بلوچستان : پشین اور قلعہ سیف اللہ میں انتخابی دفاتر کے باہر دھماکے، 24 افراد جاں بحق

  • 📰 ExpressNewsPK
  • ⏱ Reading Time:
  • 95 sec. here
  • 3 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 41%
  • Publisher: 53%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

پشین میں دھماکا آزاد امیدوار کے دفتر کے باہر اور قلعہ سیف اللہ میں دھماکا جے یو آئی کے دفتر کے باہر ہوا

بلوچستان : پشین اور قلعہ سیف اللہ میں انتخابی دفاتر کے باہر دھماکے، 24 افراد جاں بحقبلوچستان : پشین اور قلعہ سیف اللہ میں انتخابی دفاتر کے باہر دھماکے، 24 افراد جاں بحقایکسپریس نیوز کے مطابق بلوچستان اور خیبر پختون خوا دہشت گردوں کے حملوں کی زد میں ہیں، آج بلوچستان کے اضلاع پشین میں آزاد امیدوار اور قلعہ سیف اللہ میں جے یو آئی کے امیدوار کے انتخابی دفاتر کے باہر دھماکے ہوئے ہیں جن میں 24 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں اور 45 سے زائد زخمی...

پہلا دھماکا پشین کے علاقے خانوزئی میں ہوا، جس میں 14 افراد جاں بحق اور 30 سے زائد زخمی ہو گئے۔ دھماکے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کرلیا اور ریسکیو ٹیموں نے جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکے کی نوعیت خودکش بتائی جاتی ہے۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق پشین خانوزئی دھماکے میں آزاد امیدوار اسفندیار کاکڑ کے انتخابی دفتر کو دھماکے کا نشانہ بنایا...

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر دھماکے کے بعد کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بڑی تعداد میں موٹر سائیکلیں تباہ ہوئی ہیں جب کہ دھماکے کے وقت انتخابی دفتر کے قریب کافی لوگ موجود تھے، جس کی وجہ سے ہلاکتوں اور زخمیوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ مزید زخمی بھی اسپتال لائے گئے ہیں، جس کے بعد تعداد 10 سے بڑھ کر 30 ہو گئی ہے۔اسی طرح بلوچستان کے علاقے قلعہ سیف اللہ میں بھی دھماکا ہوا، جس میں 10 افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق یہ دھماکا جے یو آئی کے امیدوار...

بلوچستان میں مزید دھماکوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، ضلع واشک میں نادرا آفس کے قریب دستی بم سے حملہ کیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، مزید تفتیش کی جارہی ہے۔نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے دھماکوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم نے دھماکوں میں شہید ہونے والوں کی بلندی درجات کی دعا اور ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا ہے اور زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایات دی...

انہوں نے چیف سیکرٹری بلوچستان سے واقعات کی رپورٹ طلب کر لی اور کہا ہے کہ امن و امان کی صورتحال کو سبوتاژ کرنے کی ہر کوشش کو ناکام بنایا جائے گا، حکومت عام انتخابات کے پُرامن انعقاد کے لیے پر عزم ہے۔نگراں وزیر اعلیٰ بلوچستان نے ہدایت دی ہے کہ تخریب کاری کے واقعات میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ عوام خوف زدہ نہ ہوں حق رائے دہی کے استعمال کے لیے ضرور نکلیں۔دریں اثنا سیکریٹری صحت نے پشین دھماکے کے پیش نظر کوئٹہ کے تمام اسپتالوں میں اضافی عملہ طلب کرلیا ہے۔ بتایا گیا ہے...

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 13. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

قلعہ سیف اللہ میں جے یو آئی کے دفتر کے قریب دھماکا، 12 افراد جاں بحق، متعدد زخمیکوئٹہ : قلعہ سیف اللہ میں جےیو آئی کے دفتر کے باہر دھماکے کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے ، جنہیں اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

چیف جسٹس کے پی ٹی آئی انتخابی نشان کیس میںآپ یہ نہیں کرسکتے کہ کاغذ کا ٹکڑا پیش کریں اور کہیں الیکشن ہوگئے، چیف جسٹس کے پی ٹی آئی انتخابی نشان کیس میں.
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

چیف جسٹس کے پی ٹی آئی انتخابی نشان کیس میںآپ کہتے ہیں اسٹیبشلمنٹ کا الیکشن کمیشن پر دباؤ ہے تو اس کو ثابت کریں، چیف جسٹس کا وکیل پی ٹی آئی سے مکالمہآپ یہ نہیں کرسکتے کہ کاغذ کا ٹکڑا پیش کریں اور کہیں الیکشن ہوگئے، چیف جسٹس کے پی ٹی آئی انتخابی نشان کیس میں..
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

چیف جسٹس کے پی ٹی آئی انتخابی نشان کیس میںآپ کہتے ہیں اسٹیبشلمنٹ کا الیکشن کمیشن پر دباؤ ہے تو اس کو ثابت کریں، چیف جسٹس کا وکیل پی ٹی آئی سے مکالمہآپ یہ نہیں کرسکتے کہ کاغذ کا ٹکڑا پیش کریں اور کہیں الیکشن ہوگئے، چیف جسٹس کے پی ٹی آئی انتخابی نشان کیس میں..
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

فراڈیوں کو دوبارہ آنے نہیں دینا انہوں نے پاکستان کا ستیاناس کیا ہے، نوازشریفہم نے بہت ٹھوکریں کھائی ہیں، ہمیں ان ٹھوکروں اور مشکلوں سے باہر نکلنا اور ملک کو ایشین ٹائیگر بنانا ہے، قائد (ن) لیگ
ذریعہ: ExpressNewsPK - 🏆 13. / 53 مزید پڑھ »

انتخابات کیلئے مہم مکمل، پولنگ کل ہوگیسیاسی جماعتوں اور آپ بہترین انتخابات کیلئے مکمل مہم کو مکمل کرتے ہیں۔ پولنگ کل ہوگی۔ الیکشن کمیشن نے بھی پولنگ کی ترتیبات مکمل کرلی ہیں۔ چار صوبوں میں نواسوں چھے سو پچاس چھ پولنگ اسٹیشنز قائم کردیے گئے ہیں۔ قومی اسمبلی کے دو سو چھیاسٹیں اور چار صوبائی اسمبلیوں کے پانچ سو نواسوں پر انتخابات ہونگے۔ قومی اسمبلی کے لئے کل 5121 امیدوار میدان میں ہیں۔ ان میں 4807 مرد، 312 خواتین اور دو ٹرانسجینڈر شامل ہیں۔ چار صوبائی اسمبلیوں کے لئے 12695 امیدوار میدان میں ہیں جن میں 12123 مرد، 570 خواتین اور دو ٹرانسجینڈر شامل ہیں۔ پنجاب میں سب سے زیادہ 73207896 رجسٹرڈ ووٹرز ہیں جبکہ سندھ میں 26994769، خیبر پختونخواہ میں 21928119، بلوچستان میں 5371947 اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 1083029 رجسٹرڈ ووٹرز ہیں۔
ذریعہ: PTVNewsOfficial - 🏆 16. / 51 مزید پڑھ »