انوکھا انتقام! کورونا سے متاثرہ ملازم نے بتائے بغیر افسر کو گلے لگا کر بوسہ لے لیا

  • 📰 roznamadunya
  • ⏱ Reading Time:
  • 31 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 16%
  • Publisher: 53%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

کراچی: (دنیا نیوز) معطل کیوں کیا؟ تنخواہ کیوں روکی؟ ملازم نے باس سے انوکھا انتقام لے لیا۔ کورونا میں مبتلا افسر نے بغیر بتائے ڈاریکٹر ایچ آر ایم کو گلے لگایا اور بوسہ دیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن کے کورونا سے متاثرہ افسر نے تنخواہ روکنے پر ڈائریکٹر ایچ آر ایم جمیل فاروقی کو گلے لگا لیا اور گال پر بوسہ دیا۔ کورونا مریض نے ایڈمنسٹریٹر سیکٹریٹ میں جا کر بھی افسران سے ملاقات کی۔

کورونا مریض نے ڈاریکٹر ایچ آر ایم سے ملنے کے بعد اپنے کورونا سے متاثر ہونے کا انکشاف کیا، افسر کے انکشاف کے بعد کے ایم سی ہیڈ آفس میں کھلبلی مچ گئی۔سینئر ڈائریکٹر ایچ آر ایم جمیل فاروقی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ شہزار انور اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ لانڈھی تعینات تھے، انہیں 5 اکتوبر کو کرپشن کی شکایت پر معطل کیا گیا تھا، اور ایچ آر ایم کو رپورٹ نہ کرنے پر ان کی تنخواہ روک لی گئی تھی۔

جمیل فاروقی کا کہنا ہے کہ شہزار انور نے بہانے سے دفتر میں گھس کر میرے قریب آنے کی کوشش کی گئی، شہزاد انور کے خلاف قانونی کارروائی کروں گا۔ کورونا کا دوبارہ ٹیسٹ کرواؤں گا، مجھے چار ماہ قبل بھی کورونا مثبت آیا تھا۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 14. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات