جیمز اینڈرسن نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں1ہزار وکٹیں مکمل کر لیں | Abb Takk News

  • 📰 AbbTakk
  • ⏱ Reading Time:
  • 34 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 17%
  • Publisher: 68%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

JamesAnderson

ویب ڈیسک : انگلینڈ کے لیجنڈری فاسٹ باؤلر جیمز اینڈرسن نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں ایک ہزار وکٹیں مکمل کر لیں۔

کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق 38 سالہ فاسٹ بولر نے یہ کارنامہ کاؤنٹی میچ میں لنکاشائر کی نمائندگی کرتے ہوئے کینٹ کے خلاف 7 وکٹیں حاصل کر کے کیا۔ جمی اینڈرسن نے262 فرسٹ کلاس میچز میں ایک ہزار وکٹیں حاصل کیں ہیں۔ اینڈرسن ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے فاسٹ بولر ہیں۔ انہوں نے 2018 میں آسٹریلیا کے لیجنڈری فاسٹ بولر گلین میکگرا کا سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا ریکارڈ توڑا تھا۔ رپورٹ کے مطابق جیمز اینڈرسن اب تک انگلینڈ کے لیے 162 ٹیسٹ میچز کھیل چکے ہیں جو کہ انگلینڈ کی جانب سے سب سے زیادہ ٹیسٹ میچز کھیلنے کا ایک ریکارڈ ہے۔

انہوں نے 162 ٹیسٹ میچوں میں 26 کی اوسط سے 617 وکٹیں لے رکھی ہیں۔ ان کے کیئریر کی بہترین گیند بازی 42 رنز دے کر سات وکٹیں ہیں۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 2. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔