سندھ کے سرکاری گوداموں سے چار ہزار ٹن گندم کیسے ’غائب‘ کی گئی؟

  • 📰 BBCUrdu
  • ⏱ Reading Time:
  • 97 sec. here
  • 3 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 42%
  • Publisher: 59%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

سندھ کے محکمہ خوراک کی ایک رپورٹ میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ کراچی سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں واقع سرکاری گوداموں سے سنہ 2022 سے 2024 کے دوران تقریباً چار ہزار ٹن گندم ’چوری‘ ہوئی تھی۔ مگر گندم کی یہ مبینہ چوری کیسے ہوئی اور پھر یہ افغانستان تک کیسے...

سنہ 2022 کے دوران پاکستان کے صوبہ سندھ میں ایک تباہ کن سیلاب آیا تھا جس کے بعد صوبے میں گندم کی پیداوار میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی اور اس کمی کو پورا کرنے کے لیے کئی لاکھ ٹن گندم درآمد کی گئی۔

اُدھر صوبائی وزیر برائے خوراک جام خان شورو نے بی بی سی کو بتایا کہ مذکورہ رپورٹ ابھی اُن تک نہیں پہنچی اور جیسے ہی یہ دستیاب ہو گی تو وہ اس پر انکوائری آرڈر کر کے ذمہ داران کو سزائیں دلوائیں گے۔رپورٹ کے مطابق سندھ کے جن چار مختلف شہروں میں 2022 سے لے کر 2023 تک گندم کی شدید کمی رپورٹ ہوئی اُن میں شہید بینظیر آباد، حیدر آباد، سکھر اور لاڑکانہ شامل ہیں۔ جب محکمہ خوراک سندھ نے اس معاملے پر انکوائری کا حکم دیا تو معلوم ہوا کہ گندم کی اس بڑی مقدار میں چوری میں محکمہ خوراک کے افسران ہی ملوث ہیں۔محکمہ...

وہاں موجود محکمہ خوراک سندھ کے دو افسران نے اپنا نام اور عہدہ ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بی بی سی سے بات کی ہے۔ محکمہ خوراک سندھ کے افسران ہوں یا کراچی کے کاروباری حلقے، سب اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ چوری شدہ گندم بلوچستان کے راستے افغانستان بھی پہنچائی گئی ہے۔ محکمہ خوراک کی لیک ہونے والی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ چوری ہونے والی گندم کی دو لاکھ بوریاں کراچی سے ’غائب‘ کی گئی تھیں۔

حیدر آباد میں فلور مِل کے مالک خرّم لودھی نے بتایا کہ ’گندم چوری ہونے کی صورت میں ہمارے پاس اس کی سپلائی کم آتی ہے جس کے نتیجے میں ہمیں سرکار سے مدد لینی پڑتی ہے۔ میرے پاس اس وقت 300 بوریاں گندم کی موجود ہیں، اور ایک بوری میں 100 کلوگرام گندم ہے۔ لیکن خدانخواستہ اگر سرکار کی مدد لینی پڑ جائے تو وہ صرف 300 کلوگرام گندم لا کر گزارا کرنے کو کہہ دیتے ہیں۔‘اب سوال یہ بھی ہے کہ پاکستان جیسے ملک میں جہاں پہلے سے ہی گندم کا ہر دوسرے سال مسئلہ پیدا ہوتا ہے، وہاں گندم کی ’چوری‘ جیسے واقعات کو کیسے روکا...

صوبائی وزیرِ خوراک جام خان شورو نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت سب سے بڑا مسئلہ کھلے گوداموں کا ہے جہاں سے اکثر گندم کے خراب ہونے کی خبر آتی ہے۔ ’ہمارے پاس بند گوداموں کی گنجائش 7 لاکھ ٹن ہے۔ جبکہ اس کے علاوہ جو بھی پروڈیوس ہوتی ہے وہ کُھلے گوداموں میں رکھی جاتی ہے۔‘ انھوں نے کہا کہ ’جب سیلاب کے دوران گندم کے خراب ہونے کی خبر وزیرِ اعلی مراد علی شاہ تک پہنچی تو انھوں نے دو کمیٹیاں قائم کر دیں۔ ایک کمیٹی وہ تھی جسے گندم کے خراب ہونے کی تفتیش کرنی تھی۔ اور دوسری وہ جسے خراب گندم کی نیلامی کا کام کرنا تھا۔‘

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 11. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

گندم اسکینڈل: نئی حکومت آنےکے بعد بھی 98 ارب 51 کروڑ روپےکی گندم درآمد ہونےکا انکشافایک لاکھ13 ہزار ٹن سے زیادہ کا کیری فارورڈ اسٹاک ہونے کے باوجود گندم درآمد کی گئی، ذرائع
ذریعہ: geonews_urdu - 🏆 15. / 53 مزید پڑھ »

گندم کی فروخت : کسان دھرنے کے فیصلے پر قائم، یہ معاملہ کیا ہے؟صوبہ پنجاب کے کسانوں کیلئے خطیر لاگت سے اگائی گئی گندم فروخت کرنا سر کا درد بن گیا، گندم کی سرکاری خریداری کم ہونے سے اناج منڈیوں میں فی
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

کسان گندم سڑکوں پر بیچنے پر مجبور، پنجاب اسمبلی کے سامنے احتجاج کا اعلانپنجاب میں گندم کی سرکاری خریداری کم ہونے کی وجہ سے اناج منڈیوں میں فی من قیمت تین ہزار روپے من تک گر گئی ہے
ذریعہ: geonews_urdu - 🏆 15. / 53 مزید پڑھ »

گندم اسکینڈل کے حوالے سے سابق نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کا بیان سامنے آگیاوزیر اعظم کا کام نہیں ہے کہ وہ گندم کی پیداوار دیکھے ، 40 لاکھ میٹرک ٹن گندم کی کمی تھی، صرف 34 لاکھ میٹرک ٹن درآمد کی گئی: سابق نگران وزیر اعظم
ذریعہ: geonews_urdu - 🏆 15. / 53 مزید پڑھ »

بلاضرورت وافر مقدار میں درآمد شدہ گندم حالیہ بحران کی وجہ بنیپہلےمرحلے میں20 لاکھ ٹن گندم درآمد کرنےکی اجازت دی گئی تھی، درآمد کی گئی گندم فروری میں پاکستان پہنچنا تھی تاہم تاخیرکی گئی: ذرائع
ذریعہ: geonews_urdu - 🏆 15. / 53 مزید پڑھ »

گندم خریداری کا بحران: کیا حکومت کسانوں سے اضافی گندم خرید کر اسے ذخیرہ یا برآمد کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتی؟نگراں حکومت کی جانب سے 30 لاکھ ٹن سے زائد گندم کی درآمد کے بعد اس وقت سرکاری گوداموں میں گندم کا بڑا ذخیرہ موجود ہے جبکہ دوسری جانب اچھی فصل ہونے کی وجہ سے کسانوں کے پاس بھی گندم کی وافر مقدار موجود ہے۔ ایسے میں یہ سوال اٹھ رہا ہے کہ حکومت کسانوں سے اضافی گندم خرید کر اسے ذخیرہ یا برآمد کیوں نہیں کر...
ذریعہ: BBCUrdu - 🏆 11. / 59 مزید پڑھ »