بلوچستان:طوفانی بارشیں، 300سے زائد دیہات زیر آب،8افراد جاں بحق - Pakistan - Aaj.tv

  • 📰 Aaj_Urdu
  • ⏱ Reading Time:
  • 44 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 21%
  • Publisher: 63%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

بارشوں کے باعث کتنے افراد جاں بحق ہوئے اور کتنے دہہات زیر آب آگئے؟ یہاں جانیئے:AajNews AajUpdates Balochistan rain

کوئٹہ:بلوچستان میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی،300سے زائد دیہات زیر آب آگئے ،حادثات میں 8افراد جاں بحق اور 17زخمی ہوگئے ،بلوچستان کو سندھ سے ملانے والا بی بی نانی پل ٹوٹ گیا جبکہ قومی شاہراہ بھی 6مختلف جگہوں سے بہہ گئی۔

حالیہ بارشوں نے بلوچستان میں تباہی مچادی، بعض اضلاع میں278ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، مستونگ، خضدار، ہرنائی، نوشکی، لورا لائی، ڈھاڈر،سبی، جھل مگسی،گندھاوا،ڈیرہ بگٹی،حب،لسبیلا،مکران، کوہلو ،جعفر آباد سمیت 15اضلاع میں شدید بارشیں ہوئیں جبکہ 300سےزائد دیہات زیر آب آگئے۔ دریائے بولان میں طغیانی سے بی بی نانی پل دو جگہ سے تباہ ہوگیا، قومی شاہراہ کو کئی مقامات پر سیلابی پانی بہا لے گیا این65کوئٹہ،جیکب آباد پرپل ٹوٹ گیا ۔

بلوچستان کا دوسرے صوبوں سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے،کوئٹہ سے جیکب آباد، گوادر سے کراچی اور سبی سے کوہلو تک شاہراہیں بدستور بند ہیں جبکہ گیس سپلائی کرنے والی مرکزی لائن بھی متاثر ہوئی ہے ۔ قومی شاہراہ کے دونوں جانب گاڑیاں پھنس گئیں ہیں جبکہ متاثرہ علاقوں میں پھنسےافراد کو ہیلی کاپٹرکے ذریعےنکالاجارہاہے،میرانی اورشادی ڈیم کےاسپل ویز بھی کھول دیئے گئے ہیں جبکہ بلوچستان جانے والے تمام مسافروں سے کہا گیا ہے کہ وہ چند روز تک سفر سے گریز کریں ۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 8. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

طوفانی بارشوں نے بلوچستان کے کئی اضلاع میں تباہی مچادیلیویز ذرائع کے مطابق ڈھاڈر کے قریب قومی شاہراہ پر گری نالہ کے مقام پر بڑا سیلابی ریلہ گزر رہا ہے، کوئٹہ جانے والی گاڑیوں کو ڈھاڈر اور کوئٹہ سے آنے والی گاڑیوں کو کولپور کے مقام پر روک دیا گیا۔
ذریعہ: jang_akhbar - 🏆 7. / 63 مزید پڑھ »

بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال، مختلف حادثات میں 8 افراد جاں بحق | Abb Takk News
ذریعہ: AbbTakk - 🏆 2. / 68 مزید پڑھ »

طوفانی بارشوں سے نائی گج ڈیم کا بند ٹوٹ گیا، دادو کے 12 دیہات بری طرح متاثر - ایکسپریس اردوطوفانی بارشوں سے نائی گج ڈیم کا بند ٹوٹ گیا، دادو کے 12 دیہات بری طرح متاثر -
ذریعہ: ExpressNewsPK - 🏆 13. / 53 مزید پڑھ »

مون سون بارشوں سے بلوچستان میں تباہی، 300 سے زائد دیہات زیرآبکوئٹہ : تیز بارشوں کے باعث بلوچستان کے 300 سے زائد دیہات زیر آب آگئے، ریسکیو ٹیموں کی جانب سے متاثرہ علاقوں میں پھنسے لوگوں کو ہیلی کاپٹر کا استعمال کیا جارہا ہے۔
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

بلوچستان میں بارش، کئی دیہات زیر آب، لوگ درختوں پر چڑھ گئےبلوچستان میں بارش، کئی دیہات زیر آب، لوگ درختوں پر چڑھ گئے ARYNewsUrdu
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد 284,660ہوگئی،6,097افراد جاں بحق - Pakistan - Aaj.tv
ذریعہ: Aaj_Urdu - 🏆 8. / 63 مزید پڑھ »