ایس او پیز پرعملدرآمد نہ کرنے سے کورونا کیسز میں اضافہ ہورہا ہے، ڈاکٹر فیصل سلطان - ایکسپریس اردو

  • 📰 ExpressNewsPK
  • ⏱ Reading Time:
  • 72 sec. here
  • 3 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 32%
  • Publisher: 53%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

مزید پڑھئے؛

وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کی بروقت اقدامات سے پاکستان میں دیگر ممالک کے مقابلے میں کورونا کم پھیلا۔

سینٹر فار ریسرچ اینڈ سکیورٹی سٹڈیز کے زیر اہتمام کورونا کی روک تھام کیلئے حکومت پاکستان کی کردار بارے تقریب سے خطاب میں معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نے کورونا سے نمٹنے کیلئے فوری اور بروقت اقدامات کئے، حکومت نے کورونا پر قابو پانے کیلئے این سی او سی تشکیل دی۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی نے کہا کہ این سی او سی نے انتہائی اہم اور مشکل فیصلے کئے، ان فیصلوں کے نتیجے میں ملک بھر میں سمارٹ لاک ڈاون کئے گئے، تعلیمی ادارے، ٹرانسپورٹ ، سیاحتی مقامات و دیگرمتعدد سروسز بند کردیے گئے جس کے نتیجے میں کورونا کیسز کے پھیلاو کو روکا گیا۔

ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ حکومت نے کورونا سے متاثرہ افراد کیلئے ہنگامی بنیادوں پر بیرون ملک سے طبی وحفاظتی سامان خریدے گئے جن میں ماسک، سینی ٹائزر اور وینٹی لیٹرز شامل تھے، کورونا ٹیسٹ کی یومیہ صلاحیت میں اضافہ کیا گیا،پھر ملک کے اندر ماسک، سینی ٹائزرزکی تیاری بڑے پیمانے پر شروع کی گئی،اب یہاں وینٹی لیٹرز بھی مقامی سطح پر تیار کئے جارہے ہیں۔

ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ حکومت نے لاک ڈاون سے متاثرہ افراد کیلئے مالی معاونت فراہم کی، وفاقی حکومت کی بروقت اقدامات سے پاکستان میں دیگر ممالک کے مقابلے میں کورونا کم پھیلا، پاکستان نے موثر انداز میں کورونا کو کنٹرول کیا، یہی وجہ ہے کہ کورونا کے خلاف پاکستانی اقدامات کو عالمی سطح پر سراہا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ان دنوں کورونا کے کیسز میں اضافہ ہورہا ہے،ہمیں احتیاطی تدابیر و ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنانا ہوگا،آئندہ ایک دو ہفتے ہمارے لئے بڑا اہم ہے، اگر ہم نے احتیاط نہ کیا تو یہ وائرس...

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔

tallemi adary bnd krwain yhe halt rhe tu dbra lock down hoga

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 13. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

پاکستان میں کورونا سے اموات کی شرح میں 140 فیصد اضافہاسلام آباد: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور این سی او سی کے سربراہ اسد عمر کے مطابق ملک میں کورونا سے اموات کی شرح میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ ٹوئٹر پرجاری
ذریعہ: Waqtnewstv - 🏆 10. / 59 مزید پڑھ »

برطانیہ کے علاقے ویلز میں بھی جمعہ سے کورونا پابندیاں سخت کرنے کا اعلانبرطانیہ کے علاقے ویلز میں بھی جمعہ سے کورونا پابندیاں سخت کرنے کا اعلان UK Wales CoronavirusPandemic Sanctions PrecautionaryMeasures Restrictions InfectiousDisease DeadlyVirus SpreadRapidly GOVUK
ذریعہ: Nawaiwaqt_ - 🏆 6. / 63 مزید پڑھ »

کورونا وائرس سے اموات میں 140 فیصد اضافہ ہوگیا، اسد عمروفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر کا کہنا ہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس سے اموات میں 140 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹیوٹر پر جاری اپنے تازہ پیغام
ذریعہ: newsonepk - 🏆 18. / 51 مزید پڑھ »

پاکستان میں کورونا سے مزید 14 افراد جاں بحق 625 نئے کیسز رپورٹپاکستان میں کورونا سے مزید 14 افراد جاں بحق، 625 نئے کیسز رپورٹ Coronavirus Cases COVID19Pandemic Covid_19 COVID2019 CoronaInPakistan CoronavirusPandemic GovtofPakistan PakistanFightsCorona
ذریعہ: Nawaiwaqt_ - 🏆 6. / 63 مزید پڑھ »

کورونا وائرس سے اموات میں 140 فیصد اضافہ ہوگیا: اسد عمروفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر کا کہنا ہے کہ عالمی وبا کورونا سے اموات میں 140 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
ذریعہ: jang_akhbar - 🏆 7. / 63 مزید پڑھ »

برطانیہ میں کورونا کے سات لاکھ سے زائد کیسز کی تصدیق ہوگئیلندن (مجتبیٰ علی شاہ )حکومت کے اعداد و شمار کے مطابق برطانیہ میں اب تک کرونا  وائرس کے 700،000 سے زیادہ تصدیق شدہ واقعات ہوئے ہیں اور 40،000 سے زیادہ
ذریعہ: DailyPakistan - 🏆 3. / 63 مزید پڑھ »