سابقہ بیوی کو خاوند سمیت قتل کرنے والا ملزم ساتھیوں سمیت گرفتار - ایکسپریس اردو

  • 📰 ExpressNewsPK
  • ⏱ Reading Time:
  • 44 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 21%
  • Publisher: 53%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

ExpressNews

پولیس نے سابقہ بیوی کو خاوند سمیت قتل کرنے والے مرکزی ملزم ذاکر کو پانچ ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بادامی باغ میں واقع حنیف پارک کے گھر میں میاں بیوی کے قتل کے بعد ملزمان موقعہ واردات سے فرار ہو رہے تھے اور شفیق آباد پولیس نے دوران ناکہ بندی کیری ڈبہ سے ان کو گرفتار کرلیا۔ شفیق آباد پولیس نے کیری ڈبہ کے ڈرائیور عامر کی نشاندی پر واقعہ کے ملزمان کو گرفتار کر لیا جبکہ مرکزی ملزم ذاکر لوکل بس پر فرار ہوا تھا۔پولیس کے مطابق ملزم ذاکر نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ سابقہ بیوی یاسمین عرف ثمینہ اور اسکے خاوند عمران کو قتل کیا اور دوران تفتیش ملزمان نے بادامی باغ میں ہونے والی دوہرے قتل کی واردات کا اعتراف کیا ہے۔

گرفتار ملزمان نے مقتولہ کو دوسری شادی کرنے کی رنجش پر قتل کیا جبکہ ان کے قبضہ سے آلہ قتل چھری اور ٹوکہ سمیت اسلحہ برآمد ہوا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمان اپنی اور مقتولین کی بچیوں کو بھی اغواء کر کے ساتھ لیجا رہے تھے, جنکو بازیاب کیا گیا ہے، ملزمان کو بادامی باغ پولیس کے حوالے کردیا گیا اور واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 13. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

دوسری شادی کرنیوالی بیوی اور اسکے شوہر کو قتل کرنے والا ملزم گرفتاردوسری شادی کرنیوالی بیوی اور اسکے شوہر کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار DoubleMurderd Crime Lahore
ذریعہ: DunyaNews - 🏆 1. / 83 مزید پڑھ »

کراچی: رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے 7 افراد جھلس گئےآگ کے باعث میاں بیوی اور 3 بچوں سمیت 7 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے
ذریعہ: geonews_urdu - 🏆 15. / 53 مزید پڑھ »

دولہے نے شادی کے 2 روز بعد دلہن کو ذبح کردیامصر میں ایک شخص نے اپنی شادی کے دو روز بعد ہی دلہن کو بہیمانہ طریقے سے قتل کردیا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

پرویز الہیٰ کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن دوبارہ شروع - ایکسپریس اردوپرویز الہیٰ کے گھر سے خواتین سمیت 15 ملازمین گرفتار، اینٹی کرپشن کا آپریشن ختم کرنے کا اعلان
ذریعہ: ExpressNewsPK - 🏆 13. / 53 مزید پڑھ »

اینٹی کرپشن اور پولیس پرویز الہیٰ کو گرفتار کرنے میں ناکام - ایکسپریس اردوپرویز الہیٰ کے گھر سے خواتین سمیت 25 ملازمین گرفتار، تیسری بار ناکامی پر اینٹی کرپشن کا آپریشن ختم کرنے کا اعلان
ذریعہ: Roznama_Express - 🏆 12. / 53 مزید پڑھ »

پرویز الٰہی پر دہشت گردی کا مقدمہ درج - ایکسپریس اردوکیس میں دہشت گردی اور اقدام قتل سمیت 13 دفعات لگائی گئی ہیں۔
ذریعہ: ExpressNewsPK - 🏆 13. / 53 مزید پڑھ »