ریاست اور حکومت اب اکٹھے نہیں چل سکتے، مولانا فضل الرحمان - ایکسپریس اردو

  • 📰 ExpressNewsPK
  • ⏱ Reading Time:
  • 60 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 27%
  • Publisher: 53%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

ریاست اور حکومت اب اکٹھے نہیں چل سکتے، مولانا فضل الرحمان

مظفرگڑھ:

جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ اگر حکومت نے 5 سال مکمل کرلئے تو ملک مکمل نہیں کرے گا جب کہ ریاست اور حکومت اب اکٹھے نہیں چل سکتے۔ مظفرگڑھ جتوئی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سربراہ جمعیت علماءاسلام مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ملک میں معاشی جمود ہے جس پر ہروقت نیب اور ایف بی آر کی تلوار لٹک رہی ہے، احتساب صرف اپوزیشن کا ہوتا ہے جو نیب اور عدالتوں میں گھسیٹے جاتے ہیں، جس جج کو اس کی عدلیہ نے غلط قرار دے دیا تو اس کے فیصلوں کو بھی نظر انداز کرنا چاہئے۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ پاکستانی تاریخ میں پہلی بار جی ڈی پی منفی سے بھی نیچے چلا گیا، 30 ارب روپے کا بی آر ٹی پشاور کا منصوبہ 120 ارب روپے سے بھی زیادہ کا ہوگیا، معاشی ناکامی ریاست کے لیے تباہ کن ہے، ریاست اور حکومت اب اکٹھے نہیں چل سکتے، اگر حکومت نے 5 سال حکومت کئے تو یہ ملک اپنے 5 سال مکمل نہیں کرے گا۔

سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ عام انتخابات کے حوالے سے پورا ملک متفق ہے کہ یہ حکومت دھاندلی کی پیداوار ہے، دھاندلیوں سے ملک کا نظام چل رہا ہوتو بلدیاتی الیکشن کیا ہوں گے، اگر ہماری طرح تمام اپوزیشن پارٹیاں اپنی قوت کا مظاہرہ کرتیں تو نتائج کچھ اور ہوتے، ہماری تجویز ہے کہ مرکزی سطح پر اے پی سی ہو تاکہ دو سالوں کی اپوزیشن کی غلطیوں کا بھی محاسبہ کیا جاسکے۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 13. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

بھارت سے علیحدی اختیار کرنے والی ریاست منی پور کی حکومت کا بڑا اقدامبھارت سے علیحدی اختیار کرنے والی ریاست منی پور کی جلاوطن حکومت کا بڑا اقدام مزید پڑھیں : ARYNewsUrdu
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

بلوچستان حکومت کا میٹرک اور ایف ایس سی کے طلبہ کو پروموٹ کرنیکا فیصلہ
ذریعہ: DunyaNews - 🏆 1. / 83 مزید پڑھ »

بلوچستان حکومت کا میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے طلبہ کو پروموٹ کرنیکا فیصلہ
ذریعہ: roznamadunya - 🏆 14. / 53 مزید پڑھ »

نوجوانوں کی ترقی خوشحالی اور خود مختاری حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے: عثمان ڈارنوجوانوں کی ترقی، خوشحالی اور خود مختاری حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے: عثمان ڈار UdarOfficial Youth Promotion Prosperity Independence pid_gov MoIB_Official PTIofficial
ذریعہ: Nawaiwaqt_ - 🏆 6. / 63 مزید پڑھ »

حکومت کو پارلیمنٹ کے اندر اور باہر اپوزیشن سے کوئی خطرہ نہیں: گورنر سرور
ذریعہ: DunyaNews - 🏆 1. / 83 مزید پڑھ »

لوڈشیڈنگ سے پریشان خاتون حکومت اور کے الیکٹرک پر برس پڑیںکراچی میں طویل لوڈشیڈنگ اور حکومتی مسائل سے تنگ خاتون کے الیکٹرک اور حکومت کے خلاف پھٹ پڑیں۔ خاتون کا کہنا تھا کہ کرونا ہماری حکومت لا رہی ہے۔ حکومت نے لاک ڈاؤن کے ذریعے اپنے خزانے بھر لیے۔ SamaaTV
ذریعہ: SAMAATV - 🏆 22. / 51 مزید پڑھ »