خرم دستگیر: دوست ممالک حکومت پاکستان پر اعتبار کرنے کو تیار نہیں

  • 📰 arynewsud
  • ⏱ Reading Time:
  • 40 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 19%
  • Publisher: 63%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

دوست ملک حکومت پاکستان پر اعتبار کرنے کو تیار نہیں، خرم دستگیر کا اعتراف مزید تفصیلات: ARYNewsUrdu

تفصیلات کے مطابق وزیر توانائی خرم دستگیر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ حکومت نے قرضوں میں نوے فیصد اضافہ کیا، جسکی وجہ سے بجٹ میں ایک بڑی مد قرضوں کی ادائیگی پر خرچ ہوگی۔

خرم دستگیر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے اپنے دور میں سی پیک کو مکمل طور پر مفلوج کیا، پاکستان سے نکلنے والے کوئلے سے استفادہ نہیں کیا، گزشتہ 4 سال تھر کول پر کوئی کام نہیں کیا گیا تاہم پاکستان نےسولرپینل کی تیاری کیلئے خام مال کو ڈیوٹی فری کیا ہے۔ وزیر توانائی نے کہا کہ تھر سے ایک سال میں 1980میگاواٹ بجلی پیدا ہوئی ہے، ٹرانسمیشن لائن بھی مکمل کرکے چلا دیا ہے، تھر اب خواب نہیں حقیقت ہے، تھر سے 3300 میگا واٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں، تھرمنصوبہ وفاق اورصوبائی حکومت کی کاوش کا ایک حصہ ہے۔

انھوں نے بتایا کہ امریکا ، ترکی ، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات، ہمارے تمام دوست ممالک کے ساتھ تعلقات میں گزشتہ حکومت نے بدترین بگاڑ پیدا کیا۔ خرم دستگیر کا کہنا تھا کہ حکومت بدلنے کے باوجود دوست ممالک حکومت پاکستان پر اعتبار کرنے کو تیار نہیں ۔ جس قسم کی سپورٹ چاہیئے وہ سپورٹ کرنے کو تیار نہیں۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 5. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

عمران کے امریکا مخالف بیانات کی وجہ سے آئی ایم ایف سے معاہدہ نہیں ہو رہا: خرم دستگیرگزشتہ حکومت کی وعدہ خلافیوں کی وجہ سے کوئی پاکستان پر اعتماد کے لیے تیار نہیں ہے، وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر
ذریعہ: geonews_urdu - 🏆 15. / 53 مزید پڑھ »

آئی ایم ایف سے معاہدہ میں تاخیر کی وجہ چیئرمین پی ٹی آئی ہیں: خرم دستگیرگوجرانوالہ : (دنیا نیوز) وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے معاہدہ میں تاخیر کی وجہ چیئرمین پی ٹی آئی کو قرار دے دیا۔
ذریعہ: DunyaNews - 🏆 1. / 83 مزید پڑھ »

کمسن بچی نے آن لائن گیمز پر ماں کی زندگی بھر کی جمع پونجی اڑا دیآن لائن گیمز اپنے کھیلنے والوں کو لت کا شکار بنا دیتے ہیں اور ان گیمز کو کھیلنے والے بڑی سے بڑی رقم خرچ کرنے کو تیار ہوجاتے ہیں۔
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

دوست ممالک، قرض ری اسٹرکچر کیلئے بات کرنے کے مرحلے میں ہیں، اسحٰق ڈاراسحٰق ڈار نے کہا ہے کہ دوست ممالک سے ہم ابھی سے قرض کو ری اسٹرکچر کرنے کے لئے بات کرنے کے مرحلے میں ہیں۔ DailyJang
ذریعہ: jang_akhbar - 🏆 7. / 63 مزید پڑھ »

بجٹ: بیرون ممالک سے 6 ہزار 9 سو 71 ارب حاصل کرنے کا تخمینہاسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی حکومت نے بجٹ میں بیرون ممالک سے 6 ہزار 9 سو 71 ارب روپے حاصل کرنے کا تخمینہ لگایا ہے۔
ذریعہ: DunyaNews - 🏆 1. / 83 مزید پڑھ »

بینک سے 50 ہزار روپے نکلوانے والوں پر ٹیکس کی شرح میں اضافہ - ایکسپریس اردوبینک سے 50 ہزار روپے نکوالنے والوں پر ٹیکس کی شرح میں اضافہ مزید پڑھیں: ExpressNews Budget2023 budget23_24
ذریعہ: ExpressNewsPK - 🏆 13. / 53 مزید پڑھ »