سعودی حکومت کا مکہ مکرمہ کی تمام مساجد دوبارہ نمازیوں کیلئے کھولنے کا اعلان

  • 📰 DunyaNews
  • ⏱ Reading Time:
  • 31 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 16%
  • Publisher: 83%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

ریاض: (ویب ڈیسک) سعودی عرب کی حکومت نے مسلمانوں کے مقدس ترین شہر مکہ مکرمہ میں سخت حفاظتی اقدامات کے تحت بروز اتوار مورخہ 21 جون سے تمام مساجد کو کھولنے کا اعلان کر دیا ہے۔

یہ تمام مساجد کورونا وائرس کی وبا کے پھیلاؤ کے باعث گزشتہ تین ماہ سے بند پڑی تھیں۔ سعودی وزارت مذہبی امور نے جمعہ کو جاری ایک بیان میں کہا کہ مساجد کو دوبارہ کھولنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں گی، جن میں اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ جائے نماز کو صرف ایک بار استعمال کیا جائے اور نمازی ایک دوسرے سے محفوظ فاصلہ رکھیں۔

سعودی وزارت نے کہا کہ نماز کے دوران سماجی فاصلے کو یقینی بنانے کے لیے مساجد میں نشانات لگا دیے گئے ہیں۔ رضاکار مساجد میں داخل ہونے پر نمازیوں کو حفاظتی اقدامات سے بھی آگاہ کریں گے۔ خیال رہے کہ سعودی عرب میں کورونا کے ڈیڑھ لاکھ سے زیادہ کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں جبکہ اس مہلک وائرس سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 1,184 تک پہنچ چکی ہے۔

اس سے قبل وزارت اسلامی امور نے 31 مئی کو مکہ مکرمہ کے علاوہ سعودی عرب کے تمام علاقوں کی مساجد کھول دی تھیں اور طے کر دیا تھا کہ اگر کوئی بڑی تبدیلی واقع نہ ہوئی تو ایسی صورت میں اتوار 21 جون اتوار سے مکہ مکرمہ کی مساجد بھی نمازیوں کے لیے کھول دی جائیں گی۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 1. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

حکومت سے علیحدگی کا معاملہ، حکومت کا اختر مینگل سے پہلا باضابطہ رابطہاسلام آباد: (دنیا نیوز) بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل کے حکومت سے علیحدگی کے معاملے پر حکومت نے ان کیساتھ پہلا باضابطہ رابطہ کیا ہے۔
ذریعہ: DunyaNews - 🏆 1. / 83 مزید پڑھ »

حکومت سے علیحدگی کا معاملہ، حکومت کا اختر مینگل سے پہلا باضابطہ رابطہاسلام آباد: (دنیا نیوز) بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل کے حکومت سے علیحدگی کے معاملے پر حکومت نے ان کیساتھ پہلا باضابطہ رابطہ کیا ہے۔
ذریعہ: roznamadunya - 🏆 14. / 53 مزید پڑھ »

سعودی عرب کا ملک میں سیاحتی سرگرمیاں جلد بحال کرنے کا فیصلہسعودی عرب نے کرونا وائرس کے پھیلائو کی وجہ سے متاثر ہونے والی سیاحتی سرگرمیوں کی بہ تدریج بحالی کا فیصلہ کیا ہے۔ سعودی وزیر سیاحت احمد الخطیب نے ایک بیان میں
ذریعہ: Nawaiwaqt_ - 🏆 6. / 63 مزید پڑھ »

سعودی عرب کا ملک میں سیاحتی سرگرمیاں جلد بحال کرنے کا فیصلہسعودی عرب کا ملک میں سیاحتی سرگرمیاں جلد بحال کرنے کا فیصلہ Read News SaudiArabia Tourism ResumedSoon CoronaVirus PrecautionaryMeasures KSAMOFA
ذریعہ: Waqtnewstv - 🏆 10. / 59 مزید پڑھ »

سعودی عرب کا سیاحتی شعبہ بحال کرنے کا اعلانریاض(ویب ڈیسک) سعودی وزیر سیاحت احمد الخطیب نے اعلان کیا ہے کہ 21 جون سے ملک بھر میں سیاحت کا شعبہ مکمل طور پر بحال کر دیا جائے گا۔ شعبہ سیاحت کو کھولنے کا
ذریعہ: DailyPakistan - 🏆 3. / 63 مزید پڑھ »

وفاقی حکومت کا تفتان بارڈر کھولنے کا فیصلہ | Abb Takk News
ذریعہ: AbbTakk - 🏆 2. / 68 مزید پڑھ »