ایک ہفتے کے دوران چینی 15 روپے فی کلو تک سستی

  • 📰 roznamadunya
  • ⏱ Reading Time:
  • 27 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 14%
  • Publisher: 53%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ملک بھر میں چینی کی قیمت ساڑھے چار ماہ کی کم ترین سطح پر آ گئی، ملک میں ایک ہفتے کے دوران چینی 5 سے 15 روپے فی کلو سستی ہو گئی۔

ادارہ شماریات کے مطابق راولپنڈی میں چینی فی کلو 15 روپے سستی ہوئی، گوجرانوالہ 10، سیالکوٹ 5، لاہور میں چینی 15 روپے فی کلو سستی ہوئی۔ فیصل آباد میں 7، سرگودھا میں چینی کی قیمت 10 روپے فی کلو تک گر گئی۔

ادارہ شماریات کے مطابق بہاولپور میں چینی 10، کراچی میں 5، حیدر آباد میں 10 روپے، سکھر میں 10، لاڑکانہ میں 7 روپے، پشاور میں چینی 5، بنوں میں 5، کوئٹہ میں 9 روپے، خضدار میں 5 روپے فی کلو سستی ہوئی۔ رپورٹ کے مطابق پشاور کے شہری سب سے مہنگی چینی خریدنے پر مجبور ہیں، پشاور میں چینی کی فی کلو قیمت 100 روپے تک ہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے کے دوران چینی کی اوسط قیمت میں 7 روپے 13 پیسے کمی ہوئی۔ چینی کی اوسط قیمت کم ہو کر 87 روپے 17 پیسے ہو گئی۔ ملک میں چینی کی زیادہ سے زیادہ قیمت 100 اور کم سے کم 80 روپے ہے۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 14. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات