بپر جوائے کراچی سے چند سو کلو میٹر دور، ساحلی علاقوں میں حالات بگڑنے لگے

  • 📰 DunyaNews
  • ⏱ Reading Time:
  • 81 sec. here
  • 3 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 36%
  • Publisher: 83%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

بپر جوائے کراچی سے چند سو کلو میٹر دور، ساحلی علاقوں میں حالات بگڑنے لگے Biparjoy Karachi

کراچی کے علاقے ابراہیم حیدری میں پانی کی سطح کئی فٹ تک بلند ہوگئی جبکہ ٹھٹھہ ،سجاول اور بدین کے ساحلی علاقوں میں بارش اور تیز ہواؤں سے ہائی ٹرانسمیشن لائن کے پول گرگئے جس کی وجہ سے کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔

سمندری طوفان کراچی سے 380 اور ٹھٹھہ سے 370 کلومیٹر کی دور رہ گیا ہے جبکہ کیٹی بندر پر پانی کی سطح مسلسل بلند ہونے لگی ہے۔سمندری طوفان "بپر جوائے" کے اثرات سامنے آنے لگے، سمندر بپھرنے سے پانی رہائشی علاقے میں داخل ہوگیا۔ بدین کی 2500 آبادی خطرے میں ہے جس میں سے 540 ابھی تک محفوظ مقام پر منتقل ہو چکے ہیں، شاہ بندر کی 5000 آبادی سمندری طوفان کی زد میں آنے کا خطرہ ہے اس لئے 90 لوگوں کو رات منتقل کیا گیا ہے۔

این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ عوام موسمیاتی حالات سے آگاہ رہیں اور ساحل پر جانے سے گریز کریں، ماہی گیر کھلے سمندر میں کشتی رانی سے بھی گریز کریں، ہنگامی صورتحال میں مقامی انتظامیہ کی ہدایات پر عمل اور ان سے تعاون کریں۔ اس کے علاوہ کے الیکٹرک کے سی ای او کو بجلی کھمبوں سے جانوں کا تحفظ یقینی بنانے اور پمپنگ سٹیشنز کو بلا تعطل بجلی فراہمی یقینی بنانے کا حکم صادر کیا گیا ہے۔ممکنہ سمندری طوفان "بپر جوائے" سے نمٹنے کیلئے پاک فوج کے تازہ دم دستے تعینات کر دیئے گئے۔

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ جہازوں، ماہی گیروں، ساحلی انفراسٹرکچر، سیلاب کے خطرے، ٹھٹہ، بدین اور سندھ کے جنوبی مشرقی علاقوں سے متعلق خدشات پر وفاق اور صوبائی حکومتوں اور اداروں کے درمیان موثر حکمت عملی پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔ ٹریفک پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ سڑک طوفان کے پیشِ نظر بند کی گئی ہے، ساحل پر جانے پر پابندی اور دفعہ 144 نافذ ہے۔پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی سندھ نے عوام کو ہدایت کی ہے کہ طوفان کی صورت میں گھر کی بجلی اور گیس بند کر دیں۔

انتظامیہ نے ہدایت کی کہ تہہ خانے کے دروازے پر ریت کے تھیلوں سے عارضی دیوار بنائیں یا چنائی کر کے بلاک لگا دیں، مرکزی گیٹس پر نالیوں کی اچھی طرح صفائی کی جائے، تمام الیکٹرک کنکشنز کو محفوظ کیا جائے اور مین ہولز اور پائپوں کو صاف کیا جائے۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 1. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

سمندری طوفان بپر جوائے کراچی سے 360 کلو میٹر دور09:15 AM, 14 Jun, 2023, اہم خبریں, پاکستان, کراچی: سمندری طوفان ‘بائپر جوائے’ کراچی کے جنوب سے 360 کلومیٹر دور،  طوفان کے مرکز میں ہوا کی
ذریعہ: NeoNewsUR - 🏆 20. / 51 مزید پڑھ »

بپر جوئے کراچی سے 420 کلو میٹر دور شہر میں گرد آلود ہوائیں چلنے لگیںکراچی:  سمندری طوفان ’’بپر جوئے‘‘کا کراچی سے فاصلہ کم ہو کر 420 کلو میٹر رہ گیا .جس کے باعث شہر میں گرد آلود ہوائیں چلنے لگی ہیں
ذریعہ: Nawaiwaqt_ - 🏆 6. / 63 مزید پڑھ »

بپر جوائے بپھرگیااورماڑہ میں سمندری پانی گھروں میں داخل09:31 PM, 12 Jun, 2023, پاکستان, کوئٹہ: گوادر کے علاقے اورماڑہ میں سمندری طوفان بپر جوائے کے اثرات آنا شروع ہو گئے جبکہ کراچی میں بھی 100 ملی میٹر تک بارش کا
ذریعہ: NeoNewsUR - 🏆 20. / 51 مزید پڑھ »

بپر جوائے بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں 17جون تک دفعہ 144نافذ09:31 AM, 13 Jun, 2023, متفرق خبریں, پاکستان, کوئٹہ:سمندری طوفان بپر جوائے کے پیش نظر بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں 17جون تک دفعہ  144نافذ کر دی گئی۔
ذریعہ: NeoNewsUR - 🏆 20. / 51 مزید پڑھ »

سمندری طوفان بپر جوائے بپھر گیا، اورماڑہ میں پانی گھروں میں داخل، کراچی میں 100 ملی میٹر بارش متوقعطوفان بپر جوائے کراچی سے صرف 600 کلومیٹر دور رہ گیا ہے اور طوفان کے مرکز میں ہواؤں کی رفتار 200 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ گئی ہیں
ذریعہ: geonews_urdu - 🏆 15. / 53 مزید پڑھ »

طوفان بپرجوئے کراچی سے 380 کلو میٹر دور پہنچ گیامحکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ سمندری طوفان بپرجوئے کراچی کے جنوب میں 410 کلو میٹر دور پہنچ گیا ہے جبکہ یہ ٹھٹھہ کے جنوب میں 400 کلو میٹر دور ہے۔
ذریعہ: jang_akhbar - 🏆 7. / 63 مزید پڑھ »