ریسٹورنٹس، شادی ہالز، ٹرانسپورٹ اور مارکیٹوں میں دوبارہ پابندیاں لگانے کی وارننگ

  • 📰 newsonepk
  • ⏱ Reading Time:
  • 21 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 12%
  • Publisher: 51%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

ریسٹورنٹس، شادی ہالز، ٹرانسپورٹ اور مارکیٹوں میں دوبارہ پابندیاں لگانے کی وارننگ Read More : Newsonepk NCOC coronavirus

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اسدعمر کی صدارت میں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا اجلاس ہوا جس میں کورونا سے متعلق ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بریفنگ میں بتایا گیا کہ ریسٹورنٹ، جیمز، شادی ہالز، ٹرانسپورٹ، مارکیٹوں اورسیاحتی مقامات پر خلاف ورزیاں دیکھی گئیں ہیں۔ ایس او پیز پر عملدرآمد نہ ہونے کی صورت میں سخت پابندیوں کا فیصلہ لیا جا سکتا ہے۔

اجلاس میں تمام اکائیوں میں ویکسی نیشن کے عمل کو تیز کرنےکے اقدامات کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔ اس موقع پر تمام چیف سیکریٹریز پرمشتمل این سی او سی کا خصوصی اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس میں ایس او پیز کی خلاف ورزیوں کا جائزہ لیا جائے گا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ ویکسی نیشن کے تصدیقی پورٹل کا اجرا کر دیا گیا ہے جس کا مقصد تصدیقی عمل کو ان جگہوں پر ممکن بنانا ہے جہاں داخلے کیلئے ویکسی نیشن لازمی ہے۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 18. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔