تعلقات کشیدہ ہونے کے باوجود امریکا نے 100 سفارتکاروں کو دوبارہ چین بھیج دیا

  • 📰 DunyaNews
  • ⏱ Reading Time:
  • 50 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 23%
  • Publisher: 83%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

بیجنگ: (ویب ڈیسک) چین کے ساتھ کشیدگی کے باوجود امریکا نے کورونا وائرس کے باعث وطن واپس بلائے گئے مزید 100 سفارتکاروں اور انکے اہلِ خانہ کو ایک مرتبہ دوبارہ چین بھیج دیا ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق واشنگٹن ڈی سی کے قریب واقع ڈیلس ایئر پورٹ سے خصوصی چارٹر طیارہ سفارتی عملے اور ان کے اہلِ خانہ کو لے کر جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیئول کے لیے روانہ ہوا جہاں سے اُنہیں طبی سہولیات سے آراستہ طیارے کے ذریعے چین کے شہر گوانگزو بھیجا گیا۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں مزید خصوصی پروازوں کے ذریعے باقی ماندہ سفارتی عملے کو بھی چین روانہ کیا جائے گا۔ چند روز میں مزید پروازیں امریکی سفارتی اہلکاروں کو لے کر چین کے دارالحکومت بیجنگ، شنگھائی اور گوانگ زو جائیں گی۔خبر رساں ادارے کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے چین کو کورونا وائرس کا ذمہ دار ٹھہرانے، دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی تنازعات اور ہانگ کانگ سے متعلق چین کے حالیہ اقدامات کے باعث امریکا اور چین کے تعلقات کشیدہ ہوتے جا رہے...

اُدھر چین کی وزارتِ خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ چین میں تعینات امریکی سفیر کو طلب کر کے ہانگ کانگ سے متعلق امریکی اقدامات پر احتجاج کیا گیا ہے۔بیان کے مطابق چین کے نائب وزیرِ خارجہ ژینگ زی گوانگ نے امریکی سفیر ٹیری برینسٹیڈ کو دفترِ خارجہ طلب کر کے صدر ٹرمپ کے ہانگ کانگ سے متعلق ایگزیکٹو حکم نامے پر احتجاج کیا۔

البتہ امریکی سفارت خانے نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ملاقات کے دوران امریکی سفیر نے ہانگ کانگ سے متعلق چین کے قانون پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چین نے ہانگ کانگ کی خود مختاری ختم کر دی ہے۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 1. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

بارش رکنے کے باوجود مٹی کے تودے گرنے کا خطرہ موجود ہے جاپانی محکمہ موسمیاتبارش رکنے کے باوجود مٹی کے تودے گرنے کا خطرہ موجود ہے، جاپانی محکمہ موسمیات Japan MeteorologicalAgency HeavyRainfall TorrentialRains Flood LandSliding JPN_PMO MofaJapan_en JapanGov JMA_bousai
ذریعہ: Nawaiwaqt_ - 🏆 6. / 63 مزید پڑھ »

بچوں کے اغوا ، امریکا اور پاکستان کے درمیان بڑا معاہدہاسلام آباد : امریکا اور پاکستان میں بچوں کے اغوا کی روک تھام سے متعلق معاہدہ طے پاگیا، دونوں ممالک بچوں کی بازیابی کیلئے ملکر کام کریں گے،
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

منگل کو زمین اور مشتری کے ایک دوسرے کے قریب آنے کے مظاہرمنگل کو زمین اور مشتری کے ایک دوسرے کے قریب آنے کے مظاہر Read News Tuesday Earth Jupiter Close SolarSystem BiggestPlanet Reached Space
ذریعہ: Waqtnewstv - 🏆 10. / 59 مزید پڑھ »

کورونا وائرس کے بعد انگلینڈ کے ہسپتالوں میں ہارٹ اٹیک کے مریضوں کی تعداد کمکورونا وائرس کے بعد انگلینڈ کے ہسپتالوں میں ہارٹ اٹیک کے مریضوں کی تعداد کم UK CoronavirusPandemic COVID19UK CoronaPatients HeartPatients Hospital GOVUK 10DowningStreet BorisJohnson WHO
ذریعہ: Waqtnewstv - 🏆 10. / 59 مزید پڑھ »

بھارت میں سونے کے ماسک کے بعد ہیروں کے ماسک فروخت ہونے لگے - World - Dawn News
ذریعہ: Dawn_News - 🏆 17. / 51 مزید پڑھ »

کورونا وائرس کے بعد انگلینڈ کے ہسپتالوں میں ہارٹ اٹیک کے مریضوں کی تعداد کمبرطانیہ میں کورونا وائرس کے سبب لاک ڈاؤن نافذ ہونے کے بعد انگلینڈ بھر میں ہارٹ اٹیک کے باعث ہسپتال لائے جانے والے مریضوں کی تعداد میں کمی آئی ہے۔ ملکی
ذریعہ: Nawaiwaqt_ - 🏆 6. / 63 مزید پڑھ »