بیروت دھماکے کے متاثرین کے لئے سعودی حکومت کا مثالی اقدام

  • 📰 arynewsud
  • ⏱ Reading Time:
  • 37 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 18%
  • Publisher: 63%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

بیروت دھماکے کے متاثرین کے لئے سعودی حکومت کا مثالی اقدام ARYNewsUrdu

ریاض : سعودی عرب میں شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات نے بیروت میں تباہ کن دھماکے کے زخمیوں کی مدد کے لیے طبی ٹیمیں روانہ کی ہیں۔

لبنان میں امدادی آپریشن کے لیے مختص میڈیکل سوسائٹیز کے ذریعے ایمبولینسوں اور ایمرجنسی میڈیکل ٹیموں کو متحرک کردیا گیا ہے۔ سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق شمالی لبنان میں سبل السلام سوسائٹی کی میڈیکل ٹیمیں زخمیوں کو متاثرہ مقامات سے ہسپتال منتقل کرنے کے لیے بیروت روانہ کی گئی ہیں۔ کنگ سلمان مرکز کے ماتحت عرسال میں العمل میڈیکل سینٹر سے میڈیکل ٹیم زخمیوں کی مدد، فوری طبی امداد اور ہنگامی صحت نگہداشت کے لیے بھیجی گئی ہے۔

العمل میڈیکل سینٹر نے بیروت کے ہسپتالوں میں زخمیوں کی مرہم پٹی اور خون کے عطیات جمع کرنے کی مہم بھی شروع کی ہے۔سانحے میں سو سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے، بیروت کے سارے علاقے متاثر ہوئے، بیشتر عمارتوں، گاڑیوں اور دکانوں کے شیشے ٹوٹ گئے، لبنان کے بالمقابل جزیرے قبرص میں بھی لوگوں نے دھماکے کی آوازیں سنیں۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 5. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

بیروت میں دھماکے کے بعد کے مناظر - BBC News اردولبنان کے دارالحکومت بیروت میں درجنوں افراد ہلاک اورہزاروں زخمی ہوئے ہیں۔ لبنان کے سکیورٹی چیف کا کہنا ہے کہ یہ دھماکہ اس علاقے میں ہوا ہے جہاں بڑی تعداد میں بارودی مواد موجود تھا۔
ذریعہ: BBCUrdu - 🏆 11. / 59 مزید پڑھ »

لبنان کے دارالحکومت بیروت میں خوفناک دو دھماکے، 10 افراد جاں بحق، سینکڑوں زخمیبیروت: (ویب ڈیسک) لبنان کے دارالحکومت بیروت میں دو خوفناک دھماکے ہوئے ہیں جس کے باعث دس افراد جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ سینکڑوں افراد زخمی ہونے کی اطلاعات ہے۔
ذریعہ: roznamadunya - 🏆 14. / 53 مزید پڑھ »

ویڈیو: لبنان کے شہر بیروت میں خوفناک دھماکےلبنان کے شہر بیروت میں دن کے اوقات میں 2 خوفناک دھماکے ہوئے، جن میں درجنوں افراد زخمی ہوگئے، ہلاکتوں کا خدشہ ہے SamaaTV Beirut
ذریعہ: SAMAATV - 🏆 22. / 51 مزید پڑھ »

لبنان کے دارالحکومت بیروت میں خوفناک دو دھماکے، 10 افراد جاں بحق، سینکڑوں زخمیبیروت: (ویب ڈیسک) لبنان کے دارالحکومت بیروت میں دو خوفناک دھماکے ہوئے ہیں جس کے باعث دس افراد جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ سینکڑوں افراد زخمی ہونے کی اطلاعات ہے۔
ذریعہ: DunyaNews - 🏆 1. / 83 مزید پڑھ »

بیروت دھماکے میں ایک پاکستانی کے جاں بحق ہونے کی تصدیقبیروت ہولناک دھماکا، چودہ سالہ پاکستانی بچے کے جاں بحق ہونے کی تصدیق، 4 زخمی ARYNewsUrdu Beirut Lebanon BeirutBlast
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

لبنانی دارالحکومت بیروت زوردار دھماکے سے لرز اٹھا -لبنان کے دارالحکومت بیروت میں زور دار دھماکے سے پورا شہر لرز اٹھا۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکے کی آواز شہر کے دور دراز علاقوں تک سنی گئی۔ فوری طور پر دھماکے کی نوعیت کا اندازہ نہیں ہو سکا تاہم جائے دھماکا سے دھویں کے سرخ بادل فضا میں بلند ہوتے دیکھائی دے …
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »