خاتون کے بابراعظم پر سنگین نوعیت کے الزامات قومی ٹیم کے کپتان کا بھی ’ موقف ‘ آ گیا

  • 📰 DailyPakistan
  • ⏱ Reading Time:
  • 44 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 21%
  • Publisher: 63%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

خاتون کے بابراعظم پر سنگین نوعیت کے الزامات ، قومی ٹیم کے کپتان کا بھی ’ موقف ‘ آ گیا

” ڈان نیوز“ کی رپورٹ کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے خلاف اندارج مقدمہ کی درخواست پر لاہور کی سیشن کورٹ میں سماعت ہوئی جہاں بیرسٹر حارث عظمت کی زیر سربراہی بابر اعظم کی لیگل ٹیم نے وکالت نامہ سیشن کورٹ میں جمع کرا دیا۔بابر اعظم کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ وہ گزشتہ روز پولیس اسٹیشن میں پیش ہوئے لیکن نہ خاتون آئیں اور نہ ہی ان کی جانب سے کوئی وکیل پیش ہوا۔بابر اعظم پر الزامات عائد کرنے والی حامزہ مختار نامی خاتون کی جانب سے ان کے وکیل ایڈووکیٹ توقیر چوہدری عدالت میں پیش...

ایڈووکیٹ توقیر چوہدری نے بتایا کہ فاضل جج کی رخصت کے باعث سماعت ملتوی کی گئی تھی جبکہ پولیس نے گزشتہ روز رات گئے رابطہ کیا جس کے باعث ان کی موکلہ پیش نہ ہو سکیں۔پولیس نے اپنی رپورٹ عدالت میں جمع کرائی جس میں کہا گیا کہ درخواست گزار سے کہا جائے کہ وہ حاضر ہو کر اپنا مو¿قف پیش کرے تاکہ فریقین کی بالمشافہ گفتگو کرا کر حقائق پر مبنی رپورٹ پیش کی جا سکے۔

نیوزی لینڈ میں سیریز کے لیے موجود بابر اعظم نے مقدمہ لڑنے کے لیے اپنے بھائی سفیر اعظم کو اختیار دے دیا ہے اور اب وہ اس سلسلے میں پاور آف اٹارنی کے منتظر ہیں۔بابر اعظم کی وکلا ٹیم کی جانب سے وکالت نامہ جمع کروائے جانے کے بعد عدالت نے سماعت 14 دسمبر تک ملتوی کرتے ہوئے پولیس کو مکمل رپورٹ جمع کروانے کی ہدایت کردی۔یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے خلاف سنگین نوعیت کے الزامات عائد کرنے والی خاتون حامزہ مختار نے اندراج مقدمہ کے لیے سیشن کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔حامزہ مختار نامی...

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 3. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات