ریچا چڈھا کی ویب سیریز ’ہیرا منڈی‘ سے متعلق اہم پیشگوئی

  • 📰 arynewsud
  • ⏱ Reading Time:
  • 51 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 24%
  • Publisher: 63%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

ممبئی: بالی وڈ اداکارہ ریچا چڈھا نے نامور فلم ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی کی ویب سیریز ’ہیرا منڈی‘ سے متعلق اہم پیشگوئی کر دی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز ’ہیرا منڈی‘ کا ٹریلر جاری کیا گیا جسے کافی پسند کیا جا رہا ہے۔ ٹریلر لانچ کی تقریب کے دوران ریچا چڈھا نے سنجے لیلا بھنسالی کی تعریف کی اور ان کے وژن کو سراہا۔

ریچا چڈھا نے کہا کہ ویب سیریز میں عالمی سطح پر توجہ حاصل کرنے کی صلاحیت موجود ہے کیونکہ اگر آپ گوگل پر بالی وڈ سے متعلق سرچ کریں تو جو پہلی چیز نظر آتی ہے وہ سنجے لیلا بھنسالی ہیں۔بالی وڈ اداکارہ نے پیشگوئی کی کہ مجھے لگتا ہے ’ہیرا منڈی‘ انڈیا کی طرف سے دنیا بھر کیلیے ’نارکوس‘ اور ’اسکویڈ گیم‘ کی طرح بہترین پیشکش ثابت ہوگی۔

’اسکویڈ گیم‘ کے بارے میں بات کریں تو یہ 2021 میں نیٹ فلکس پر ریلیز کی گئی اور اس کی کہانی خطرناک کھیلوں کے گرد گھومتی ہے۔ اسی طرح ’نارکوس‘ میں گواڈالاجارا کارٹیل کے عروج کو بیان کیا گیا۔ تقریب میں سنجے لیلا بھنسالی پروجیکٹ کیلیے پُرجوش نظر آئے۔ انہوں نے بتایا کہ ’ہیرا منڈی‘ محبت، طاقت، آزادی اور خواتین کی جدوجہد کی کہانی ہے۔یکم مئی سے نیٹ فلکس پر ریلیز ہونے والی ویب سیریز میں سوناکشی سنہا، ادیتی راؤ حیدری، منیشا کوئرالا، شرمین سہگل، سنجیدہ شیخ، ریچا چڈھا، فردین خان، شیکھر سمن اور ان کا بیٹا ادھیان سمن اور تاہا شاہ نظر آئیں گے۔

ہیرا منڈی مغل دور میں لاہور کا ایک ایسا علاقہ رہا ہے جہاں طوائفیں رہا کرتی تھیں اور وہاں رقص و گیت کی محفلیں آراستہ ہوتی تھیں۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 5. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

14 سال بعد فردین خان کی اداکاری کے میدان میں واپسی، نیا لک جاریفردین خان بھارت کے مشہور فلمساز سنجے لیلا بھنسالی کی اگلی ویب سیریز ‘ہیرا منڈی، دی ڈائمنڈ بازار’ سے اداکاری کی دنیا میں واپسی کررہے ہیں
ذریعہ: geonews_urdu - 🏆 15. / 53 مزید پڑھ »

کاکول ٹریننگ کیمپ پر کرکٹرز نے کیا کہا؟ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اور دیگر سیریز کی تیاریوں کے لیے کاکول میں لگایا گیا فٹنس کیمپ اختتام پذیر ہوگیا قومی کرکٹرز نے اس سے متعلق اپنی رائے کا اظہار کیا۔
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

نیوزی لینڈ کیخلاف پاکستانی ٹیم کا اعلان کب ہوگا؟ اہم خبرنیوزی لینڈ 5 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے لیے رواں ماہ پاکستان آ رہی ہے سیریز کے لیے گرین شرٹس کا اعلان کب کیا جائے گا اہم خبر آ گئی ہے۔
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے پاکستان ٹیم کا اعلان، عماد اور عامر کی واپسیپانچ میچوں کی سیریز 18 سے 27 اپریل تک راولپنڈی اور لاہور میں کھیلی جائے گی
ذریعہ: geonews_urdu - 🏆 15. / 53 مزید پڑھ »

موسم گرم رہنے والے علاقوں کی پیشگوئیمحکمہ موسمیات نے ملک کے موسم گرم رہنے والے علاقوں کی پیشگوئی کی ہے۔
ذریعہ: DailyPakistan - 🏆 3. / 63 مزید پڑھ »