سید یوسف رضا گیلانی بلامقابلہ چیئرمین سینیٹ منتخب

  • 📰 arynewsud
  • ⏱ Reading Time:
  • 53 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 24%
  • Publisher: 63%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

اسلام آباد : پاکستان پیپلز پارٹی کے سید یوسف رضا گیلانی بلامقابلہ چیئرمین سینیٹ منتخب ہوگئے، ان کے مقابلے میں کسی

سید یوسف رضا گیلانی بلامقابلہ چیئرمین سینیٹ منتخب ہوگئے، ان کے مقابلے میں کسی نے کاغذات نامزدگی جمع ہی نہیں کرائے۔

مسلم لیگ ن کے سردار سید آل خان بلامقابلہ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ منتخب کرلیے گئے، یوسف رضاگیلانی اور سیدال خان ناصر حکومتی اتحاد کے امیدوار ہیں۔ سینیٹ سیکریٹریٹ نے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے بلامقابلہ کامیابی کا رزلٹ تیار کرلیا ہے جبکہ سینیٹ سیکریٹریٹ نے آزاد سینیٹرز کو حکومت اور اپوزیشن بینچوں میں بیٹھے سے متعلق مراسلہ تیار کرلیا ہے۔

نومنتخب اراکین سینیٹ کی حلف برداری کے لیے سینیٹ کے اجلاس میں اسحاق ڈار نے نو منتخب ارکان سے حلف لیا، وزیر داخلہ محسن نقوی اور یوسف رضا گیلانی سمیت دیگر ارکان نے حلف لیا۔بعد ازاں یوسف رضا گیلانی نے چیئرمین سینیٹ کے عہدے کاحلف اٹھالیا، پریزائیڈنگ افسر اسحاق ڈار نے یوسف رضاگیلانی سے چیئرمین سینیٹ کےعہدے کا حلف لیا

یوسف رضا گیلانی نے چیئرمین سینیٹ کی نشست سنبھال لی، اس موقع پر سینیٹر اسحاق ڈار نے یوسف رضا گیلانی کو چیئرمین سینیٹ بننے پر مبارکباد دی۔وفاقی وزیرعلیم خان نے یوسف رضاگیلانی کو بلامقابلہ چیئرمین سینیٹ منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپ کا بلامقابلہ چیئرمین سینیٹ منتخب ہونا خوش آئند امر ہے، امید ہے یوسف گیلانی ایوان بالا کو جمہوری تقاضوں کے مطابق چلائیں گے۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 5. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

پیپلز پارٹی کے یوسف رضا گیلانی بلا مقابلہ چیئرمین سینیٹ منتخبحکومتی اتحاد کی طرف سے پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وزیراعظم بلا مقابلہ چیئرمین سینیٹ منتخب ہوگئے جب کہ مسلم لیگ (ن) کے  سردار سیدال خان ناصر بلا مقابلہ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ منتخب ہوگئے۔سینیٹ اجلاس میں وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے پریزائیڈنگ افسر کی ذمہ داریاں انجام دیں۔ سینیٹ اجلاس کا آغاز ہوتے ہی تحریک انصاف کی جانب سے احتجاج کیا گیا اور پی ٹی آئی...
ذریعہ: Nawaiwaqt_ - 🏆 6. / 63 مزید پڑھ »

پی پی کے یوسف رضا گیلانی اور (ن) لیگ کے سردار سیدال بلا مقابلہ چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ منتخبسینیٹ اجلاس میں وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے پریزائیڈنگ افسر کی ذمہ داریاں انجام دیں
ذریعہ: geonews_urdu - 🏆 15. / 53 مزید پڑھ »

چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا انتخاب آج ہوگااسلام آباد :چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا انتخاب بھی آج ہوگا ، چیئرمین وڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کیلئے 85 سینیٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

پی ٹی آئی نے چیئرمین، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا انتخاب روکنے کیلئے سینیٹ ...اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف نے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے خلاف درخواست سیکرٹری سینیٹ کو جمع کروادی جبکہ انتخاب عدالت میں بھی چیلنج کردیا۔پی ٹی آئی کے سینیٹر سیف اللہ نیازی کی جانب سے سینیٹ سیکرٹریٹ میں جمع کروائی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ خیبر پختونخواکے سینیٹ الیکشن تک چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ...
ذریعہ: DailyPakistan - 🏆 3. / 63 مزید پڑھ »

سینیٹ کی 11 نشستوں پر الیکشن خطرے میں، خیبر پختونخوا حکومت نےسپریم کورٹ جانے ...اسلام آباد ( مانیٹرنگ  ڈیسک )سینیٹ کی 48 نشستوں میں سے 18 پر امیدوار بلامقابلہ منتخب ہو چکے ہیں جبکہ 11  نشستوں پر الیکشن خطرے میں  ہے ۔'جیو نیوز ' کے مطابق سینیٹ کی 48 خالی نشستوں میں سے 18 پر امیدوار بلامقابلہ منتخب کر لیے گئے جبکہ باقی 30 نشستوں پر انتخاب 2 اپریل کو ہو گا۔  خیبر پختونخوا کی 11 نشستوں پر سینیٹ الیکشن خطرات سے دوچار ہے، صوبائی...
ذریعہ: DailyPakistan - 🏆 3. / 63 مزید پڑھ »

تحریک انصاف کا چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے بائیکاٹ کا فیصلہاسلام آباد : تحریک انصاف نے چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہوئے انتخاب عدالت میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »