حکومت سے علیحدگی کا معاملہ، حکومت کا اختر مینگل سے پہلا باضابطہ رابطہ

  • 📰 DunyaNews
  • ⏱ Reading Time:
  • 41 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 20%
  • Publisher: 83%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

اسلام آباد: (دنیا نیوز) بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل کے حکومت سے علیحدگی کے معاملے پر حکومت نے ان کیساتھ پہلا باضابطہ رابطہ کیا ہے۔

اس سلسلے میں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے سردار اختر مینگل سے ملاقات کی اور پرویز خٹک کی سربراہی میں قائم مذاکراتی کمیٹی کا پیغام پہنچایا۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان سیاسی صورتحال پر بھی بات چیت ہوئی۔

چیئرمین سینیٹ نے بی این پی سربراہ کو مذاکراتی کمیٹی کی طرف سے جلد ملاقات کی اطلاع بھی دی۔ تاہم ذرائع کے مطابق سردار اختر مینگل اپنے موقف پر قائم ہیں، انہوں نے جواب دیا ہے کہ جو کرنا تھا کر لیا، اب میرے پاس کرنے کو کچھ نہیں ہے۔ سردار اختر مینگل کا کہنا تھا کہ اب حکومت نے پیشرفت کرنی ہے۔ اسپر چیئرمین سینیٹ نے انھیں یقین دہانی کرائی کہ آپ کا پیغام مذاکراتی کمیٹی کو پہنچا دوں گا، مگر ہمیں آپ کو ساتھ لے کر چلنا ہے۔ بلوچستان کے مسائل کے حل کے لئے ہم مل کر زیادہ موثر کوششیں کر سکتے ہیں۔

بعد ازاں میڈیا سے گفتگو میں سردار اختر مینگل نے کہا کہ صادق سنجرانی کا تحریک انصاف سے تعلق نہیں، وہ حکومت کے اتحادی اور چیئرمین سینیٹ ہیں، اسی لئے وہ آئے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ چیئرمین سینیٹ جاننا چاہتے تھے کہ ایسا کیوں ہوا؟ میں نے انھیں کہا کہ آپ جا کر حکومت سے پوچھیں کہ معاہدوں پر عمل کیوں نہیں ہوا؟

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 1. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

حکومت کے اہم اتحادی نے ساتھ چھوڑ دیا، حکومت سے علیحدگی کا اعلاناسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)بی این پی( مینگل )نے حکومت سے اتحادختم کرنےکااعلان کردیا۔قومی اسمبلی اجلاس میں بی این پی مینگل کے سربراہ اختر مینگل نے
ذریعہ: DailyPakistan - 🏆 3. / 63 مزید پڑھ »

بی این پی مینگل نے وفاقی حکومت سے علیحدگی کا اعلان کردیااسلام آباد:  بی این پی مینگل نے حکومت سے اتحاد ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے کہا پی ٹی آئی سے اتحاد کے خاتمے کا باقاعدہ اعلان کرتا ہوں۔اختر مینگل
ذریعہ: Nawaiwaqt_ - 🏆 6. / 63 مزید پڑھ »

ظفر مرزا کا کرونا کے علاج کے لیے ڈیکسا میتھاسون سے متعلق اہم بیانوزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کرونا مریضوں کے لیے ڈیکسا میتھاسون کو خوش آئند کہا ہے۔ pagl ho gia کووڈ 19 کے بارے میں ایک اہم پیش رفت میرے دوست کو کورنا ہوا اس کے علاج میں یہ دوائی استعمال کی ایم پی کلاس کیپسول 500 ملی( 1) روزانہ شام کو پیناڈول ایکسٹرا صبح شام 2 اور ایسی فاہل سیرپ دن میں دو بار قرشی جوہر جوشاندہ چائے میں ڈال کر پینے سے کرونا میں فاہدہ ھوگا 6 دن استعمال کریں
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

بھارت کے انتشار پھیلانے کے ایجنڈے سے خطے کا امن تباہ ہو جائے گا، وزیر خارجہاسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت کے ہندوتوا اور انتشار پھیلانے کے ایجنڈے سے خطے کا امن اور سلامتی تباہ ہو جائے گا۔
ذریعہ: DunyaNews - 🏆 1. / 83 مزید پڑھ »

بھارت کے انتشار پھیلانے کے ایجنڈے سے خطے کا امن تباہ ہو جائے گا، وزیر خارجہاسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت کے ہندوتوا اور انتشار پھیلانے کے ایجنڈے سے خطے کا امن اور سلامتی تباہ ہو جائے گا۔
ذریعہ: roznamadunya - 🏆 14. / 53 مزید پڑھ »

بی این پی مینگل نے پی ٹی آئی سے علیحدگی کا اعلان کر دیابلوچستان نیشنل پارٹی مینگل نے پاکستان تحریک انصاف سے علیحدگی کا اعلان کر دیا ہے۔ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا انشاءاللہ اچھا ہوا حکومت کی ایک بلیک ملیر سے جان چھوٹ گئی پی ٹی آئی کے گوشت میں اب ہڈی نہی رہی۔ احتر مینگل۔
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »