حکومت بروقت مردم شماری مکمل کرنے میں مسلسل ناکام، تاریخ میں چوتھی بار توسیع

  • 📰 arynewsud
  • ⏱ Reading Time:
  • 43 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 21%
  • Publisher: 63%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

حکومت بروقت مردم شماری مکمل کرنے میں مسلسل ناکام، تاریخ میں چوتھی بار توسیع ARYNewsUrdu

وفاقی حکومت بروقت ڈیجیٹل مردم شماری کرنے میں مسلسل ناکام ہو رہی ہے اور چوتھی بار اس کی تاریخ میں توسیع کر دی گئی ہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق ملک میں جاری ڈیجیٹل مردم شماری کی حتمی تاریخ میں چوتھی بار توسیع کر دی گئی ہے اور آخری تاریخ اب 30 اپریل مقرر کی گئی ہے۔ مردم شماری کو اپریل کے آغاز میں ختم ہونا تھا تاہم پہلی بار اس میں 10 اپریل، دوسری بار 15 اور تیسری بار 20 اپریل تک توسیع کی گئی تھی۔ ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ بعض اضلاع میں گروتھ ریٹ اور ڈیٹا کی تصدیق کے باعث توسیع کی جا رہی ہے۔ بعض بڑے شہروں میں آبادی میں کمی یا کم اضافہ دیکھا گیا ہے۔ کراچی کے ساتوں اضلاع وسطی، ساؤتھ ، ویسٹ، ایسٹ، ملیر، کیماڑی اور کورنگی میں آبادی میں کمی دیکھی گئی ہے۔

لاہور، راولپنڈی، اسلام آباد، حیدرآباد، کوئٹہ میں بھی آبادی میں کمی یا کم اضافہ دیکھا گیا جب کہ گوجرانوالہ، سیالکوٹ، جہلم، گجرات، اٹک اور پشاور میں ڈیٹا کی تصدیق کا عمل جاری ہے۔ ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ پشاور، ڈی آئی خان، ایبٹ آباد اور ٹانک میں ڈیٹا کی تصدیق کے باعث تاریخ میں توسیع کی جا رہی ہے۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 5. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

نئی ڈیجیٹل مردم شماری کیلئے فیلڈ آپریشن کل سے دوبارہ شروع ہوگالاہور: (دنیا نیوز) ملکی تاریخ کی پہلی ڈیجیٹل مردم شماری کے فیلڈ آپریشن کا آخری مرحلہ کل بروز بدھ سےشروع ہو گا۔
ذریعہ: DunyaNews - 🏆 1. / 83 مزید پڑھ »

کراچی چڑیا گھر کی ہتھنی نورجہاں کا پوسٹ مارٹم مکمل کر لیا گیاکراچی: (دنیا نیوز) چڑیا گھر میں گزشتہ روز انتقال کرنے والی ہتھنی نورجہاں کا پوسٹ مارٹم مکمل کر لیا گیا ہے۔
ذریعہ: DunyaNews - 🏆 1. / 83 مزید پڑھ »

کراچی چڑیا گھر میں ہتھنی نور جہاں کی تدفین کر دی گئیکراچی : ( دنیا نیوز ) شہر قائد کے چڑیا گھر میں انتقال کرنے والی ہتھنی نور جہاں کی تدفین کا عمل مکمل کرلیا گیا۔
ذریعہ: DunyaNews - 🏆 1. / 83 مزید پڑھ »

کراچی چڑیا گھر میں ہتھنی نور جہاں کی تدفین کردی گئیکراچی کے چڑیا گھر میں ہتھنی نور جہاں کی تدفین کا عمل مکمل کرلیا گیا۔ DailyJang
ذریعہ: jang_akhbar - 🏆 7. / 63 مزید پڑھ »

جاپان کے بعد چین کاریں ایکسپورٹ کرنے والا دنیا کا سب سے بڑا ملک بن گیاچین نے کاریں برآمد کرنے میں 2021 میں امریکا اور جنوبی کوریا اور 2022 میں جرمنی کو پیچھے چھوڑ دیا تھا
ذریعہ: geonews_urdu - 🏆 15. / 53 مزید پڑھ »