تحریک انصاف نے کراچی کے مزید 7 چیئرمینوں کو پارٹی سے نکال دیا

  • 📰 DunyaNews
  • ⏱ Reading Time:
  • 54 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 25%
  • Publisher: 83%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

تفصیلات جانیے

پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے 11 رکنی انکوائری کمیٹی کی سفارش پر نوٹس جاری کیے، تحریک انصاف کے 32 اراکین نے میئر کراچی کے انتخابات میں پارٹی پالیسی سے انحراف کیا تھا، منحرف اراکین جماعت اسلامی کے چیئرمین اور وائس چیئرمین کو ووٹ دینے نہیں پہنچے تھے، اب تک 31 منحرف اراکین کو پارٹی سے نکال دیا گیا ہے۔

تحریک انصاف نے جن چیئرمینوں کو پارٹی سے نکالا ہے ان میں صدر سے وسیم عبدالوحید، مخصوص لیبر نشست کےعذیر احمد صدیقی، چنیسر گوٹھ سے محمد شاہد، جناح ٹاؤن سے ریاض اللہ، محمد عمران قریشی، صدر سے گلفام ہاشمی، محمد سلمان خان اور دیگر شامل ہیں۔حلیم عادل شیخ نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پہلے مرحلے میں 11،6،7 اور آج دوبارہ 7 چیئرمینوں کو پارٹی سے نکالا گیا ہے، 15 جون کو پارٹی چیئرمین نے فیصلہ کیا تھا میئر کراچی کیلئے حافظ نعیم کو سپورٹ کرنا ہے، ہم نے جماعت اسلامی غیر مشروط حمایت کا اعلان کیا...

انہوں نے مزید کہا کہ ہم جانتے ہیں مجبوریاں تھیں، آدھے لوگ نہیں پہنچے، اگر 30 لوگ آسکتے تھے تو باقی کیوں نہیں پہنچے، ہماری خواتین نے بھی کیسز کے باوجود پارٹی کے حکم پر ووٹ دیا، بڑے بڑے پرانے لوگ جنہوں نے مجبوریاں ظاہر کیں اور ووٹ نہیں دیا، پارٹی چیئرمین کی ہدایت پر ہم نے 11 رکنی کمیٹی بنائی جس میں سینئر رہنما شامل تھے۔

حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ ہم نے تمام اراکین کو شوکاز نوٹس جاری کیے لیکن ہمیں مطمئن نہیں کر سکے، خواتین کی مخصوص نشست کی ثمرین ناز کے جواب سے مطمئن ہونے پر ان کی رکنیت بحال کر دی ہے، اگلے مرحلے میں ہماری وکلا کی ٹیم ان کو ڈی سیٹ کروائے گی۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 1. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

کراچی: پی ٹی آئی نے مزید 7 بلدیاتی نمائندوں کو پارٹی سے نکال دیا، تعداد 24 ہوگئیصدر پی ٹی آئی سندھ حلیم عادل شیخ نے پی ٹی آئی کے مزید 7 بلدیاتی نمائندوں کو پارٹی سے نکالنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔ تفصیلات جانیے: PTIOfficial HaleemAdilSheikh MayorKarachi DailyJang
ذریعہ: jang_akhbar - 🏆 7. / 63 مزید پڑھ »

پی ٹی آئی کو بڑا دھچکا12 گھنٹوں میں 21 رہنماؤں نے راہیں جدا کرلیںپاکستان تحریک انصاف کی وکٹیں گرنے کا سلسلہ ابھی بھی جاری ہے، گزشتہ 12 گھنٹوں میں پی ٹی آئی کے مزید 21 رہنماؤں نے پارٹی سے راہیں جدا کرلیں
ذریعہ: 24NewsHD - 🏆 19. / 51 مزید پڑھ »

میئر کراچی کے الیکشن میں غیر حاضر مزید 7 پی ٹی آئی چیئرمین پارٹی سے برخاستکراچی‌: میئر کراچی کے الیکشن میں غیر حاضر مزید 7 پی ٹی آئی چیئرمین کو پارٹی سے برخاست کردیا گیا، ،،،،،،،،،،،
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

تحریک انصاف سے ایک اور پنچھی نے اڑان بھر لیپاکستان تحریک انصاف سے پنچھیوں کی اڑان کا سلسلہ جاری ہے، ابتک درجنوں رہنما اور سابق ارکان اسمبلی پارٹی کو خیرباد کہہ چکے ہیں، سابق وفاقی وزیر نذر محمد گوندل نے
ذریعہ: 24NewsHD - 🏆 19. / 51 مزید پڑھ »

سرگودھا کے پیر فاروق بہاءالحق کا پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلانپی ٹی آئی کے سرگودھا سے تعلق رکھنے والے پیر فاروق بہاءالحق نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا۔ تفصیلات جانیے: PTIOfficial DailyJang
ذریعہ: jang_akhbar - 🏆 7. / 63 مزید پڑھ »

6 اہم سیاسی رہنماؤں نے پی ٹی آئی سے علیحدگی اختیار کر لیلاہور: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے 6 اہم سیاسی رہنماؤں نے پارٹی سے علیحدگی اختیار کر لی۔
ذریعہ: DunyaNews - 🏆 1. / 83 مزید پڑھ »