سزا یافتہ جعلی دولت مند: ’میں نے نیٹ فلکس سے نہیں کہا تھا کہ وہ میری کہانی خریدیں‘ - BBC News اردو

  • 📰 BBCUrdu
  • ⏱ Reading Time:
  • 65 sec. here
  • 3 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 29%
  • Publisher: 59%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

اینا سوروکن نے نیٹ فلکس کو اپنی کہانی بیچ کر تین لاکھ بیس ہزار ڈالر کمائے

سوروکن نیٹ فلکس سے حاصل ہونے والی تمام آمدنی اپنے پاس نہیں رکھ سکیں کیوں کہ نیویارک کے قوانین بدنامی یا بری شہرت کو مالی منافع کے لیے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیتا۔

لیکن اصل میں وہ ایک میگزین میں تربیتی بنیادوں پر کام کر رہی تھیں اور ان کا تعلق روس سے ہجرت کر کے جرمنی منقتل ہونے والے ایک عام سے خاندان سے تھا۔ سوروکن کا اب دعویٰ ہے کہ ان کے مقدمے کے دوران استغاثہ نے ان کا ذرائع ابلاغ میں تاثر بنانے میں بڑا کردار ادا کیا ہے۔ اس مقصد کے لیے ایک 'لنچ پارٹی' کرنے کے بروشر یا کتابچہ بھی چھپوا لیا تھا جس کے پیسے بھی انہوں نے اس مہنگے ترین ڈیزائنر کو ادا نہیں کیے۔ اس بروشر میں دعویٰ کیا گیا کہ انھیں اس کام میں بہت سی مشہور شخصیات کی مدد حاصل ہے جس میں آنجہانی آرٹسٹ کرسٹو بھی شامل تھے۔ کرسٹو جو گزشتہ سال وفات پا گئے تھے ان کے پبلشرز نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے اس بات کی سختی سے تردید کی۔

'دوسروں نے مجھے دھوکے باز اور جعل ساز بنا کر پیش کیا جو کہ میں سمجھتی ہوں کہ میں کبھی نہیں تھی۔ میں کبھی بھی لوگوں سے بہت زیادہ اچھی بن کر نہیں ملتی تھی۔ میں نے کبھی بھی کس کو باتوں میں الجھا کر اپنا کام نکالنے کی کوشش نہیں کی۔ میں صرف لوگوں سے کہتی تھی کہ مجھے یہ چاہیے اور وہ مجھے دے دیتے تھے یا پھر میں آگے بڑھ جاتی تھی۔'

انھوں نے کہا کہ وہ ایک کتاب لکھ رہی ہیں۔ وہ کہتی ہیں 'میرے اپنے نان فنجیبل ٹوکن ہیں جو کرپٹو کرنسی میں استعمال ہوتے ہیں، لباس بنانے کا اپنا برینڈ ہے اور میں جیل میں اصلاحات پر کام کر رہی ہوں۔'ان کا کہنا ہے کہ وہ ایک جعلساز یا پھروپیہ ہونے کی شہرت کو اپنے لیے کوئی اعزاز کی بات نہیں سمجھتیں۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔

Appreciated

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 11. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات