ایرانی ٹماٹر پاکستانی منڈیوں میں پہنچ گیا، سرکاری نرخوں میں 10 روپے کلو کمی

  • 📰 DunyaNews
  • ⏱ Reading Time:
  • 34 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 17%
  • Publisher: 83%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

لاہور: ایرانی ٹماٹر پاکستانی منڈیوں میں پہنچ گیا، ٹماٹر کی بڑھتی قیمت کو بریک لگ گئی، سرکاری نرخوں میں فی کلو دس روپے کی کمی تاہم پیاز کی قیمت مستحکم اور آلو مزید مہنگا ہوگیا۔ عوام سبزیوں کی قیمتوں

میں ریلیف کے منتظر، ۔ٹماٹر کی قیمت میں معمولی کمی ہو گئی، آلو اور دیگر سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا، سوات اور افغانستان کے بعد ایرانی ٹماٹر بھی منڈیوں میں پہنچ گیا۔ قیمت میں زیادہ کمی تو نہ ہوئی تاہم بڑھتی قیمت کو بریک لگ گئی۔

سرکاری ریٹ لسٹ میں ٹماٹر کی قیمت دس روپے کمی کے ساتھ 200روپے کلو مقرر، عام مارکیٹ میں ٹماٹر اڑھائی سو روپے کلو میں دستیاب ہے۔ پیاز کی سرکاری قیمت بدستور 75 روپے کلو، عام مارکیٹ میں 100روپے کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔ آلو 3 روپے مہنگا ہونے کے بعد 58 روپے کلو ہوگیا، عام مارکیٹ میں 80 روپے کلو میں دستیاب ہے، لہسن 300 اور ادرک 400 روپے کلو میں مل رہا ہے۔ گوبھی 80، سبز مرچ 250 اور شملہ مرچ 300 روپے کلو میں فروخت ہونے لگی۔

خریدار مہنگائی پر حکومت کو کوسنے لگے، کہتے ہیں دو وقت کی روٹی کیلئے کبھی سبزی اور کبھی جیب دیکھتے ہیں۔ سبزیوں کی قیمت میں چند ہفتوں سے تیزی کا رجحان مسلسل جاری ہے اور ٹماٹر کی قیمت کم کرانا ابھی تک انتظامیہ کے لئے درد سر بنا ہوا ہے۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 1. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

کوئٹہ اور پشاور میں ٹماٹر 250، کراچی میں‌ 320 روپے فی کلو تک فروختکوئٹہ: (دنیا نیوز) ایران سے آنے کے باوجود بھی ٹماٹروں کی قمیت میں کمی نہیں آئی، جیب میں لال نوٹ نہ ہونے سے سرخ ٹماٹروں کی خریداری تاحال ناممکن ہے۔ پشاور اور کوئٹہ کی سبزی منڈی میں 2 سے اڑھائی سو روپے فی کلو ٹماٹر بک رہے ہیں، کراچی میں‌نرخ‌ 320 روپے کلو تک پہنچ گئے.
ذریعہ: DunyaNews - 🏆 1. / 83 مزید پڑھ »

ایران میں عوامی احتجاج، ٹماٹر کی پاکستان ترسیل میں دشواریایران میں عوامی احتجاج، ٹماٹر کی پاکستان ترسیل میں دشواری پڑھیے Ashrafkhan23A کی رپورٹ
ذریعہ: SAMAATV - 🏆 22. / 51 مزید پڑھ »

وزیراعظم کی قیادت میں پاکستانی معیشت صحیح سمت میں گامزن ہے: قاسم سوریاسلام آباد: ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کا کہنا ہے کہ الحمدللہ معاشی محاذ پر پاکستان کے لیے بہت سی مثبت خبریں سامنے آرہی ہیں۔
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

انوکھی شادی، کیا ٹماٹر نے پاکستان میں سونے کی جگہ لے لی ہے؟پاکستان میں سونے کی جگہ ٹماٹروں کا استعمال۔۔۔ مزید جانیئے: AajNews AajUpdates Tomato
ذریعہ: Aaj_Urdu - 🏆 8. / 63 مزید پڑھ »

سندھ:ٹماٹر کی نئی فصل مارکیٹ میں آناشروع لیکن دام اب بھی آسمانوں پرسندھ:ٹماٹر کی نئی فصل مارکیٹ میں آناشروع لیکن دام اب بھی آسمانوں پر Pakistan Sindh Tomatoes Prices MarketRates SindhGovt_ Vegetables
ذریعہ: Nawaiwaqt_ - 🏆 6. / 63 مزید پڑھ »

سندھ میں ٹماٹر کی قیمتیں نیچے نہ آسکیںسندھ کےمختلف شہروں میں ٹماٹروں کی قیمتیں نیچے نہ آسکیں تفصیلات جانئے: DailyJang
ذریعہ: jang_akhbar - 🏆 7. / 63 مزید پڑھ »