ترجمان پاک فوج کی وضاحت کے بعد مزید کوئی گنجائش نہیں رہتی، وزیر خارجہ

  • 📰 DunyaNews
  • ⏱ Reading Time:
  • 50 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 23%
  • Publisher: 83%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے ابھینندن کی رہائی سے متعلق وضاحت کے بعد مزید کوئی گنجائش نہیں رہتی۔

اپنے ایک بیان میں وزیر خارجہ نے کہا کہ انہوں نے واضح کیا کہ ٹھوس موقف کے ساتھ گفتگو اور چیز ہے جبکہ خوشامدانہ پالیسی اور چیز۔ میں نے کل بھی واضح کیا تھا کہ ایاز صادق کی گفتگو غیر ذمہ دارانہ تھی۔ اس غیر ذمہ دارانہ گفتگو کے بعد بھارت کا وہ ائیر چیف جسے ناقص کارکردگی کی وجہ سے ہٹایا گیا، اس نے بھی چوڑے ہو کر بیانات دیے ہیں۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان نے انتہائی ذمہ داری کا مظاہرہ کیا جسے دنیا بھر میں سراہا گیا۔ پہلے ہم نے ہندوستان کو سبق سکھایا اور اس کے بعد تناؤ میں کمی لانے کے لیے اقدامات کیے اسے کہتے ہیں دانشمندی، لیکن بدقسمتی سے اگر اندر سے ہی ایسی بولیاں بولی جائیں گی تو اس سے سوشل میڈیا پر پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کرنیوالوں کے بیانیے کو تقویت ملے گی جو انتہائی افسوس ناک ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ ان کے وضاحتی بیان سے تو یہی تاثر ملتا ہے کہ ایاز صادق، نہ چاہتے ہوئے کسی اور کے ہاتھوں میں کھیل گئے، انہیں ایسا نہیں کرنا چاہیے تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہندوستان تو پاکستان کو نیچا دکھانے کیلئے ہمیشہ موقع کی تلاش میں رہتا ہے۔ اگر اس طرح کے بیانات دیے جائیں گے تو وہ یقیناً انہیں استعمال کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ میں بس مختصراً یہی کہوں گا کہ ان کا بیان غیر ذمہ دارانہ، ہے جا اور موقع محل سے ہٹ کر تھا۔ ایاز صادق کے اس بیان نے پاکستان کی کوئی خدمت نہیں کی بلکہ نقصان پہنچایا ہے۔ میں سمجھتا ہوں کہ ہمیں آگے بڑھنا ہے اور اس چیز سے اجتناب کرنا ہے جو غلطی ہو گئی اس کو دہرایا نہ جائے۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔

لعنتی خسرا۔ بیغیرت منہ توڑ جواب دینا تھا، چھپ کے نہیں بیٹھ جانا تھا 😡

ھمت خود کی نہیں جواب کی.. باپ سے بیان دلوایا ابو بچاؤ

ترجمان نے قرآن پاک کی کوئی آیت تلاوت فرما دی. کیا وہ کوئی غلط بات نہیں کر سکتے کیا وہ خدا ہیں.

کہون وہ فرشتہ ھے سب سے زیادہ اس قوم سے جھوٹ جرنیلون نے بولے

اففففف..... یہ کیا کہہ دیا فواد چوہدری نے؟؟؟؟...... 😳😳😳😳.... اس پر غداری کا مقدمہ چلنا چاہیے.... انڈیا کے موقف کی تائید کر دی.... اب تو ہم FATF میں اپنا مقدمہ نہیں جیت سکتے..... بیغیرتی کہ انتہا...... اففففف😳😳😳😳

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 1. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

ون ڈے سیریز، قومی ٹیم کے اہم کھلاڑی کی شرکت کے امکانات روشنون ڈے سیریز، قومی ٹیم کے اہم کھلاڑی کی شرکت کے امکانات روشن ARYNewsUrdu PAKvZIM
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

ایران کی پشاور کے مدرسے میں دھماکے کی مذمتپڑوسی ملک ایران کی جانب سے گزشتہ روز پشاور کے مدرسے میں ہونے والے دھماکے کی مذمت کی گئی ہے۔ Nawaz shareef falsely accused pakistan involvement in Bombay attacks which used in International courts by India against pakistan he should be charged for treason
ذریعہ: jang_akhbar - 🏆 7. / 63 مزید پڑھ »

فرانس: توہین آمیز خاکوں کی اشاعت کے خلاف فلسطینی پناہ گزینوں کے مظاہرےفرانس میں پیغمبر اسلام حضرت محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی شان میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف لبنان کے فلسطینی پناہ گزین کیمپوں میں بڑے پیمانے پر مظاہرے
ذریعہ: Nawaiwaqt_ - 🏆 6. / 63 مزید پڑھ »

بھارتی سیاستدانوں کے بیانات بی جے پی کی توسیع پسندانہ ذہنیت کی عکاسی کرتے ہیں صدربھارتی سیاستدانوں کے بیانات بی جے پی کی توسیع پسندانہ ذہنیت کی عکاسی کرتے ہیں، صدر ArifAlvi IndianPoliticians Statements BJP MoIB_Official gop_info GovtofPakistan ArifAlvi PTIofficial
ذریعہ: Nawaiwaqt_ - 🏆 6. / 63 مزید پڑھ »

کورونا وائرس کے خطرے کے باوجود اسکول کھلے رکھنے کی تجویزاقوامِ متحدہ اور عالمی بینک کی ایک رپورٹ میں تجویز دی گئی ہے کہ کورونا وائرس کے خطرے کے باوجود اسکول کھلے رہنے چاہئیں۔
ذریعہ: jang_akhbar - 🏆 7. / 63 مزید پڑھ »

کورونا وائرس کے خطرے کے باوجود اسکول کھلے رکھنے کی تجویزاقوامِ متحدہ اور عالمی بینک کی ایک رپورٹ میں تجویز دی گئی ہے کہ کورونا وائرس کے خطرے کے باوجود اسکول کھلے رہنے چاہئیں۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اقوامِ متحدہ
ذریعہ: Nawaiwaqt_ - 🏆 6. / 63 مزید پڑھ »