ے جا رہے دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کو جیت کیلئے 196 رنز کا ٹارگٹ دیدیا ہے۔ انگلینڈ ٹیم کے کپتان این مورگن نے ٹاس جیت کر پاکستانی کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی جس کا قومی کھلاڑیوں نے خوب فائدہ اٹھایا۔
پاکستان کی جانب سے محمد حفیظ نے جارحانہ اننگز کھیلی اور پانچ چوکوں اور چھ چھکوں کی مدد سے 36 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 69 رنز بنائے۔ دیگر بلے بازوں میں کپتان بابر اعظم 56، فخر زمان 36۔ شعیب ملک 14 جبکہ افتخار احمد 8 رنز بنانے میں کامیاب رہے۔ انگلینڈ کی جانب سے عادل راشد نے دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ جورڈن اور ٹی کے کورن کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔
خیال رہے کہ اس سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ بارش کی نذر ہو گیا تھا۔ پہلے ٹی ٹونٹی میں پاکستان نے ٹاس جیت کر فلیڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ انگلینڈ ٹیم نے 16.1 اوورز میں 131 رنز بنائے تھے۔ ڈی ایل ایس میتھڈ کے مطابق پاکستان کو 16 اوورز میں جیت کیلئے 144 رنز درکار تھے تاہم بارش نہ رکنے کی وجہ سے امپائرز نے میچ دوبارہ شروع نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
ذریعہ: DunyaNews - 🏆 1. / 83 مزید پڑھ »
ذریعہ: ExpressNewsPK - 🏆 13. / 53 مزید پڑھ »
ذریعہ: Waqtnewstv - 🏆 10. / 59 مزید پڑھ »
ذریعہ: DunyaNews - 🏆 1. / 83 مزید پڑھ »
ذریعہ: Aaj_Urdu - 🏆 8. / 63 مزید پڑھ »
ذریعہ: BBCUrdu - 🏆 11. / 59 مزید پڑھ »