جنوبی کوریا اور شمالی کوریا کے درمیان ایک بار پھر کشیدگی

  • 📰 arynewsud
  • ⏱ Reading Time:
  • 60 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 27%
  • Publisher: 63%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

شمالی کوریا مزید اشتعال انگیزی سے باز رہے، جنوبی کوریا کی وارننگ ARYNewsUrdu

سیئول: جنوبی کوریا کے صدر یُون سون نیئول نے شمالی کوریا کو خبردار کیا ہے کہ وہ خطے میں مزید اشتعال انگیزی سے باز رہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق مسلح افواج کے دن کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جنوبی کوریا کے صدر یُون سون نیئول کا کہنا تھا کہ ان کا ملک شمالی کوریا کی اشتعال انگیز کارروائیوں اور دھمکیوں سے نمٹنے کے لیے امریکا کے ساتھ مشترکہ فوجی مشقوں میں اضافہ کرے گا اور اس کے ساتھ اتحاد کو مضبوط بنائے گا۔

انہوں نے کہا کہ شمالی کوریا نے بین الاقوامی برادی کی مخالفت کے باوجود گزشتہ تیس سال سے جوہری ہتھیاروں اور میزائلوں کا جنون طاری کررکھا ہے، انہوں نے پیشکش کی کہ شمالی کوریا کو جزیرہ نما کوریا میں حقیقی امن اور خوشحالی کے لیے اپنے جوہری ہتھیاروں کے خاتمے کا فیصلہ کرنا چاہیے۔ تقریب سے خطاب میں یُون سون نیئول نے خبردار کیا کہ اگر شمالی کوریا جوہری ہتھیار استعمال کرنے کی کوشش کرے گا تو اسے جنوبی کوریا اور امریکی اتحاد کے تباہ کن جواب کا سامنا کرنا ہو گا۔واضح رہے کہ گذشتہ روز شمالی کوریا نے ایک اور بیلسٹک میزائل تجربہ کیا تھا، یہ ایک ہفتے میں پے در پے چوتھا تجربہ تھا۔ یہ تجربات امریکی طیارہ بردار بحری جہاز کے مشترکہ مشقوں میں حصہ لینے کے لیے جنوبی کوریا پہنچنے کے بعد سے کیے گئے...

یاد رہے کہ شمالی کوریا پر اس کے ہتھیاروں کے پروگراموں کے باعث اقوام متحدہ کی متعدد پابندیاں عائد ہیں، اس کے باوجود شمالی کوریا 2006 سے اب تک 6 بار جوہری ہتھیاروں کا تجربہ کر چکا ہے۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔

شہباز ثالثی کےلیےتیار ہے😂

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 5. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

کتے اپنے مالک کی سانس سونگھ کر ذہنی تناؤ کی نشاندہی کر سکتے ہیں - BBC News اردوسائنسدانوں نے اس تجربے میں دریافت کیا کہ کتے ہماری سانس اور پسینے کی بو میں ذہنی تناؤ کو سونگھ سکتے ہیں۔
ذریعہ: BBCUrdu - 🏆 11. / 59 مزید پڑھ »

برف پگھل گئی، اختلافات ختم، قدوس بزنجو کی جام کمال سے ملاقاتکوئٹہ: (دنیا نیوز) بلوچستان کی سیاست میں نیاموڑ ، وزیراعلی عبدالقدوس بزنجو اور سابق وزیراعلی جام کمال کے درمیان برف پگھل گئی دونوں رہنماوں کے درمیان اختلافات ختم ہوگئے۔
ذریعہ: DunyaNews - 🏆 1. / 83 مزید پڑھ »

پکے ہوئے چاول جلد اور بالوں کی خوبصورتی بڑھانے میں مددگارپکے ہوئے چاولوں کو بلینڈر میں ڈالیں اور اس میں ایک چمچ کیسٹر آئل، ایک چمچ لیموں کا رس اور آدھا کپ دہی مکس کر کے بالوں میں لگائیں۔ یہی کام رہ گیا ہے Haha
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

کراچی: فائر بریگیڈ آفس کے اندر فائرنگ، 2 ملازم جاں بحقکراچی کے علاقے کورنگی بلال چورنگی کے قریب فائر بریگیڈ آفس کے اندر فائرنگ کے واقعے میں 2 ملازم جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا، چوتھا ملازم جان بچا کر فرار ہوگیا۔ DailyJang
ذریعہ: jang_akhbar - 🏆 7. / 63 مزید پڑھ »

بقراط سے منسوب غیر معمولی کہانیاں(Legends)تحریر: ملک اشفاق  قسط:30 بقراط ایک ذہین اور نابغہ روز گارطبیب تھا اس نے طبی دنیا میں زبردست انقلاب برپا کیا اور اس کے طریقہ علاج اور ضابطہ اخلاق نے
ذریعہ: DailyPakistan - 🏆 3. / 63 مزید پڑھ »