بھارتی ہائی کمیشن کے سینئر سفارتکار کی دفتر خارجہ طلبی، شدید احتجاج ریکارڈ | Abb Takk News

  • 📰 AbbTakk
  • ⏱ Reading Time:
  • 52 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 24%
  • Publisher: 68%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

Indiashelling LoC Foreignoffice

اسلام آباد: بھارتی افواج کی جانب سے ایل او سی پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیوں کے معاملے پر پاکستان میں بھارتی ہائی کمیشن کے سینئر سفارتکار کو دفتر خارجہ طلب کر کے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا گیا ہے۔

بھارت کی جانب سے ایل او سی پر جنگ بندی کی خلاف ورزی پر پاکستان میں بھارتی ہائی کمیشن کے سینئر سفارتکار کی دفتر خارجہ طلبی کی گئی۔ ایل او سی کے جنڈروٹ سیکٹر پر بھارتی افواج کی جانب سے سیز فائر کی خلاف ورزی پر پاکستان نے بھارتی سفارتکار کو شدید احتجاج ریکارڈ کرایا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق 12 اگست کو جنڈروٹ سیکٹر پر بھارتی افواج کی فائرنگ سے دو شہری شدید زخمی ہوئے۔ بھارتی افواج کی فائرنگ سے زخمیوں میں چالیس سالہ شکیلہ بی بی اور بارہ سالہ عائشہ کوثر شامل ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ رواں برس بھارت 1961 بار جنگ بندی کی خلاف ورزیاں کر چکا ہے۔ رواں برس بھارتی بلااشتعال فائرنگ سے 16 شہری شہید اور 160 افراد زخمی ہو چکے ہیں۔ بھارتی فورسز لائن آف کنٹرول، ورکنگ باؤنڈری پر مسلسل نہتی شہری آبادی کو نشانہ بنا رہی ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ بھارت کا معصوم شہریوں کو جان بوجھ کر نشانہ بنانا قابل مذمت ہے۔ بھارت ان حرکتوں سے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے دنیا کی توجہ نہیں ہٹا سکتا۔ بھارت اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عملدرآمد یقینی بنائے۔ نہتے شہریوں کو نشانہ بنانا عالمی قوانین، اقدار کے منافی ہے۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 2. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

قابض بھارتی فوج کے ہاتھوں تین کشمیری نوجوانوں کی شہادت، پاکستان کی شدید مذمتاسلام آباد۔ (دنیا نیوز) پاکستان نے مقبوضہ جموں وکشمیر میں قابض بھارتی فوج کے ہاتھوں تین کشمیریوں کے ماروائے عدالت قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
ذریعہ: DunyaNews - 🏆 1. / 83 مزید پڑھ »

سشانت سنگھ کیس میں بھارتی سپریم کورٹ کے اہم ریمارکس - Entertainment - Dawn News
ذریعہ: Dawn_News - 🏆 17. / 51 مزید پڑھ »

پاکستانی انٹیلی جنس نے بھارتی خفیہ ایجنسی کے سائبر حملوں کا پتا چلالیاآئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی خفیہ ایجنسی حکومتی، فوجی افسران کے موبائل اور ٹیکنیکل گیجٹس کی ہیکنک کر رہی تھی۔
ذریعہ: jang_akhbar - 🏆 7. / 63 مزید پڑھ »

پاکستان انٹیلی جنس ایجنسیز نے بھارتی خفیہ ایجنسی کے بڑے سائبر حملے کا پتہ چلا لیاراولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستانی انٹیلی جنس ایجنسیز نے بھارتی خفیہ ایجنسی کے بڑے سائبر حملے کا سراغ لگا لیا ہے جس کے ذریعے ذاتی موبائل فونز کی ہیکنگ
ذریعہ: DailyPakistan - 🏆 3. / 63 مزید پڑھ »

بھارتی ایجنسیز کے پاکستان میں بڑے سائبرحملے ناکام بنا دیئے گئےسائیبر حملوں میں جعل سازی بھی...;
ذریعہ: SAMAATV - 🏆 22. / 51 مزید پڑھ »

بھارتی مظالم کے باجود کشمیری آزادی کیلئے ڈٹے ہیں، ترجمان پاک فوجراولپنڈی: (دنیا نیوز) انٹر سروسز پبلک ریلیشن (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ دنیا کا ہر ظلم کشمیریوں پر آزمایا جا رہا ہے لیکن اس کے باوجود وہ آزادی کیلئے ڈٹے ہوئے ہیں۔
ذریعہ: roznamadunya - 🏆 14. / 53 مزید پڑھ »