تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کا پارٹی عہدوں سے مستعفی ہونے کا اعلان - ایکسپریس اردو

  • 📰 ExpressNewsPK
  • ⏱ Reading Time:
  • 82 sec. here
  • 3 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 36%
  • Publisher: 53%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

اڈیالہ جیل سے رہائی؛ اسد عمر نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیا expressnews

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ 9 مئی کے بعد رونما ہونے والے سیاسی حالات میں قیادت کی ذمہ داری نہیں نبھا سکتا اس لیے میں پارٹی کے عہدوں سے استعفیٰ دے رہا ہوں لیکن پارٹی نہیں چھوڑ رہا۔

اڈیالہ جیل سے رہائی کے بعد پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ بطور سیکریٹری جنرل اور رکن کور کمیٹی پی ٹی آئی استعفیٰ دے دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ 9 مئی کو فوجی تنصیبات پر حملے کیے گئے جو قابل مذمت اور لمحہ فکریہ ہیں، واقعات میں ملوث افراد کے خلاف بھرپور ایکشن ہونا چاہیے۔ساتھ ہی انہوں نے ملک کی مختلف جیلوں میں قید ہزاروں بے گناہ کارکنوں کی رہائی کا بھی مطالبہ کیا۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ایف آئی آر میں درج تھا کہ شیریں مزاری، عارف علوی، شفقت محمود اور میں ڈنڈوں سے لیس...

انہوں نے کہا کہ میرا 3 نسلوں سے فوج کے ساتھ تعلق ہے، 15 دن جیل میں گزارے اور اس دوران بہت وقت ملا صورتحال کا جائزہ لینے کا۔اسد عمر نے کہا کہ اس وقت پاکستان کے 5 بڑے اسٹیک ہولڈز ہیں، عدلیہ میں آپس میں اختلافات پیدا ہوچکے ہیں اور ان کے فیصلوں پر عملدرآمد نہیں ہورہا، یہ بہت خطرناک صورتحال ہے، پاکستان کا دوسرا بڑا اسٹیک ہولڈ آرمی ہے جس کے بارے میں تفصیل سے بات کرچکا ہوں۔انہوں نے کہا کہ تیسرا بڑا اسٹیک ہولڈ تحریک انصاف ہے، پی ٹی آئی واحد قومی پارٹی ہے، ہزاروں کارکن جیلوں میں بند ہیں، چوتھا اسٹیک...

اسد عمر نے کہا کہ اگر آج الیکشن ہوجائیں تو وفاق، پنجاب اور خیبرپختونخوا میں تحریک انصاف کی حکومت بنے گی جبکہ سندھ میں پی ڈی ایم کی جماعتوں کی حکومت بنے گی، یہ ایک سیاسی حقیقت ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کی سیاست گزشتہ 13 ماہ میں انتہائی کمزور ہوچکی ہے، لیکن ان تمام اسٹیک ہولڈز کے مقابلے میں آخری اسٹیک ہولڈر ہے پاکستان کی عوام جو سب سے زیادہ طاقتور ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت ایک عام پاکستانی مہنگائی کے باعث انتہائی تکلیف میں ہے جس کی مثال ماضی میں نہیں ملتی، جب تمام اسٹیک ہولڈز کے لیے صورتحال مایوس کن ہے تو اس کا مطلب ہے کہ گزشتہ 13 ماہ میں جو کچھ ہورہا ہے وہ پاکستان کے لیے ٹھیک نہیں ہے۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 13. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

فیاض الحسن چوہان نے پاکستان تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کر دیافیاض الحسن چوہان نے پاکستان تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کر دیا
ذریعہ: 24NewsHD - 🏆 19. / 51 مزید پڑھ »

شفقت محمود نے پی ٹی آئی چھوڑنے والوں کی اقسام بتادیںشفقت محمود نے پی ٹی آئی چھوڑنے والوں کی اقسام بتادیں ShafqatMahmood PTIOfficial Zaman_Park MoIB_Official PTIofficial ImranKhanPTI InsafPK Shafqat_Mahmood Detail News👇
ذریعہ: Nawaiwaqt_ - 🏆 6. / 63 مزید پڑھ »

پی ٹی آئی کی سابق ایم پی اے نادیہ شیر کا پارٹی چھوڑنے کا اعلانپاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کی سابق ایم پی اے نادیہ شیر نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا۔
ذریعہ: 24NewsHD - 🏆 19. / 51 مزید پڑھ »

شیریں مزاری اڈیالہ جیل سے رہائی کے بعد دوبارہ گرفتارشیریں مزاری اڈیالہ جیل سے رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار PTIOfficial ShireenMazari MoIB_Official PTIofficial InsafPK ShireenMazari1 ImranKhanPTI Detail News👇
ذریعہ: Nawaiwaqt_ - 🏆 6. / 63 مزید پڑھ »

پی ٹی آئی کو ایک اور دھچکا، جمشید چیمہ اور مسرت جمشید کا پارٹی چھوڑنے کا فیصلہلاہور: (دنیا نیوز) تحریک انصاف کی رہنما مسرت جمشید چیمہ اور ان کے شوہر جمشید چیمہ نے بھی پی ٹی آئی چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا۔
ذریعہ: roznamadunya - 🏆 14. / 53 مزید پڑھ »

پی ٹی آئی کی سابق ایم این اے صائمہ ندیم کو آف لوڈ کردیا گیاپاکستان تحریک انصاف کی سابق رکن قومی اسمبلی صائمہ ندیم کو آف لوڈ کردیا گیا، ان کا نام اسٹاپ لسٹ میں ہونے کی وجہ سے روکا
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »