بھارت کو ہرانے کے بجائے ورلڈ کپ جیتنے پر توجہ دینی چاہیے، شاداب خان

  • 📰 jang_akhbar
  • ⏱ Reading Time:
  • 51 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 24%
  • Publisher: 63%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

شاداب خان کا کہنا ہے کہ بھارت کے خلاف کھیلنے کی ایک الگ ہی خوشی ہوتی ہے DailyJang

پاکستان کرکٹ ٹیم آل راؤنڈر شاداب خان کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ میں بھارت کو شکست دینے کے جنون میں مبتلا ہونے کے بجائے قومی ٹیم کو ایونٹ جیتنے پر توجہ دینی چاہیے۔

شاداب خان نے ایک انٹرویو میں اعتراف کیا کہ پاک بھارت ٹاکرے میں بہت دباؤ ہوتا ہے اور یہ ایونٹ کے سب سے بڑے مقابلوں میں سے ایک ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لیکن اگر پاکستان بھارت کے خلاف میچ جیت گیا اور ورلڈ کپ ہار گیا تو اس جیت کا کوئی فائدہ نہیں ہو گا، اس لیے ہمیں ٹرافی گھر لانے پر توجہ دینی چاہیے۔ شاداب خان کا کہنا ہے کہ بھارت کے خلاف کھیلنے کی ایک الگ ہی خوشی ہوتی ہے، مجموعی طور پر اس مقابلے کا دباؤ بھی مختلف ہے اور اب تو جب ہم نے بھارت جانا ہے تو وہ ان کا ہوم گراؤنڈ ہو گا اور ہجوم بھی ہمارے خلاف ہو گا۔انہوں نے کہا کہ اس صورتِ حال میں میرا خیال ہے کہ اگر ہم بھارت سے ہار بھی جاتے ہیں لیکن ورلڈ کپ جیت جاتے ہیں تو یہی ہماری جیت ہے کیونکہ ہمارا بنیادی مقصد ٹورنامنٹ جیتنا ہے۔

واضح رہے کہ ورلڈ کپ کے شیڈول کے مطابق ایونٹ کا سب سے زیادہ مقبول میچ بھارت اور پاکستان کے درمیان 15 اکتوبر کو احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔اس لیے پاک بھارت ٹاکرے کے لیے وینیو کو تبدیل کرنے پر بھی غور کیا جا رہا ہے، اگر ورلڈ کپ کا یہ مقابلہ احمد آباد میں نہیں ہوا تو پھر چنئی میں ہو گا۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 7. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

بھارت، شک پر مسلمان کو قتل کرنے کے الزام میں 11 گاؤ رکھشک گرفتاربھارت میں شک کی بنیاد پر مسلمان شخص کو قتل کرنے کے الزام میں 11 گاؤ رکھشکوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ DailyJang
ذریعہ: jang_akhbar - 🏆 7. / 63 مزید پڑھ »

ایڈووکیٹ لطیف کھوسہ کے گھر پر فائرنگ کرنیوالا ملزم گرفتار، اہم انکشافاتلاہور:ایڈووکیٹ لطیف کھوسہ کے گھر پر فائرنگ کرنیوالے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا،سیاسی جماعت کےرہنما کے کہنے پر لطیف کھوسہ کے گھر فائرنگ کی۔
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

کشمیریوں کو حق خود ارادیت دلوانے کے لیے امریکہ بھارت پر دباو ڈالے علی رضا سیدچیئرمین کشمیرکونسل ای یو علی رضا سید نے کہا ہے کہ کشمیریوں کو حق خود ارادیت دلوانے کے لیے بھارت پر دبا و ڈالے۔ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے دورہ امریکہ پر
ذریعہ: Waqtnewstv - 🏆 10. / 59 مزید پڑھ »

بھارتی وزیر اعظم کا دورہ امریکہکشمیریات …کرن عزیز کشمیری Kiranazizkashmirigmail.com ایک طرف جلتا ہوا کشمیر اور دوسری طرف اقلیتوں کے حقوق کی پامالی کے حوالے سے بھارت عالمی طور پر بری
ذریعہ: Nawaiwaqt_ - 🏆 6. / 63 مزید پڑھ »

پاک بھارت ٹاکرا: احمدآباد میں ہوٹلوں کے کرائے آسمان چھونے لگےکرکٹ ورلڈ کپ کے سب سے زیادہ مقبول میچ کو دیکھنے کی بے مثال مانگ نے ہوٹلوں کے کرایوں میں اضافہ کردیا ہے۔ DailyJang
ذریعہ: jang_akhbar - 🏆 7. / 63 مزید پڑھ »

پی ٹی آئی دور میں سرکاری ریسٹ ہاؤسز اونے پونے من پسند افراد کو دیے جانے کا انکشافریسٹ ہاؤس چہیتوں کو دینے سے سرکاری خزانے کو اربوں کا نقصان ہوا، اقربا پروری میں چیئرمین پی ٹی آئی کے سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کا کردار بنیادی ہے
ذریعہ: geonews_urdu - 🏆 15. / 53 مزید پڑھ »