ساہیوال، کراچی، چلاس میں حادثات، 6 افراد جاں بحق، 46 زخمی

  • 📰 arynewsud
  • ⏱ Reading Time:
  • 57 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 26%
  • Publisher: 63%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

ساہیوال، کراچی، چلاس میں حادثات، 6 افراد جاں بحق، 46 زخمی ARYNewsUrdu

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے شہر ساہیوال میں عارف والہ روڈ بائی پاس کے قریب مسافر بس الٹنے سے 5 افراد جاں بحق جب کہ 35 سے زائد مسافر زخمی ہو گئے ہیں۔

ریسکیو ذرایع کا کہنا ہے کہ حادثے میں زخمی افراد کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ٹیچنگ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جب کہ 6 مسافروں کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے، معلوم ہوا کہ مسافر بس فورٹ عباس سے ساہیوال آ رہی تھی کہ بائی پاس عارف والا کے قریب بس کا ٹائر بلاسٹ ہو کر باڈی سے نکل گیا اور بس درخت سے ٹکرا کر الٹ گئی۔

کراچی میں بھی احسن آباد کے علاقے میں ایک کنٹینر سڑک پر الٹ گیا، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جب کہ ایک شدید زخمی ہو گیا ہے، ہیوی کنٹینر الٹ کر سڑک پر پارک کی گئی گاڑی پر جا گرا تھا، سڑک پر موجود افراد کنٹینر کی زد میں آئے، ریسکیو ذرایع کے مطابق حادثے کے بعد ٹریفک معطل کر دیا گیا ہے، پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی۔

گلگت بلتستان کے ضلع دیامر کے تاریخی شہر چلاس میں بھی ایک حادثہ پیش آیا ہے، بابوسر کے مقام پر سیاحوں کی وین کو حادثہ پیش آنے سے 10 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی ہونے والے سیاحوں کا تعلق کراچی سے ہے، بریک فیل ہونے پر وین بے قابو ہو کر چٹان سے ٹکرا گئی تھی، حادثے کے زخمیوں کو آر ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس نے بتایا کہ ایک زخمی کی حالت تشویش ناک ہونے پر اسے گلگت منتقل کر دیا گیا ہے، اسپتال ذرایع کا کہنا ہے کہ دیگر زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 5. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

حالات میں بہتری کورونا سے اموات میں کمی ایک دن میں 14 افراد جاں بحقاسلام آباد (ویب ڈیسک) کورونا کا زور ٹوٹ گیا، کیسز اور اموات میں مسلسل کمی ہونے لگی، مہلک وائرس نے 14 افراد کی جان لے لی، جس کے بعد اموات کی تعداد 6 ہزار 68
ذریعہ: DailyPakistan - 🏆 3. / 63 مزید پڑھ »

بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچادی؛ مختلف حادثات میں 6 افراد جاں بحق - ایکسپریس اردوکوئٹہ سبی شاہراہ بولان میں پل کا ایک حصہ ٹوٹ جانے سے بند ہو گئی
ذریعہ: ExpressNewsPK - 🏆 13. / 53 مزید پڑھ »

کراچی میں حادثات: 3 روزمیں 14 افراد جاں بحقشہر کے بیشتر علاقوں میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ جاری ہے جبکہ کئی جگہ بجلی بندش کا دورانیہ چودہ گھنٹوں تک پہنچ گیا۔
ذریعہ: jang_akhbar - 🏆 7. / 63 مزید پڑھ »

کورونا وائرس 'ملک بھر میں مزید14 افراد جاں بحق اموات 6068ہو گئیںکورونا وائرس 'ملک بھر میں مزید14 افراد جاں بحق ، اموات 6068ہو گئیں Pakistan CoronaVirus CasesReported DeathRateToll InfectiousDisease DeadlyVirus SpreadRapidly pid_gov MoIB_Official GOPunjabPK KPKUpdates dpr_gob
ذریعہ: Nawaiwaqt_ - 🏆 6. / 63 مزید پڑھ »

بلوچستان: بارشوں کے باعث ندی نالوں میں طغیانی، بچوں سمیت 8 افراد جاں بحقکوئٹہ: (دنیا نیوز) بلوچستان کے مختلف علاقوں میں شدید بارشوں کے بعد ندی نالوں میں طغیانی آگئی، جن سے صوبے کے21 اضلاع متاثرہوئے ہیں۔ جعفر آباد، ڈیرہ بگٹی اور خضدار میں بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔ پسنی کے قریب کوسٹل ہائی وے کا پل بہہ گیا۔
ذریعہ: roznamadunya - 🏆 14. / 53 مزید پڑھ »

پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد 284,660ہوگئی،6,097افراد جاں بحق - Pakistan - Aaj.tv
ذریعہ: Aaj_Urdu - 🏆 8. / 63 مزید پڑھ »