بشکیک میں پاکستانی طلبہ پر حملے: ’مشتعل مظاہرین دروازے توڑ کر ہمارے ہاسٹل کے کمروں میں داخل ہوئے‘

  • 📰 BBCUrdu
  • ⏱ Reading Time:
  • 85 sec. here
  • 3 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 37%
  • Publisher: 59%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

کرغزستان کے شہر بشکیک میں مقیم پاکستانی طالبہ حسینہ نعمان نے گذشتہ شب دیکھا کہ ڈنڈوں اور لاٹھیوں سے لیس مظاہرین ان کے ہوسٹل کے کمروں کی جانب سے بڑھ رہے ہیں۔ پاکستان نے کرغزستان کے سفارت خانے کے ناظم الامور کو ڈمارش کے لیے دفتر خارجہ طلب کیا ہے۔

کرغزستان کے شہر بشکیک میں مقیم پاکستانی طالبہ حسینہ نعمان نے گذشتہ شب دیکھا کہ ڈنڈوں اور لاٹھیوں سے لیس مظاہرین ان کے ہوسٹل کی جانب سے بڑھ رہے ہیں۔

کرغزستان کے مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق گذشتہ روز چار غیر ملکی افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ ملک کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ 29 غیر ملکی افراد کو طبی امداد فراہم کی گئی ہے۔ میڈیکل کالج کے طالب مصطفیٰ خان نے صحافی محمد زبیر خان کو بتایا کہ گذشتہ شب اچانک شور شرابہ شروع ہوا اور ’ہمارے کمروں میں درجنوں کی تعداد میں مسلح لوگ داخل ہوئے اور ہم پر تشدد کیا۔

ان کا دعویٰ ہے کہ جو طالبعلم لڑکیاں انھیں باہر گھومتی یا کہیں آتی جاتی نظر آئیں ہیں ان کے ساتھ بھی بدتمیزی اور ہراساں کیا گیا ہے۔میڈیکل کی ایک طالبہ حسینہ نعمان بتاتی ہیں کہ مظاہرین لاٹھیوں اور ڈنڈوں سے لیس تھے۔ ’انھوں نے ہمارے کمرے کا دروازہ توڑا۔ مجھے اور میری روم میٹ کو بالوں سے پکڑا کر تھپڑ مارے گئے۔ میرے سر پر چوٹیں لگی ہیں جبکہ میری روم میٹ کے پاؤں اور ٹانگوں پر چوٹیں لگی ہیں۔‘میڈیکل کی ایک اور طالبہ ورشا گجر بتاتی ہیں کہ انھوں نے دیگر طلبہ کے ہمراہ ایک کمرے میں پناہ لی۔ ’انھوں نے کمرے کا...

کابینہ نے غیر ملکی طلبا کے خلاف مبینہ قتل اور تشدد کے بارے میں بین الاقوامی پریس میں جھوٹی رپورٹس کی بھی تردید کی ہے۔ شہباز شریف کا کہنا ہے کہ میرا دفتر بھی سفارت خانے کے ساتھ رابطے میں ہے اور مسلسل صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر کرغزستان میں پاکستان کے سفیر حسن زیغم نے لکھا کہ بشکیک میں طلبا کے ہاسٹلوں کے آس پاس ہجوم اور تشدد کے مدِنظر سفارت خانے نے بشکیک میں تمام پاکستانی طلبا کو ہدایت کی ہے کہ صورتحال معمول نہ آنے تک باہر نہ نکلیں اور اندر ہی رہیں۔

ٹیلی گرام پوسٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ تنازعہ کی وجوہات کا اعلان نہیں کیا گیا تاہم مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور پولیس کی تحقیقات جاری ہیں۔ کرغزستان کے مقامی میڈیا کے مطابق اس ہنگامہ آرائی کے بعد پولیس نے تین افراد کو گرفتار کر کے ان پر مقدمہ درج کیا۔ قانون نافذ کرنے والے افسران نے تصادم میں شریک افراد کو حراست میں بھی لیا ہے۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 11. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

کرغزستان میں پاکستانی طلبہ کے ہاسٹل پر حملہ، متعدد زخمیبشکیک : کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک میں پاکستانی طلبا کے ہاسٹل پر مشتعل افراد نے حملے کیے، جس کے نتیجے میں متعدد طلباء زخمی ہوگئے۔
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

گورنر سندھ اور مشیر اطلاعات کے پی کا کرغستان میں پاکستانی طلبہ پر حملوں پر اظہار تشویشکرغستان کے دارالحکومت بشکیک سمیت مختلف شہروں میں پاکستانی طلبہ کی بڑی تعداد زیرتعلیم ہے، کرغز حکومت طلبہ پر تشدد اور طالبات کو ہراساں کرنے کے معاملے کا نوٹس لے: گورنر سندھ
ذریعہ: geonews_urdu - 🏆 15. / 53 مزید پڑھ »

نینسی پلوسی اور فلسطین کا پرچم تھامے نوجوان: وہ لمحہ جب سابق امریکی سپیکر کا سامنا اسرائیل مخالف مظاہرین سے ہوانینسی پلوسی جب ہال میں داخل ہوئیں تو طلبہ کی تالیوں کی گونج کے ساتھ آکسفورڈ یونیورسٹی کے باہر فلسطینیوں کے حق میں مظاہرین کے نعرے بھی صاف سنائی دے رہے تھے۔
ذریعہ: BBCUrdu - 🏆 11. / 59 مزید پڑھ »

ضعیف العمر ڈاکٹر کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کردیا گیابزرگ ڈاکٹر پر بہیمانہ تشدد کرنے کے بعد ملزمان نے کتے کے پٹے سے گلا گھونٹ کر مار ڈالا جبکہ فرار ہوتے ہوئے گھر میں توڑ پھوڑ بھی کی۔
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

کرغستان طلبہ ہنگامہ آرائی: حالات معمول پر آنے تک پاکستانی طلبہ گھروں پررہیں: پاکستانی سفیرکرغستان میں پاکستانی طلبہ کی حفاظت کیلئے اقدامات کررہےہیں،: کرغستان میں تعینات پاکستانی سفارت خانہ
ذریعہ: geonews_urdu - 🏆 15. / 53 مزید پڑھ »

کرغزستان، پاکستانی سفیر کی پاکستانی طلبہ کو گھروں تک محدود رہنے کی ہدایتاے آر وائی نیوز کے مطابق کرغزستان میں تعینات پاکستانی سفیر حسن ضیغم کا کہنا ہے کہ طلبہ کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »