راولپنڈی، اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں بارش و ژالہ باری، بلوچستان میں ...

  • 📰 DailyPakistan
  • ⏱ Reading Time:
  • 50 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 23%
  • Publisher: 63%

پاکستان عنوانات خبریں

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں بارش و ژالہ باری سے موسم خوشگوار ہو گیا۔  وفاقی دارالحکومت میں بعض مقامات پر بارش کے ساتھ ژالہ باری ہوئی جس سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا جبکہ اسلام آباد پر چھائے گھنے بادلوں کے باعث دن میں بھی رات کا سماں ہے۔ ادھر اٹک وگردونواح کے علاقوں میں بھی تیز ہواؤں کے...

اسلام آبادجڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں بارش و ژالہ باری سے موسم خوشگوار ہو گیا۔

وفاقی دارالحکومت میں بعض مقامات پر بارش کے ساتھ ژالہ باری ہوئی جس سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا جبکہ اسلام آباد پر چھائے گھنے بادلوں کے باعث دن میں بھی رات کا سماں ہے۔ ادھر اٹک وگردونواح کے علاقوں میں بھی تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہو رہی ہے جبکہ بنوں شہر سمیت اگر گرد کے علاقوں میں بھی ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔مانسہرہ میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا، گرمی کی شدت کم ہونے سے شہریوں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے۔محکمہ موسمیات کے مطابق اوگی، دربند، بالاکوٹ میں بھی بارش کا سلسلہ جاری ہے جبکہ بارش کا سلسلہ مزید ایک دن جاری رہے گا۔

دوسری جانب بلوچستان میں آج سے بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گا، صوبے کے کم و بیش 9 اضلاع میں آج سے بارشوں کا آغاز ہو جائے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق 10 مئی سے 11 مئی تک صوبے میں درجہ حرارت میں کمی آنے کا امکان ہے جبکہ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت کوہلو، مستونگ، قلعہ سیف اللہ، زیارت، بارکھان، خضدار، ژوب اور قلات میں گرج چمک کے ساتھ بارشیں متوقع ہیں۔ چائنہ میں دنیا کا سب سے بڑا کاروباری میلہ، پاکستان سمیت دنیا بھر سے لاکھوں افراد ...

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 3. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

ملک بھر کے چھوٹے بڑے شہروں میں نماز عید کا اہتمام، ملک کی خوشحالی کیلئے دعائیںکراچی، لاہور، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ سمیت مختلف شہروں میں عید الفطر کی نماز کے بڑے اجتماعات ہوئے
ذریعہ: geonews_urdu - 🏆 15. / 53 مزید پڑھ »

تباہی پھیلانے کے ساتھ ساتھ بارش نے جنگل میں لگی خوفناک آگ بھی بجھا دیریاست اتراکھنڈ کے مختلف علاقوں میں شدید بارشوں، ژالہ باری اور بادل پھٹنے سے تباہی ہوئی ہے، دوسری طرف کافی دنوں سے جنگلات میں بھڑکتی آگ آخرکار ٹھنڈی پڑ گئی
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

پنجاب اور بلوچستان میں آسمانی بجلی گرنے سے کم از کم 22 ہلاکتیں، ’300 ملین واٹ‘ کے کرنٹ سے کیسے بچا جائے؟سنیچر کے روز بلوچستان اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کے دوران آسمانی بجلی گرنے کے غیرمعمولی واقعات میں کم از کم 22 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
ذریعہ: BBCUrdu - 🏆 11. / 59 مزید پڑھ »

بلوچستان میں آج مزید بارش کی پیشگوئی، کراچی میں17 اپریل کو تیز بارش متوقعبلوچستان میں موسلادھار بارش کا سلسلہ چل رہا ہے، صوبے میں 16 اپریل کی رات سے بارش کا نیا سلسلہ شروع ہوجائے گا: سردار سرفراز
ذریعہ: geonews_urdu - 🏆 15. / 53 مزید پڑھ »

آج رات سے بیشتر علاقوں میں بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئیاسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) محکمہ موسمیات نے آج رات سے ملک کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری کی پیش گوئی کر دی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج رات سے بالائی خیبر پختونخوا،خطۂ پوٹھوہار،اسلام آباد ،شمالی بلوچستان اور کشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود رہنےکے علاوہ آندھی، جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی...
ذریعہ: DailyPakistan - 🏆 3. / 63 مزید پڑھ »

بلوچستان میں ایک اور مغربی سسٹم داخل، آج سے بارشوں کا امکاننئے سسٹم کے تحت کوئٹہ، زیارت، کوہلو، سبی اور بارکھان سمیت بلوچستان کے کئی اضلاع میں بارش متوقع ہے
ذریعہ: geonews_urdu - 🏆 15. / 53 مزید پڑھ »