ایران کی جوہری تنصیب میں دھماکاسینٹری فیوج کا نیا پلانٹ نشانہ بنا: امریکی تجزیہ کار

  • 📰 Nawaiwaqt_
  • ⏱ Reading Time:
  • 95 sec. here
  • 3 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 41%
  • Publisher: 63%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

ایران کی جوہری تنصیب میں دھماکا،سینٹری فیوج کا نیا پلانٹ نشانہ بنا: امریکی تجزیہ کار Iran NuclearFacility Explosion CentrifugeProductionPlant NatanzNuclearEnrichmentFacility NuclearPlant

ایران کی جوہری توانائی تنظیم کے ترجمان بہروز کمال آفندی نے اس واقعے کو دبانے کی کوشش کی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ دھماکے سے صرف ایک زیر تعمیر ’’ صنعتی شیڈ‘‘ متاثر ہوا ہے۔تاہم کمال آفندی اور ایران کے جوہری ادارے کے سربراہ علی اکبر صالحی آتش زدگی کے فوری بعد نطنز روانہ ہوگئے تھے۔اس تنصیب کو ماضی میں بھی تخریب کاری کی مہموں میں نشانہ بنایا جاچکا ہے۔اس کے کمپیوٹر نظام پر خطرناک وائرس سے حملے کا الزام امریکا اور اسرائیل پر عاید کیا گیا تھا۔کمال آفندی نے یہ نہیں بتایا ہے کہ آگ سے عمارت کو کیا نقصان پہنچا...

اس تبصرے میں کہا گیا ہے کہ’’اسلامی جمہوریہ ایران نے بحرانوں کو شدید اور حالات کو ناقابل پیشین گوئی ہونے سے بچانے کی کوشش کی ہے لیکن صہیونی نظام اور امریکا ایسے ممالک کی جانب سے اسلامی جمہوریہ ایران کی سرخ لکیروں کو عبور کرنے کا مطلب یہ ہے کہ اب حکمت عملی پر نظرثانی کی ضرورت ہے۔‘‘ایران کی جوہری توانائی ایجنسی نے بعد میں ایک تصویر جاری کی ہے۔اس کے علاوہ سرکاری ٹی وی کی جاری کردہ ویڈیو میں اینٹوں سے بنی ایک عمارت میں سیاہ نشانات دیکھے جاسکتے ہیں اور اس کی چھت اڑی ہوئی ہے،اس کا ملبہ زمین پر ہے،...

دوسری جانب امریکا کی نیشنل اوشیانک ایٹ ماسفیئرک انتظامیہ کے خلائی سیارے سے حاصل کردہ ڈیٹا کے مطابق جمعرات کو علی الصباح مقامی وقت دو بجے کے قریب نطنز کمپاؤنڈ کے شمال مغربی حصے کو آگ لگی تھی اور اس کے شعلے ایسے روشن تھے کہ خلا سے سیٹلائٹ کے ذریعے ان کا سراغ لگا لیا گیا ہے۔کمال آفندی نے بعد میں ایران کے سرکاری ٹی وی کو بتایا ہے کہ ’’مادی اور مالی نقصان ہوا ہے اور ہم اس کا اندازہ لگانے کے لیے تحقیقات کریں گے۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ’’ خدا کا شکر ہے یورینیم کو افزودہ کرنے کی تنصیب کے کام میں کوئی...

امریکا کے انسٹی ٹیوٹ برائے سائنس اور بین الاقوامی سلامتی کے ایک ماہر ڈیوڈ البرائٹ کا کہنا ہے کہ نئے پلانٹ کی پیداواری تنصیب میں آگ لگی تھی۔ ان کے ادارے نے قبل ازیں ایک رپورٹ میں اس پلانٹ کا ذکر کیا تھا اور اس کی تعمیر کے وقت خلائی سیارے کی تصاویر کی مدد سے شناخت کی گئی تھی۔واضح رہے کہ ایران نے قبل ازیں صوبہ اصفہان میں واقع نطنز میں سینٹری فیوجز کی تنصیب میں کسی نئے تعمیراتی کام سے متعلق کوئی اعلامیہ جاری نہیں کیا تھا۔دارالحکومت تہران سے قریباً ڈھائی سو کلومیٹر جنوب میں واقع نطنز میں یورینیم کو...

ویانا میں قائم جوہری توانائی کا عالمی ادارہ ایران اور چھے عالمی طاقتوں کے درمیان 2015ء میں طے شدہ جوہری سمجھوتے کے تحت اس تنصیب کی بھی نگرانی کررہا ہے۔اس ادارے نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’’وہ نطنزمیں آگ سے متعلق اطلاعات سے آگاہ ہے اور ہم یہ توقع کرتے ہیں کہ اس سے آئی اے ای اے کی ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق تصدیقی سرگرمیوں پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔‘‘

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 6. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

تحریک انصاف کی رکن اسمبلی کی بہن کی ٹک ٹاک ویڈیوز نے ہنگامہ برپا کردیاکراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کی رکن سندھ اسمبلی دعا بھٹو قبل ازیں بھی اپنی بہن کو سندھ اسمبلی میں لانے کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بن چکی ہیں اور اب ان کی
ذریعہ: DailyPakistan - 🏆 3. / 63 مزید پڑھ »

متحدہ عرب امارت کی پاکستانی پائلٹس کے کوائف کی تصدیق کی درخواست - World - Dawn News
ذریعہ: Dawn_News - 🏆 17. / 51 مزید پڑھ »

سونے کی قیمت پاکستان کی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی - Business - Aaj.tv
ذریعہ: Aaj_Urdu - 🏆 8. / 63 مزید پڑھ »

اداکار شان کی وزیراعظم عمران خان کو حق کی راہ میں ڈٹے رہنے کی تلقینلاہور: (ویب ڈیسک) معروف پاکستانی اداکار شان شاہد نے اپنی ایک ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان کی تعریف کرتے ہوئے انھیں سچ کے راستے پر ڈٹے رہنے کی تلقین کی ہے۔
ذریعہ: DunyaNews - 🏆 1. / 83 مزید پڑھ »

سیالکوٹ میں پی آئی اے کی پروازوں کی ٹکٹوں کی فروخت میں بڑا فراڈ پکڑا گیاسیالکوٹ(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن کی ٹکٹوں کی فروخت میں مبینہ فراڈ سامنے آگیا ہے ۔ نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق پی آئی اے سیکیورٹی اینڈ
ذریعہ: DailyPakistan - 🏆 3. / 63 مزید پڑھ »

پاک فوج کی پاکستان میں چینی افواج کی موجودگی کی سختی سے تردید - Pakistan - Aaj.tv
ذریعہ: Aaj_Urdu - 🏆 8. / 63 مزید پڑھ »