بپتا

  • 📰 jang_akhbar
  • ⏱ Reading Time:
  • 36 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 18%
  • Publisher: 63%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

عید رات آخری بکرا بیچنے کے بعد میں تقریباً فارغ ہو چکا تھا۔ ایک خلش تھی جس نے مجھے مویشیوں کی منڈی سے جانے نہیں دیا تھا۔ میں اس امید پر اپنے شامیانے میں... کالم پڑھئے: تحریر: امر جلیل DailyJang

عید رات آخری بکرا بیچنے کے بعد میں تقریباً فارغ ہو چکا تھا۔ ایک خلش تھی جس نے مجھے مویشیوں کی منڈی سے جانے نہیں دیا تھا۔ میں اس امید پر اپنے شامیانے میں بیٹھا ہوا تھا کہ میرا بولنے والا بکرا واپس آئے گا اور مجھے اپنی آپ بیتی سنائے گا، اور پھر بولنے والے بکرے کی آپ بیتی میں آپ کو سنائوں گا۔ میرا بولنے والا بکرا لحیم شحیم، بھاری بھرکم گاہک سے گھبرا کر بھاگ کھڑا ہوا تھا اور مویشیوں کے جنگل میں غائب ہوگیا تھا۔ میں حیران تھا کہ بولنے والے بکرے کو کیسے پتا چلا کہ بھاری بھرکم گاہک لینڈ گریبر تھا،...

انکار میں سر کو جنبش دیتے ہوئے بولنے والے بکرے نے کہا۔ ’’پتھر کو ٹکر مار کر پہلے میں نے اپنا ایک سینگ توڑا اور پھر اسی پتھر سے میں نے اپنے اگلے دو دانت توڑ دیئے‘‘۔ بولنے والا بکرا مجھے بکروں کا دانشور محسوس ہوا۔ بولنے والے بکرے نے کہا۔ ’’مجھے ٹھوک بجا کر دیکھنے کے بعد گاہکوں کی نظر جب میرے ٹوٹے ہوئے سینگ اور ٹوٹے ہوئے دانتوں پر پڑتی تھی تب وہ مجھے خریدنے سے انکار کردیتے تھے‘‘۔

’’یہ اللہ تعالیٰ کی دین ہے، فضل ہے‘‘۔ بولنے والے بکرے نے کہا۔ ’’میں کسی بھی شخص کو دیکھ کر اس کی تاریخ اور جغرافیہ بتا سکتا ہوں‘‘۔’’جی ہاں‘‘۔ بولنے والے بکرے نے کہا ’’اور خداداد عطیہ کی وجہ سے مجھے جوکھم بھی اٹھانا پڑتے ہیں۔‘‘بولنے والے بکرے نے کہا۔ ’’تگڑم قسم کے لوگ اپنا گھنائونا چہرہ دیکھنا پسند نہیں کرتے‘‘۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 7. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔