راج کمار ہیرانی اور شاہ رخ کی فلم ’ڈنکی‘ نے ریلیز سے قبل ہی ریکارڈ قائم کردیا

  • 📰 geonews_urdu
  • ⏱ Reading Time:
  • 63 sec. here
  • 3 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 28%
  • Publisher: 53%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

راج کمار ہیرانی بلاشبہ ہندوستانی سنیما کے بڑے ہدایت کاروں میں سے ایک ہیں، ان کی اگلی فلم ڈنکی ہے جس میں شاہ رخ خان مرکزی کردار میں نظر آئیں گے

بالی وڈ کے عصر حاضر کے کامیاب ترین ہدایت کار سمجھے جانے والے راج کمار ہیرانی اور بھارتی سنیما پر راج کرنے والے اداکار شاہ رخ خان کی آنے والی فلم ’ڈنکی‘ نے ریلیز سے قبل ہی ریکارڈز قائم کرنا شروع کردیے ہیں۔یہ فلم 22 دسمبر 2023 کو ریلیز کی جائے گی۔ اس حوالے سے بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ریلیز سے قبل ہی راج کمار ہیرانی اور شاہ رخ خان نے ایک اوور دی ٹاپ ’او ٹی ٹی‘ کمپنی کے ساتھ بھارتی سنیما کی تاریخ کی اب تک کی سب سے بڑی ڈیجیٹل ڈیل کی...

اس معاملے سے واقف قریبی ذرائع نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ فلم ڈنکی کے ڈیجیٹل حقوق 155 کروڑ بھارتی روپے میں فروخت کیے گئے ہیں۔ یہ کسی ایک زبان میں ریلیز ہونے والی فلم کیلئے ہندوستانی سنیما کی تاریخ کا سب سے بڑا سودا ہے اور اس کی بڑی وجہ راج کمار ہیرانی کے برانڈ کے شاہ رخ خان کے برانڈ کے ساتھ مل کر کام کرنا ہے۔ ہندوستان کے دو بڑے بین الاقوامی شہرت یافتہ افراد ایک ایسی فلم بنانے کے لیے اکٹھے ہو رہے ہیں جس سے عالمی سطح پر اثر پیدا ہونے کی امید...

خیال یہ کیا جارہا ہے کہ فلم کے ڈیجیٹل حقوق حاصل کرنے والی کمپنی ’Jio Cinema‘ اس فلم کے ساتھ اپنے پلیٹ فارم کو عالمی سطح پر لے جانے کا ارادہ رکھتی ہے اور اس کی ٹیم نیٹ فلکس کے ساتھ مقابلے کے لیے ایپ کو پوری دنیا میں دستیاب کرانے کے لیے ایک انٹرفیس پر بھی کام کر رہی ہے۔ خیال رہے کہ رواں برس ستمبر میں شاہ رخ خان کی ایک اور فلم جوان ریلیز ہو رہی ہے جس کے ڈیجیٹل رائٹس نیٹ فلکس نے 120 کروڑ روپے میں حاصل کیے ہیں۔ ڈنکی کی طرف سے حاصل کی گئی رقم اس سے زیادہ ہے جو جوان نے نیٹ فلکس سے ہندی ورژن کیلئے حاصل کی تھی۔

فلم ڈنکی بیرون ملک جانے کیلئے استعمال ہونے والے غیر قانونی طریقوں کے موضوع پر بنائی گئی ہے جس میں تاپسی پنو اور وکی کوشل بھی اہم کرداروں میں ہیں۔ یہ 22 دسمبر 2023 کو بڑی اسکرین پر آنے والی ہے۔ ڈنکی راج کمار ہیرانی فلمز کے ساتھ ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ کی مشترکہ پروڈکشن ہے۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 15. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

شاہ رخ کی ’جوان‘ اور ’ڈنکی‘ نے ریلیز سے قبل ہی 500 کروڑ کا بزنس کرلیا - ایکسپریس اردوشاہ رخ خان کی دو فلموں نے ریلیز سے قبل ہی 500 کروڑ کا کاروبار کرلیا مزید پڑھیں: ExpressNews ShahRukhKhan𓃵
ذریعہ: ExpressNewsPK - 🏆 13. / 53 مزید پڑھ »

بابوسر ٹاپ پر برف باری، جولائی میں دسمبر جیسی ٹھنڈ کا نیا ریکارڈ قائم کردیامانسہرہ : بابوسر ٹاپ پر چار سے پانچ انچ برف باری نے جولائی میں دسمبر جیسی ٹھنڈ کا نیا ریکارڈ قائم کردیا، ۔۔۔۔۔
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

ڈاکوؤں کے ہاتھوں قتل ٹیکسی ڈرائیور کی بہن بھائی کی زندگی کیلئے فریاد کرتی رہیڈاکوؤں نے ٹیکسی ڈرائیور کی بہن کی ایک نہ سنی اور ارشد محمود کو قتل کردیا۔ تفصیلات: DailyJang
ذریعہ: jang_akhbar - 🏆 7. / 63 مزید پڑھ »

کراچی : پولیس کے اعلیٰ افسران نے ایس پی لیاقت آباد بن کر شہریوں کو دھمکی دینے والے کو بچالیاکراچی : پولیس کے اعلیٰ افسران نے ایس پی لیاقت آباد بن کر شہریوں کو دھمکی دینے والے کو بچالیا اور کیس تفتیش شروع ہونے سے پہلے ہی ختم کردیا۔
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

9 مئی واقعات: شاہ محمود اور اسد عمر کو شامل تفتیش ہونے کا حکمعدالت نے 9 مئی سے متعلق اسد عمر اور شاہ محمود کی عبوری ضمانتوں میں 21 جولائی تک توسیع کردی مزید پڑھیے:
ذریعہ: geonews_urdu - 🏆 15. / 53 مزید پڑھ »

چیئرمین فوڈ شیخ مظہر کا تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلانملتان: (دنیا نیوز) تحریک انصاف کی ملتان سے ایک اور وکٹ گر گئی، چیئرمین فوڈ شیخ مظہر نے تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کردیا۔
ذریعہ: DunyaNews - 🏆 1. / 83 مزید پڑھ »