھ »

وزیراعظم عمران خان نے ٹائیگر فورس کنونشن میں نوازشریف کی جو افسردہ تصویر دکھائی وہ دراصل کب کی ہے؟ جان کر وزیراعظم کو بھی افسوس ہوگااسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم عمران خان نے کنونشن سنٹر میں تقریب سے خطاب کے دوران سابق وزیر اعظم نواز شریف کی لندن جانے سے پہلے اور بعد کی اگر اس کو عقل ھوتی تو وہ تصویر کیوں دکھاتا غلطی کے بعد افسوس عقلمند کو ھوتا ھے اور غلطی کا اعتراف بہادر آدمی کرتا ھے یہ دونوں صفات سے محروم ھے
ذریعہ: DailyPakistan - 🏆 3. / 63 مزید پڑھ »