جنگ عظیم دوم کے بعد سے چین سب سے بڑا خطرہ ہے، سربراہ امریکی خفیہ ایجنسی - ایکسپریس اردو

  • 📰 ExpressNewsPK
  • ⏱ Reading Time:
  • 42 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 20%
  • Publisher: 53%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

مزید پڑھئے :

امریکا کے ڈائریکٹر جنرل آف انٹیلی جنس رٹ کلف نے کہا ہے کہ جنگ عظیم دوم کے بعد سے جمہوریت اور آزادی کے لیے سب سے بڑا خطرہ چین ہے۔

وال اسٹریٹ جرنل میں شائع ہونے والے اپنے کالم میں امریکا کے ڈائریکٹر جنرل برائے انٹیلی جنس جان رٹ کلف نے چین کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا کہ چین، امریکا اور بقیہ تمام ممالک پر اقتصادی، فوجی اور تکنیکی طور پر غلبہ حاصل کرنے کا خواہش مند ہے۔ جان رٹ کلف نے مزید لکھا کہ چین کی اقتصادی پالیسی سہہ جہتی ہے۔ چُرانا، نقل تیار کرنا اور پھر اصل کی جگہ نقل کو عام کرنا۔ اسی طرح چین نے اپنے ہی ملک میں جمہوریت اور آزادی اظہار رائے پر پابندی لگا رکھی ہے۔

دوسری جانب امریکا میں چینی سفارت خانے نے کالم کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ رٹ کلف کا کالم “حقائق کو مسخ کرنے والا” تھا جس میں “سرد جنگ میں گھری ہوئی ذہنیت” صاف عیاں تھی۔ واضح رہے کہ رٹ کلف صدر ٹرمپ کے معتمد خاص ہیں اور رواں برس ہی ڈائریکٹر جنرل انٹیلی جنس کا عہدہ سنبھالا ہے جس کے بعد سے چین اور امریکا کے درمیان پہلے سے موجود تناؤ میں مزید اضافہ ہوا ہے۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔

More than Israel

آپ کو کیوں موشن لگے ہوئے ہیں اگر آپ صاف ہو تو گھبرانے کی ضرورت نہیں کیا امریکہ کے علاوہ کسی ملک کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ ترقی کرے ؟؟؟

پوری دنیا کو امریکہ سے خطرہ ہے کیونکہ پوری دنیا میں امریکی سی آئی اے کے ایجنٹ ہیں اور سب ملکوں میں بہیمانہ جذبات کرتے ہیں

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 13. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات