بادل برسنے سے کراچی والوں کو پھر مشکلات، شہر کے بیشتر علاقے زیر آب

  • 📰 roznamadunya
  • ⏱ Reading Time:
  • 38 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 19%
  • Publisher: 53%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

بادل برسنے سے کراچی والوں کو پھر مشکلات، شہر کے بیشتر علاقے زیر آب مکمل تفصیل جانیے:

کراچی: کراچی میں بارش کے چوتھے سپیل نے جل تھل ایک کر دیا۔ شہر کے بیشتر علاقوں میں سڑکیں پانی میں ڈوب گئیں، صوبائی وزرا نے رات گئے متاثرہ علاقوں کا دورہ بھی کیا۔ گلستان جوہر میں کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، کے الیکٹر ک کے ناقص سسٹم نے شہریوں کی زندگی اجیرن کر دی۔

تفصیلات کے مطابق شہر کے بیشتر علاقوں میں پانی ہی پانی ہو گیا۔ کورنگی، کریک روڈ، نارتھ ناظم آباد، کے ڈی اے، چورنگی اور ناگن چورنگی کی سڑکیں پانی میں ڈوبی رہیں، جس کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ کراچی میں بوندیں برستے ہی کے الیکٹرک کا سسٹم ٹھس ہوگیا۔ کئی فیڈر ٹرپ کر گئے، نارتھ ناظم آباد، لیاری، صدر، ملیر، کورنگی میں کئی گھنٹے سے بتی غائب ہے۔ لیاقت آباد، انچولی، فیڈرل بی ایریا کے مکین بھی پریشانی سے دوچار ہیں۔

وزیر اعلیٰ سندھ کی ہدایت پر صوبائی کابینہ کے اراکین نے رات گئے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ مرتضیٰ وہاب نے لیاری، کلفٹن سمیت دیگر علاقوں میں واٹر بورڈ کے پمپنگ سٹیشنز کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ وزیر بلدیات ناصر شاہ، سعید غنی لیاقت نیشنل ہسپتال، اطراف کے علاقوں کے دورے پر پہنچے اور صورتحال کو تسلی بخش قرار دیا۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 14. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

سنگ دل بیٹے نے کلہاڑی کے وار سے ماں کو قتل کردیاکراچی : شہر قائد میں سنگ دل بیٹے نے کلہاڑی کے وار سے 70سالہ ماں کو قتل کردیا، پولیس نے قتل میں ملوث بیٹے ارشادحسین کو گرفتار کرلیا ہے۔
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

کمشنر کراچی کا مخدوش عمارتوں کو خالی کرانے کا فیصلہکراچی: کمشنر کراچی نے زیر تعمیر غیرقانونی تعمیرات منہدم اور مخدوش عمارتوں کو خالی کرانے
ذریعہ: Waqtnewstv - 🏆 10. / 59 مزید پڑھ »

حوثی باغیوں نے الحدیدہ میں 80 شہریوں کو انسانی ڈھال کے لیے یرغمال بنا لیایمن میں ایرانی حمایت یافتہ حوثی باغیوں نے الحدیدہ گورنری کے علاقے الدیھمی میں کم سے کم 80 شہریوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کرنے کے لیے انہیں یرغمال بنا
ذریعہ: Nawaiwaqt_ - 🏆 6. / 63 مزید پڑھ »

کراچی میں جماعت اسلامی کے ریلی کے قریب دھماکا، متعدد افراد زخمیکراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد میں یوم استحصال کے موقع پر نکالی گئی ریلی میں ہونے والے دھماکے سے متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
ذریعہ: roznamadunya - 🏆 14. / 53 مزید پڑھ »

شہر کو کتنی بجلی کی ضرورت ہے، نااہل کے الیکٹرک کو یہ بھی علم نہیںنااہلی کا یہ عالم ہے کہ شہر کو کتنی بجلی درکار ہے، اور ادارہ کتنی بجلی پیدا کرنے کے قابل ہے، کے الیکٹرک یہ بھی بتانے سے قاصر ہے۔
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

کراچی: کورنگی میں خاتون کی پھندے سے لٹک کر خودکشیپولیس کی جانب سے خاتون کی خودکشی کی وجہ جاننے کے لیے اہلِ خانہ سے پوچھ گچھ کی جا ری تفصیلات جانئے: DailyJang
ذریعہ: jang_akhbar - 🏆 7. / 63 مزید پڑھ »