جی آئی ڈی سی پر سپریم کورٹ کے فیصلے کو لاگو کرنا ہوگا: مشیر خزانہ

  • 📰 DunyaNews
  • ⏱ Reading Time:
  • 42 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 20%
  • Publisher: 83%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

اسلام آباد: (دنیا نیوز) مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے فرٹیلائزرز کی صنعت اور اپٹما کے گیس ڈویلپمنٹ سرچارج سے متعلق تصفیہ طلب معاملات طے کرنے کے لیے دو ذیلی گروپ بنا دیئے ہیں۔

اسلام آباد میں مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ سے فرٹیلائزرز کی صنعت اور اپٹما کے نمائندوں کی الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ ملاقات میں گیس کے بنیادی ڈھانچے کے مسئلے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں وزیر صنعت حماد اظہر اورمعاون خصوصی پٹرولیم ندیم بابر بھی موجود تھے۔ وفود کی جی آئی ڈی سی کی ادائیگی کے لئے وقت کی حد کو بڑھانے کیلئے درخواست کی ۔ مشیر خزانہ نے کہا کہ جی آئی ڈی سی پر سپریم کورٹ کے فیصلے کو لاگو کرنا ہوگا، عدالت کےفیصلے کی روشنی میں یہ مسئلہ حل کیاجائے گا، حکومت کورونا کے بعد کی صورتحال کو دیکھتے ہوئےصنعتوں کی مدد کرے گی۔

انہوں نے ہدایت کی کہ جی آئی ڈی سی کےمسئلےکےحل کیلئے دو ذیلی گروپ تشکیل دیئے جائیں گے، گروپس مسئلے کے حل کے لئے دو تین قابل عمل تجاویز پیش کریں۔ پہلاگروپ فرٹیلائزرز انڈسٹری، وزارت خزانہ ، ایف بی آر اور معاون خصوصی پٹرولیم پر مشتمل ہوگا۔ دوسراگروپ اپٹما مسائل کےحل کیلئے وزارت خزانہ، وزارت تجارت، پیٹرولیم ڈویژن اور ایف بی آر پر مشتمل ہوگا۔

حفیظ شیخ کا کہنا تھا کہ دونوں ذیلی گروپوں کی سربراہی وزیر صنعت حماد اظہر کرینگے۔ دونوں گروپ ایک ہفتے میں سفارشات پیش کریں۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 1. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

’کے الیکٹرک‘ کی ڈیٹا کے بدلے تاوان کے مطالبے کی تردید - BBC News اردوکے الیکٹرک کی چیف مارکیٹنگ اینڈ کمیونیکیشن آفیسر مہرین خان نے تاوان کے مطالبے سے متعلق دعووں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ 'کمپنی سے ایسے کسی مطالبے کے لیے براہ راست رابطہ نہیں کیا گیا ہے۔ اور نہ ہی ہم ایسی کسی بھی بات چیت کا حصہ ہیں'۔
ذریعہ: BBCUrdu - 🏆 11. / 59 مزید پڑھ »

پاکستان، چین کے قومی مفادات کے امور پر ان کے ساتھ ہے، وزیرخارجہ - Pakistan - Dawn News
ذریعہ: Dawn_News - 🏆 17. / 51 مزید پڑھ »

خاتون سے زیادتی کرنیوالے ملزمان کے گاؤں تک پہنچ گئے: آئی جی پنجابگزشتہ روز عہدے کا چارج سنبھالنے والے انسپکٹر جنرل (آئی جی) پنجاب انعام غنی کہتے ہیں کہ خاتون سے زیادتی کرنے والے ملزمان کے گاؤں تک پہنچ گئے ہیں۔
ذریعہ: jang_akhbar - 🏆 7. / 63 مزید پڑھ »

موٹروے زیادتی کیس :خاتون سے زیادتی کرنیوالے ملزمان کے گاؤں تک پہنچ گئے، آئی جی پنجابموٹروے زیادتی کیس :خاتون سے زیادتی کرنیوالے ملزمان کے گاؤں تک پہنچ گئے، آئی جی پنجاب Read More : Motorway motorwayincident Punjab InamGhani Pakistan PublicHangingOfRapists hangrapistspublicly Newsonepk
ذریعہ: newsonepk - 🏆 18. / 51 مزید پڑھ »

لاہور زیادتی کیس، ملزمان کے گاؤں‌ کی شناخت ہوگئی، آئی جی پنجاب کا دعویٰلاہور زیادتی کیس، ملزمان کے گاؤں‌ کی شناخت ہوگئی، آئی جی پنجاب کا دعویٰ ARYNewsUrdu motorwayincident
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

آپ ایسے افسر کے دفاع میں آئے جو عدالت میں کہتا ہے ہر قانون پر عمل نہیں ہو سکتاچیف جسٹس لاہورہائیکورٹ کے آئی جی پنجاب کے تبادلے کیخلاف درخواست پر ریمارکسلاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)آئی جی پنجاب کے تبادلے کیخلاف درخواست پر ہائیکورٹ آفس کے اعتراض پر سماعت کے دوران چیف جسٹس قاسم خان نے درخواست گزار سے کہاکہ آپ
ذریعہ: DailyPakistan - 🏆 3. / 63 مزید پڑھ »