حکومت کا جاں بحق کیمرہ مین کے لواحقین کیلئے 10لاکھ روپے دینے کا اعلان | Abb Takk News

  • 📰 AbbTakk
  • ⏱ Reading Time:
  • 64 sec. here
  • 3 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 29%
  • Publisher: 68%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

حکومت کا جاں بحق کیمرہ مین کے لواحقین کیلئے 10لاکھ روپے دینے کا اعلان

اسلام آباد: حکومت نے جاں بحق ہونے والے نجی ٹی وی کے کیمرہ مین کے لواحقین کے لیے 10 لاکھ دینے اور ان کے بھائی کو وزارت اطلاعات میں نوکری دینے کا اعلان کیا۔

گزشتہ روز نجی ٹی وی کے کیمرہ مین فیاض علی چھ ماہ کی تنخواہ نہ ملنے اور نوکری سے فارغ کیے جانے کے بعد دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہوگئے تھے۔ متوفی فیاض علی کے اہل خانہ اور صحافیوں کے ہمراہ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ صحافیوں کے مسائل کےحل کیلئے ہرممکن اقدام کررہے ہیں۔ صحافیوں اور عوام کے حقوق کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے۔

انہوں نے کہا کہ جاں بحق کیمرہ مین کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی ہے۔ کیمرہ مین کے والدین کو علاج معالجے کی ہرممکن سہولت فراہم کی جائے گی۔ معاون خصوصی نے کہا کہ نجی ٹی وی کی انتظامیہ کی جانب سے کیمرہ مین کو فرائض کی ادائیگی کا معاوضہ جاں بحق ہونے کے بعد ملنا لمحہ فکریہ ہے۔ کسی بھی میڈیا ورکر کا اپنی ذمہ داریاں ادا کرنا آسان نہیں ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ میڈیا تنظیموں اور مالکان کے ساتھ مل کر تنخواہوں کا مسئلہ حل کرائیں گے۔ پاکستان کےمعاشی حالات کاجائزہ لینا ضروری ہے۔15 ماہ کی حکومت کو مسائل ورثے میں ملے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسا نہیں ہوسکتا کہ میڈیا ملکان پرائیویٹ اور سرکاری اشتہارات کی مد میں کروڑوں روپے کمائیں اور ورکرز کی تنخواہ روک دیں۔ میڈیا مالکان کی جانب سے تنخواہ روکنے کے معاملے کو حل کرنے کے لیے میکینیزم بنا رہے ہیں۔ معاون خصوصی نے کہا کہ ترکی میں زلزلہ پر وزیراعظم عمران کان نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ترکی ہمارا دوست ملک ہے۔ ترک عوام کےساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔

کس خوشی میں ؟؟ چینل مالک خود پیسے دے۔ ہمارے ٹیکسوں سے کیوں ؟؟

یہ بھی اپنی سیاست بچانے کے لیے کسی بھی حد تک چلی جاتی ہیں، مشرف دور، پی پی دور، اب پی ٹی آئی۔ کل کو کسی اور کے ساتھ ہونگی۔

Kon camera man or death ksy hue?

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 2. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

ترکی میں 6.8 شدت کا زلزلہ، چار جاں بحقانقرہ: ترکی کے مختلف علاقوں میں 6.8 شدت کا زلزلہ آیا جس کے نتیجے میں عمارتیں لرز اٹھیں، اب تک چار افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات سامنے آئیں ہیں۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق ترکی، شام، جیورجیا اور امریکا میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، ت
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

ترکی میں 6.8 شدت کا زلزلہ، 4 جاں بحقین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق ترکی، شام، جیورجیا اور امریکا میں زلزلے کے شدید جھٹکے
ذریعہ: Waqtnewstv - 🏆 10. / 59 مزید پڑھ »

ترکی میں 6.7 شدت کا زلزلہ، 18 افراد جاں بحق، 500 زخمی😥😥😥😥😥😥😥😥😥😥😥😥 انا للہ و انا الہ راجعون ۔ Ya ALLAH rehem🙏🙏🙏
ذریعہ: DunyaNews - 🏆 1. / 83 مزید پڑھ »

امریکی حکومت کی نئی سفری پالیسی نافذ ،حاملہ خواتین کو امریکا کا ویزہ نہیں ملے گاامریکی حکومت کی نئی سفری پالیسی نافذ ،حاملہ خواتین کو امریکا کا ویزہ نہیں ملے گا US AmericanPassport Visa PregnantWomen NewPolicy ImmigrationPolicy TrumpAdministration realDonaldTrump POTUS DonaldJTrumpJr
ذریعہ: Nawaiwaqt_ - 🏆 6. / 63 مزید پڑھ »

حکومت کی غیر منصفانہ میڈیا پالیسی کےخلاف صحافتی تنظیموں کا احتجاج - Pakistan - Dawn News
ذریعہ: Dawn_News - 🏆 17. / 51 مزید پڑھ »

خیبر پختونخوا حکومت کا کیا علاج کروں، وہ کیسے نظام چلا رہے ہیں، چیف جسٹس'خیبر پختونخوا حکومت کی روش ہے کہ ان کی اکثر درخوستیں زائد المیاد ہوتی ہیں' تفصیلات جانیئے:AajNews AajUpdates SupremeCourt
ذریعہ: Aaj_Urdu - 🏆 8. / 63 مزید پڑھ »