دولت اسلامیہ کی طرف سے ٹرمپ کو دھمکانے والا امریکی بچہ - BBC News اردو

  • 📰 BBCUrdu
  • ⏱ Reading Time:
  • 62 sec. here
  • 3 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 28%
  • Publisher: 59%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

دولت اسلامیہ کی جانب سے ڈونلڈ ٹرمپ کو دھمکانے پر مجبور کیے گئے بچے کی شام سے امریکہ واپسی

میتھیو کے ساتھ جو کچھ ہوا اس کے لیے ان کی کونسلنگ کی گئی ہے اور وہ اس سے نکلنے میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

رقہ کو دولت اسلامیہ اپنا دارالخلافہ قرار دیتی تھی۔ وہاں میتھیو کے سوتیلے والد الحسانی کو فوجی تربیت کے لیے بھیجا گیا اور وہ دولت اسلامیہ کے سنائپر بن گئے۔ ایک دوسری ویڈیو میں اس بچے کو بھری ہوئی اے کے 47 بندوق کو کھولتے ہوئے دیکھا گیا۔ اُن کے سوتیلے والد نے اُنھیں ایک منٹ میں ایسا کرنے کا چیلنج دیا تھا۔

اپنے انٹرویو میں میتھیو نے بتایا کہ ان کے پاس کوئی چارہ نہیں تھا اور انھوں نے اپنے سوتیلے باپ کے غصے کی وجہ سے ویڈیو میں حصہ لیا۔ میتھیو نے کہا: ’وہ کبھی بھی غصے سے پھٹ پڑتے، ایسا لگتا کہ وہ ذہنی طور پر بالکل ہلے ہوئے ہیں، بہت ہلے ہوئے ہیں۔‘ جب وہ کردوں کے زیر قبضہ علاقے میں پہنچے تو انھیں ایک حراستی کیمپ میں رکھا گیا، اور وہیں 2017 کے موسم سرما سے ہی پینوراما پروگرام نے سیلی سے بات کرنا شروع کی۔سمانتھا سیلی نے شروعات میں اپنا مؤقف رکھا کہ وہ مجبور تھیں تاہم بعد میں انھوں نے اپنے ملوث ہونے کا اعتراف کیا

اپنے کنبے کے ساتھ امریکہ لوٹنے کے بعد جب وہ جیل میں تھیں تو وہ اس کہانی پر قائم رہیں کہ انھیں دھوکا دیا گیا۔ انھوں نے زور دے کر کہا کہ اگرچہ انھوں نے اپنے شوہر کے ’احمقانہ منصوبوں‘ میں اُن کی مدد کی تھی لیکن دولت اسلامیہ میں اُن کی شمولیت کے لیے وہ قصوروار نہیں۔سمانتھا سیلی کی ایک دوست نے بھی کہا کہ سمانتھا نے ایک بار بات چیت کے دوران ان سے کہا تھا کہ ان کے شوہر ’مقدس جنگ‘ میں شامل ہونے جا رہے...

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 11. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔