ایران اورافغانستان سے درآمدات سرحدی مارکیٹوں تک محدود کرنے کا فیصلہ - ایکسپریس اردو

  • 📰 ExpressNewsPK
  • ⏱ Reading Time:
  • 47 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 22%
  • Publisher: 53%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

اجناس ، مصالحہ جات، اشیائے ضروریہ، برقی آلات اور دیگر اہم اشیا پر سیلز ٹیکس چھوٹ دے کر فیصلے پر عمل کروایا جائے گا

وفاقی حکومت نے ایران اور افغانستان سے درآمد کی جانے والی سبزیوں، پھلوں، دالوں، مصالحہ جات، گرین ٹی، مشروبات، سلائی کڑھائی کا دھاگہ، کھجوریں، دہی، جیم، گھریلو استعمال کی اشیا، سائیکل، ویکیوم فلیکس سمیت دیگر اشیاء پر سیلز ٹیکس چھوٹ کو ایران اور افغانستان کے تعاون سے سرحدی علاقوں میں قائم کی جانے والی منڈیوں کی حدود تک محدود کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

کسٹمز حکام بارڈر مارکیٹوں کے لیے درآمد کی جانے والی ٹیکس فری اشیاء پرعائد سیلز ٹیکس کی رقم کے برابر بینک گارنٹی لے کر درآمدی کنسائنمنٹس کی کلیئرنس کریں گے اور درآمد کنندگان کمشنر ان لینڈ ریونیو کی طرف سے ان درآمدی اشیاء کی بارڈر مارکیٹوں میں کھپت کے سرٹیفکیٹس فراہم کرکے بینک گارنٹی کی رقوم واپس لے سکیں گے۔

مجوزہ ترمیم میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ افغانستان اور ایران سے سرحدی علاقوں میں قائم مارکیٹوں کے لیے سیلز ٹیکس کے بغیراشیا درآمد کرنے کے لیے عائد کردہ شرائط کی خلاف ورزی کے مرتکب لوگوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے اور خلاف ورزی کے مرتکب افراد سے نہ صرف درآمدی اشیاء پر عائید سیلز ٹیکس کی مکمل رقم ڈیفالٹ سرچارج کے ساتھ وصول کی جائے، اس کے علاوہ ان پر جرمانہ بھی عائد ہوگا۔

ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے موٴثر اقدامات کا فیصلہ ملکی معیشت اور خاص طور پر پسماندہ صوبے بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں کاروبار کے مواقع میں اضافہ اور روزگار کے حوالے سے حوصلہ افزاء اقدامات ہوں گے۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔

Welcome, thank you for contacting me, I will get back to you shortly.

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 13. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

38بیویوں89بچوں پر مشتمل دنیا کے سب سے بڑے خاندان کے سربراہ کاانتقال38بیویوں اور 89 بچوں پر مشتمل دنیا کے سب سے بڑے خاندان کے سربراہ زیونا چنا انتقال کرگئے۔ بھارتی ٹی وی کے مطابق زیونا چنا کا تعلق بھارتی ریاست میزورام سے تھا۔ان
ذریعہ: Nawaiwaqt_ - 🏆 6. / 63 مزید پڑھ »

بہاولنگر میں ظلم وبربریت کا واقعہ ڈکیتی کے دوران لڑکی سے اجتماعی زیادتی اہلخانہ پر تشددBahawalnagar incident of brutality, gang rape of girl during robbery, violence against family AISE BADDBAKBTO MO JAB TAK SAR E AAM SAZA NAHI DI JAYE GI AISE ZULM HOTEY RAHAIN GE.ISLAMI SAZAAYEN HEE INKA WAHID SOLUTION HAI.
ذریعہ: NeoNewsUR - 🏆 20. / 51 مزید پڑھ »

پی ٹی آئی ن لیگ کی جگہ پیپلزپارٹی سے تعلقات بڑھانے پر آمادہپاکستان تحریک انصاف مسلم لیگ (ن) کی جگہ پیپلز پارٹی سے تعلقات بڑھانے پر آمادہ نظر آتی ہے ، حکومت بجٹ منظوری سمیت آئینی تقاضوں کے لئے پیپلز پارٹی کی حمایت
ذریعہ: 24NewsHD - 🏆 19. / 51 مزید پڑھ »

وہیل کا لقمہ بننے سے معجزاتی طور پر بچنے والے شخص کی کہانیوہیل کا لقمہ بننے سے معجزاتی طور پر بچنے والے شخص کی کہانی ARYNewsUrdu
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مواد سے انسانیت کو تقسیم کیا جا رہا ہے وزیراعظم11:40 PM, 13 Jun, 2021, اہم خبریں, پاکستان, اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مواد سے انسانیت کو تقسیم کیا جا رہا ہے۔
ذریعہ: NeoNewsUR - 🏆 20. / 51 مزید پڑھ »

خواتین کا موازنہ کرنے پر حمیمہ ملک مومنہ مستحسن سے شدید ناراضخواتین کا موازنہ کرنے پر حمیمہ ملک کا مومنہ مستحسن سے اظہارِ ناراضی ARYNewsUrdu
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »