ججز دھمکی آمیز خطوط پر تحقیقاتی رپورٹ وزارت داخلہ کو ارسال

  • 📰 arynewsud
  • ⏱ Reading Time:
  • 44 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 21%
  • Publisher: 63%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

سپریم اور ہائی کورٹس کے ججز کو ملنے والے مشکوک اور دھمکی آمیز خطوط کے معاملے پر تحقیقاتی رپورٹ وزارت داخلہ کو ارسال کر دی گئی ہے۔

اے آر وائی نیوز کو ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق ججز کو موصول مشکوک خطوط کی اب تک ہونے والی تحقیقات پر مبنی رپورٹ وزارت داخلہ کو ارسال کر دی ہے جس میں تمام تر تفصیلات بیان کی گئی ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2 اپریل کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے 8 ججز کو مشکوک خطوط ملے جس کے بعد 3، 4 اور 5 اپریل کو سپریم کورٹ کے ججز کو بھی اسی نوعیت کے خطوط موصول ہوئے۔ ان مشکوک خطوط کے الگ الگ دو مقدمات درج کیے جا چکے ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ان خطوط میں آرسینک پاؤڈر پایا گیا جس کی مقدار زہریلی نہیں تھی۔ آرسینک جن جن پنسار سے ملتا ہے ان کا بھی ڈیٹا اکٹھا کر لیا گیا ہے اور تفتیشی ٹیمیں متعلقہ تمام دکانوں کے دورے کر رہی ہیں جب کہ سی ٹی ڈی کی 2 ٹیمیں راولپنڈی اور اسلام آباد کے لیے بنائی گئی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج اور خط بھیجنے والوں کے نام نادرا کو بھجوا دیے گئے ہیں جب کہ لفافوں پر تحریر اور سیاہی کے تجزیے کے لیے ایکسپرٹ کو بھجوا دیا گیا۔ اس کے علاوہ خط پر لگائی جانیوالی پوسٹل اسٹیمپ کا بھی تجزیہ کیا جا رہا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ معاملے پر سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ کو روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ جمع کرائی جا رہی ہے۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 5. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

اعلیٰ عدلیہ کے ججز کو دھمکی آمیز خطوط ملنے کا معاملہ، وزارت داخلہ کو تفتیش ...اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اعلیٰ عدلیہ کے ججز کو دھمکی آمیز خطوط ملنے کے معاملے وزارت داخلہ کو ابتک ہونیوالی تفتیش کی رپورٹ ارسال کردی گئی ،رپورٹ وفاقی پولیس کی جانب سے وزارت داخلہ کو بھجوائی گئی ۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ 2اپریل کو ہائیکورٹ کے 8ججز کو مشکوک خطوط ملے،تین، چار اور پانچ اپریل کو سپریم کورٹ ججز...
ذریعہ: DailyPakistan - 🏆 3. / 63 مزید پڑھ »

عدالتی ججز کو دھمکی آمیز خطوط ملنے کا معاملہحوالہ ہنڈی، غیر قانونی کرنسی ایکسچینج اور بجلی چوری میں ملوث 5 ...اعلیٰ عدلیہ کے ججز کو دھمکی آمیز خطوط ملنے کا معاملہ، وزارت ..
ذریعہ: DailyPakistan - 🏆 3. / 63 مزید پڑھ »

ججز کو دھمکی آمیز خطوط کیس کی تحقیقات میں بڑی پیش رفتسپریم کورٹ اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کو مشکوک دھمکی آمیز خطوط کی ابتدائی تحقیق کے مطابق تمام خطوط ایک ہی جگہ سے بھیجے گئے ہیں۔
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

ججز کو دھمکی آمیز خطوط؛ تحقیقاتی ٹیموں نے تفتیش شروع کر دیتفتیشی ٹیموں نے آرسینک بیچنے والوں کا سراغ لگانا شروع کر دیا ہے
ذریعہ: ExpressNewsPK - 🏆 13. / 53 مزید پڑھ »

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو بھی دھمکی آمیز خط موصولچیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ سمیت سپریم کورٹ کے دیگر ججز کو بھی دھمکی آمیز خطوط موصول ہوئے ہیں۔
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

اسلام آباد ہائی کورٹ کے 8 ججز کو پاؤڈر بھرے دھمکی آمیز خطوط موصولہمیں خط موصول ہوئے ہیں جن میں انتھراکس پاؤڈر کا بتایا گیا ہے، خطوط میں بنیادی طور پر تھریٹ کیا گیا ہے، چیف جسٹس
ذریعہ: ExpressNewsPK - 🏆 13. / 53 مزید پڑھ »