سٹاک مارکیٹ میں 282.03پوائنٹس کی مندی، تین حدیں گر گئیں

  • 📰 DunyaNews
  • ⏱ Reading Time:
  • 42 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 20%
  • Publisher: 83%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

لاہور: (ویب ڈیسک) سٹاک مارکیٹ میں رواں ہفتے کے چوتھے کاروباری روز کے دوران ایک مرتبہ پھر 282.03 پوائنٹس کی مندی دیکھی گئی۔

تفصیلات کے مطابق رواں ہفتے کے دوران پاکستان سٹاک مارکیٹ میں غیر یقینی صورتحال چھائی ہوئی ہے، چند روز کے دوران سیاسی صورتحال نے سرمایہ کاروں کو دیکھو اور انتظار کرو کی پالیسی پر مجبور کیا ہوا ہے، سٹیٹ بینک کی طرف سے جاری کی گئی رپورٹ کے باعث انویسٹرز ٹریڈنگ کے دوران دلچسپی لینے سے گریزاں ہیں۔

رواں ہفتے کے چوتھے کاروباری روز کے دوران حصص مارکیٹ میں کاروبار کے پہلے دو گھنٹوں کے دوران 77 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی، اس کا تسلسل آگے چل کر بڑھتا گیا۔ پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں ایک موقع پر انڈیکس 34090.13 پوائنٹس کی نچلی ترین سطح پر دیکھا گیا تاہم تنزلی کی طرف جانے والا انڈیکس ایک موقع پر اوپر اُٹھا اور انڈیکس 34410.05 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا تھا۔

کاروبار کے اختتام پر پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 282.3 پوائنٹس کی مندی دیکھی گئی جس کے بعد 100 انڈیکس 34119.39 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔ مندی کے باعث حصص مارکیٹ کی تین حدیں گر گئیں، گرنے والی حدوں میں 34400، 34300، 34200 کی حدیں شامل ہیں۔ پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 0.82 فیصد کی گراوٹ دیکھی گئی۔ اس دوران 10 کروڑ 41 لاکھ 88 ہزار 508 شیئرز کا لین دین ہوا، اس لین دین میں سرمایہ کاروں کی طرف سے شیئرز کے فروخت کو ترجیح دی گئی۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔

یہ مزید گرنی چائیے انہوں نے اس وقت نعرے لگائے تھے گو نواز گو اب بگھتیں

کیا عمران باجوہ سے بھی زیادہ گرگئی؟

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 1. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

امریکی ڈالر 57 پیسے سستا، سٹاک مارکیٹ میں 6.63 پوائنٹس کی مندیلاہور: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں مسلسل مہنگا ہونے والا امریکی ڈالر رواں ہفتے کے تیسرے کاروباری روز کے دوران تنزلی کا شکار ہو گیا، انٹر بینک میں قدر 57 پیسے گھٹ گئی جبکہ سٹاک مارکیٹ میں غیر یقینی صورتحال کے باعث اُتار چڑھاؤ کے بعد 6.63 پوائنٹس کی معمولی مندی ریکارڈ کی گئی۔
ذریعہ: DunyaNews - 🏆 1. / 83 مزید پڑھ »

سٹاک مارکیٹ: سرمایہ کاروں کی جانب سے شیئرز کی خریداری، 386 پوائنٹس کی تیزیلاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کی جانب سے شیئرز کی خریداری کے بعد رواں ہفتے کے دوسرے کاروباری روز کے دوران 386 پوائنٹس کی تیزی دیکھی گئی۔
ذریعہ: DunyaNews - 🏆 1. / 83 مزید پڑھ »

عالمی مارکیٹ کے ساتھ پاکستان میں بھی سونا سستا ہوگیاکراچی(ویب ڈیسک) عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 22 ڈالر جب کہ پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت 700 روپے کم ہوئی۔ ایکسپریس نیوزکے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ
ذریعہ: DailyPakistan - 🏆 3. / 63 مزید پڑھ »

انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر سستا ہو گیالاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان میں بھی کورونا وائرس کے وار تیز ہو گئے ہیں اور متاثر ہ افراد کی تعداد 80ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جس کے اثرات معیشت پر بھی
ذریعہ: DailyPakistan - 🏆 3. / 63 مزید پڑھ »

انٹربینک مارکیٹ‌ میں ڈالر 59 پیسے سستا ہو گیا
ذریعہ: DunyaNews - 🏆 1. / 83 مزید پڑھ »

امریکی ڈالر 57 پیسے سستا، سٹاک مارکیٹ میں 6.63 پوائنٹس کی مندیلاہور: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں مسلسل مہنگا ہونے والا امریکی ڈالر رواں ہفتے کے تیسرے کاروباری روز کے دوران تنزلی کا شکار ہو گیا، انٹر بینک میں قدر 57 پیسے گھٹ گئی جبکہ سٹاک مارکیٹ میں غیر یقینی صورتحال کے باعث اُتار چڑھاؤ کے بعد 6.63 پوائنٹس کی معمولی مندی ریکارڈ کی گئی۔
ذریعہ: DunyaNews - 🏆 1. / 83 مزید پڑھ »