بھارت کو کلبھوشن یادیو تک رسائی دیدی، اب کوئی بہانہ نہیں رہا: وزیر خارجہ

  • 📰 roznamadunya
  • ⏱ Reading Time:
  • 40 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 19%
  • Publisher: 53%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہم نے عالمی عدالت کے تقاضوں کے مطابق بھارتی سفارتکاروں کو کلبھوشن کیساتھ ملاقات کیلئے سازگار ماحول دیا۔ جو بات طے ہوئی تھی، اسی کے تحت رسائی دی۔

اپنے بیان میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے انکشاف کیا کہ ملاقات کے وقت بھارت کے سفارت کاروں کا رویہ حیران کن تھا۔ کلبھوشن یادیو نے کہا اپنی حکومت سے بات کرنا چاہتا ہوں اور ان کے سفارتکار سہمے ہوئے تھے۔ بھارتی سفارتکار دم دبا کر بھاگ گئے، کلبھوشن یادیو انہیں پکارتا رہا۔دوسری جانب وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ چاہ بہار ریلوے منصوبے پر بھارت نے بہت بڑی چال چلی تھی لیکن اسے دھچکا لگا۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بھارت کی اپوزیشن اور عوام بھی مودی سرکار پر انگلیاں اٹھا رہی ہے۔ ہندوتوا اور اکھنڈ بھارت کے عزائم برقرار رہے تو پھر بہتری کی توقع نہیں کی جا سکتی۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت نے چین، نیپال، بنگلا دیش اور سری لنکا کو بھی نشانہ بنایا۔ بھارت خطے کے ممالک سے دور ہوتا چلا جا رہا ہے۔ بھارتی حکومت کی سوچ جنونی ہے۔ اس کے رویے سے خطے کے دیگر ممالک بھی نالاں ہیں۔ بھارتی انتہا پسند حکومت اپنی رائے مسلط کرنے کی کوشش کرتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت کا رویہ ہمیشہ منفی رہا لیکن اس کے مقابلے میں پاکستان نے مثبت سوچ کا مظٓاہرہ کرتے ہوئے حقائق دنیا کو دکھائے۔ ہم نے عالمی ادارہ انصاف کے فیصلے کو قبول کیا۔ ہم اپنے اصولوں پر کمپرومائز نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے تمام حقائق دنیا کے سامنے رکھے ہیں۔ کلبھوشن یادیو اپنی زبان سے دہشت گردی کا اعتراف کر چکا ہے۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 14. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

منگل کو زمین اور مشتری کے ایک دوسرے کے قریب آنے کے مظاہرمنگل کو زمین اور مشتری کے ایک دوسرے کے قریب آنے کے مظاہر Read News Tuesday Earth Jupiter Close SolarSystem BiggestPlanet Reached Space
ذریعہ: Waqtnewstv - 🏆 10. / 59 مزید پڑھ »

منگل کو زمین اور مشتری کے ایک دوسرے کے قریب آنے کے مظاہرسعودی ماہر فلکیات ملھم الھندی نے بتایا ہے کہ اکل منگل کو زمین اور ہمارے نظام شمسی میں شامل ایک سیارہ مشتری ایک دوسرے کے قریب آئے۔عرب فیڈریشن برائے فلکیات و
ذریعہ: Nawaiwaqt_ - 🏆 6. / 63 مزید پڑھ »

بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو آج قونصلر رسائی دی جائے گی: سفارتی ذرائع
ذریعہ: DunyaNews - 🏆 1. / 83 مزید پڑھ »

بھارت نے جاسوس کلبھوشن یادیو کو دوسری قونصلر رسائی دینے کی پیشکش قبول کرلی - ایکسپریس اردوکل بھوشن یادیو کی بھارتی ناظم الامور سے ملاقات اسلام آباد میں آج شام ہی ہونے کا امکان ہے، ذرائع
ذریعہ: ExpressNewsPK - 🏆 13. / 53 مزید پڑھ »

پیشکش قبول پاکستان کا بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو آج قونصلر رسائی دینے کا فیصلہاسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت نے پاکستان کی بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو دوسری بار قونصلر رسائی دینے کی پیشکش قبول کرلی اور دنیا نیوز کے سفارتی
ذریعہ: DailyPakistan - 🏆 3. / 63 مزید پڑھ »

بھارت کو کلبھوشن یادیو تک رسائی دیدی، اب کوئی بہانہ نہیں رہا: وزیر خارجہاسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہم نے عالمی عدالت کے تقاضوں کے مطابق بھارتی سفارتکاروں کو کلبھوشن کیساتھ ملاقات کیلئے سازگار ماحول دیا۔ جو بات طے ہوئی تھی، اسی کے تحت رسائی دی۔
ذریعہ: DunyaNews - 🏆 1. / 83 مزید پڑھ »