راولپنڈی:محرم الحرام میں امن وامان برقراررکھنےکیلئےسکیورٹی پلان نافذ

  • 📰 SAMAATV
  • ⏱ Reading Time:
  • 51 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 24%
  • Publisher: 51%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

شہریوں کو بھی اپنا کردار ادا کرنا...;

Posted: Aug 22, 2020 | Last Updated: 14 mins ago

راولپنڈی میں محرم الحرام کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کیلئے سکیورٹی پلان نافذ کردیا گیاہے اورچھ ہزار سےزائد پولیس اہلکار ڈیوٹی پر مامورہیں۔ ضلعی انتظامیہ نے مجالس اور جلوسوں کے دوران کرونا ایس او پیز پر عملدرآمد کرانے کی ہدایت کی ہے۔ ملک بھر کی طرح راولپنڈی میں محرم الحرام میں جلوسوں اور مجالس کی سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔ضلع میں 10 محرم تک 316 ماتمی جلوس برآمد ہوں گے اور1761 سے زائد مجالس کا انعقاد ہوگا۔شہر کے109 حساس اور 5 حساس ترین مقامات رینجرز کے سپرد کردئے گئے ہیں۔

سی پی او راولپنڈی محمد احسن یونس نےبتایا ہے کہ سی سی ٹی وی کیمرے لگائے گئے ہیں اور7 اور 10 محرم کوموبائل فون سگنلز پر پابندی کی تجویز ہے جبکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پاک فوج بھی تیار ہے۔ سربراہ عزاداری سیل پنجاب سید حسن کاظمی نے سیکورٹی انتظامات پر اظہار اطمینان کیا ہے۔ سخت سکیورٹی اقدامات کے ساتھ ساتھ کرونا سے بچاؤ کیلئے ایس او پیز کی پابندی بھی ضروری قرار دی جا رہی ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ محرم الحرام میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے انتظامیہ کے ساتھ شہریوں کو بھی اپنا کردارادا کرنا ہوگا۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 22. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

پاکستان میں محرم الحرام کا چاند نظر آگیاکراچی میں ہونے والے اس اجلاس کی صدارت چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمٰن کر رہے ہیں۔
ذریعہ: jang_akhbar - 🏆 7. / 63 مزید پڑھ »

پنجاب میں محرم الحرام کے ایس او پیز جاریحکومت پنجاب نے محرم الحرام کے حوالے سے ایس او پیز جاری کر دیئے،مجالس اور جلوس میں عزاداروں کا ماسک پہننا لازم قرار ، مجالس میں کورونا ٹیسٹ منفی آنیوالے ذاکرین کوہی بیان کرنے کی اجازت ہوگی۔
ذریعہ: jang_akhbar - 🏆 7. / 63 مزید پڑھ »

محرم الحرام کا چاند نظر آگیا، چیئرمین رویت ہلال کمیٹیمحرم الحرام کا چاند نظر آگیا، چیئرمین رویت ہلال کمیٹی ARYNewsUrdu Muharram
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

محرم الحرام کاچاند نظر آگیا، عاشورہ اتوار 30اگست کوہوگامحرم الحرام کاچاند نظر آگیا، عاشورہ اتوار 30اگست کوہوگا
ذریعہ: SAMAATV - 🏆 22. / 51 مزید پڑھ »

محرم الحرام کا چاند نظر آگیا، یوم عاشور 30 اگست کو ہوگا - ایکسپریس اردوچیئرمین رویت ہلال کمیٹی چاند نظر آنے کا اعلان کیا
ذریعہ: ExpressNewsPK - 🏆 13. / 53 مزید پڑھ »

محرم الحرام کے پیش نظر ریلوے پولیس نے بڑا قدم اٹھالیالاہور : ریلوے پولیس نے محرم الحرام کے پیش نظر ریلوے اسٹیشنز پر سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی۔
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »