حکومت نے 40 ہزار میٹرک ٹن گندم افغانستان بھیج کر آٹے کا بحران پیدا کیا، بلاول - ایکسپریس اردو

  • 📰 ExpressNewsPK
  • ⏱ Reading Time:
  • 52 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 24%
  • Publisher: 53%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

یہ بحران عمران خان نے اپنے دوستوں کو نوازنے کے لیے جان بوجھ کر پیدا کیا ہے، چیئرمین پیپلز پارٹی

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے آٹا بحران پر کہا ہے کہ عمران خان کی حکومت نے گندم پیدا کرنے والے ملک کو گندم درآمد کرنے والا ملک بنادیا، وفاقی حکومت نے 40 ہزار میٹرک ٹن گندم افغانستان بھیج کر آٹے کا بحران جان بوجھ کر پیدا کیا۔

اپنے بیان میں انہوں نے الزام عائد کیا کہ عمران خان نے اپنے مخصوص دوستوں کو نوازنے کے لیے آٹے کا بحران پیدا کیا، حکومت کے گودام آٹے سے بھرے ہوئے ہیں مگر عام آدمی کو سپلائی نہیں دی جارہی، پی ٹی آئی کی حکومت گندم کے بحران کی ذمہ دار ہے۔ بلاول نے کہا کہ عمران خان کے نوٹس لینے سے کام نہیں چلے گا، سلیکٹڈ وزیراعظم بری طرح ناکام ہوچکا ہے، بلوچستان میں آٹے کے بحران نے سنگین مسائل پیدا کردئیے اور عمران خان دعوے کرنے سے باز نہیں آرہے، خیبرپختونخوا کو آٹے کی سپلائی پانچ دنوں سے بند ہے اور صوبے کے وزیر عوام کو فائن آٹا نہ کھانے کے مشورے دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی حکومت کا اپنے گوداموں سے سندھ کو آٹے کی فراہمی روکنا بڑی ناانصافی ہے، کراچی، لاہور، پشاور اور کوئٹہ سمیت ملک بھر میں عوام آٹے کے حصول کے لیے لوگ قطاروں میں کھڑے ہیں، ایک ہفتے میں دوسری بار آٹا مہنگا ہوا، یہ حکومت کی مکمل ناکامی ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ گیس اور بجلی مہنگا کرنے سے بنیادی ضروریات کی تمام اشیاء عام آدمی کی پہنچ سے باہر ہورہی ہیں ملک میں آج تاریخ کی مہنگی ترین قیمت پر آٹا فروخت ہورہا ہے اور کوئی پوچھنے والا نہیں۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔

ڈھائی لاکھ بوری گندم تو روزانہ پنجاب میں کھایا جاتا ہے چوتیا

Wonderful

بابو جب افغانستان بھیج رہے تھے اس وقت آپ کیا چورن بیچنے رہے تھے۔ یعنی ایک غلط کام ہونے دو اور پھر اس پر سیاست کرو۔

بس دوسرے لوگوں کی بات نقل کرتے رھو

جو سندھ میں اناج کی بوریوں میں سے مٹی نکلی تھی وہ گندم سندھ حکومت نے کہاں سمگل کی ھے چورو اس کا ذمے دار کون ھے

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 13. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

کوہلی نے قوانین کی دھجیاں اڑا دیں، امپائر نے بھی آنکھیں بند کر لیںواقعے پر آسٹریلوی کمنٹیٹر مائیکل سلیٹر نے نشاندہی کرتے ہوئے بتایا کہ کس طرح امپائر نے قوانین کی دھجیاں اڑانے والے پلیئر کے خلاف کوئی ایکشن نہیں لیا، انہوں نے کہا کہ اگر میں امپائر ہوتا اور یہ سب دیکھتا تو پلیئر کو ضرور وارننگ دیتا، اگر فیلڈ امپائر معاملے کو نظر انداز بھی کرتا ہے تو تھرڈ امپائر کو اس کا نوٹس لینا چاہیے۔
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

صنم جنگ نے فٹسن وڈیوز جاری کر دیںاداکارہ صنم جنگ نے فٹسن وڈیو جاری کر دی۔ صنم جنگ نے حال ہی میں جم میں ورزش کرتے ہوئے
ذریعہ: Nawaiwaqt_ - 🏆 6. / 63 مزید پڑھ »

کیا انڈیا نے نفرت کی سیاست کو مسترد کر دیا ہے؟تجزیہ کاروں کے مطابق اس قانون کی سیاسی منزل انڈیا کو ہندو اکثریتی جمہوریت میں تبدیل کرنا ہے جس میں مسلمانوں اور مسیحی شہریوں کو ثانوی حیثیت حاصل ہوگی۔ It's the beginning of the End-ia i think zahil Modi ki napak soch ko Dafan kr dia hai .kashmir k topic pr insani Haqooq ki tanzeem GONGA iblees ku bni hoi hein? انڈیا نے نفرت کی سیاست کو فرغ دیا ھے غداری اور نفرت عروج پہ ھے
ذریعہ: BBCUrdu - 🏆 11. / 59 مزید پڑھ »

محمد حفیظ نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیاSquad ka hisa bny ka acha tareeka ha😂 اس کی ٹیم میں جگہ نہیں بنتی ۔
ذریعہ: DunyaNews - 🏆 1. / 83 مزید پڑھ »

مصر نے پاکستانیوں کے ویزے بند کر دیے - ایکسپریس اردوپاکستان میں مصر کے سفارت خانے نے دو ماہ سے ویزے جاری نہیں کئے، صنعت کار اور تاجر پریشان sarnawaz1983 clapping Fake اچھا کیا۔ اب یورپ کو چاہیئے وہ بھی یہی کرے۔ ورنہ بچے ہر وقت باہر جانے کی ضد کرتے رہتے ہیں
ذریعہ: ExpressNewsPK - 🏆 13. / 53 مزید پڑھ »

محمد حفیظ نے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے حوالے سے بڑا اعلان کر دیالاہور (یلی پاکستان آن لائن )قومی ٹیم کے کھلاڑی محمد حفیظ نے ٹی ٹوینٹی سکواڈ میں شمولیت
ذریعہ: DailyPakistan - 🏆 3. / 63 مزید پڑھ »