بین البراعظمی میزائلوں کی خفیہ معلومات پاکستانی جاسوس کو دینے والا بھارتی انجینئر گرفتار

  • 📰 DailyPakistan
  • ⏱ Reading Time:
  • 43 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 21%
  • Publisher: 63%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کی ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ لیبارٹری (ڈی آر ڈی ایل)سے وابستہ ایک انجینئر کو خفیہ معلومات پاکستانی جاسوس کو دینے کے الزام میں

گرفتار کر لیا گیا۔ ایکسپریس ٹربیون کے مطابق اس 29سالہ انجینئر کی شناخت ملیکارجن ریڈی کے نام سے ہوئی ہے جس سے پاکستانی جاسوس نے فیس بک کے ذریعے رابطہ کیا۔

مارچ 2020ءمیں ریڈی کو ایک خاتون کی فرینڈ ریکوئسٹ موصول ہوئی جس نے اسے اپنا نام نتاشا راﺅ بتایا اور کہا کہ وہ برطانیہ کے ایک دفاعی جریدے میں کام کرتی ہے۔یہاں سے دونوں کی گفتگو شروع ہوئی جو دسمبر 2021ءتک دوستی سے ہوتی ہوئی محبت میں بدل گئی اور نتاشا نے بھارتی انجینئر سے شادی کا وعدہ کر لیا۔اس عرصے میں دونوں فیس بک میسنجر اور واٹس ایپ پر بات کرتے رہے۔ اسی دوران نتاشا راﺅ نے انجینئر سے بھارت کے بین البراعظمی ایٹمی بیلسٹک میزائل اور آبدوز سے لانچ کیے جانے والے میزائلوں کے بارے میں معلومات مانگیں جو...

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد میں پولیس نے خفیہ ایجنسیوں کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے انجینئر ملیکارجن ریڈی کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق ملزم نے دوران تفتیش اپنے جرم کا اعتراف بھی کر لیا ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ اپنی ملازمت کی نوعیت کی وجہ سے اس انجینئر کو دفاعی مینوفیکچرنگ یونٹس تک رسائی حاصل تھی۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 3. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات