اکرم ابڑو قتل کے ہائی پروفائل کیس کی تفتیش کے لیے ہائی پروفائل تفتیشی ٹیم تیار

  • 📰 arynewsud
  • ⏱ Reading Time:
  • 63 sec. here
  • 3 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 28%
  • Publisher: 63%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

اکرم ابڑو قتل کے ہائی پروفائل کیس کی تفتیش کے لیے ہائی پروفائل تفتیشی ٹیم تیار arynewsurdu

کراچی: اکرم ابڑو اور شہریار ابڑو قتل کے ہائی پروفائل کیس کی تفتیش کے لیے دو اضلاع اور سی ٹی ڈی کے افسران پر مشتمل ہائی پروفائل تفتیشی ٹیم تیار کر لی گئی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی، ڈیفنس تھانے کی حدود میں اکرم ابڑو اور شہریار ابڑو کی مبینہ ٹارگٹ کلنگ کے سلسلے میں آئی جی سندھ نے تفتیش کے لیے ہائی پروفائل ٹیم تیار کر لی ہے، جس میں صوبے کے دو اضلاع سے اور کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ سے افسران کو شامل کیا گیا ہے۔ یہ تفتیشی ٹیم ڈی آئی جی ساؤتھ عرفان بلوچ کی سربراہی میں تشکیل دی گئی ہے، جس میں ایس ایس پی ساؤتھ اسد رضا، ایس ایس پی جیکب آباد سمیل نور، انچارج سی ٹی ڈی راجہ عمر خطاب، ایس پی انویسٹی گیشن ابریز عباسی، ڈی ایس پی آغا اصغر پٹھان سمیت ایس ایچ او اور ایس آئی او ڈیفنس، اور انچارج آئی ٹی سیکشن جیکب آباد شفاعت اعوان شامل ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز فائرنگ سے محمد اکرم ابڑو اور شہریار ابڑو جاں بحق ہوئے تھے، جب کہ گولیاں لگنے سے دو افراد ارشاد علی اور محمد عبداللہ زخمی ہو گئے تھے۔ یہ ٹیم حملے میں ملوث ملزمان کی شناخت اور گرفتاری کے لیے تمام کوششیں کرے گی، اور آئی جی سندھ کوکیس کی پیش رفت رپورٹ بھی پیش کرے گی۔دریں اثنا، جیکب آباد میں ایم پی اے اسلم ابڑو کے بھائی اکرم ابڑو اور بھتیجے شہریار ابڑو کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی، نماز جنازہ میونسپل کمیٹی کے صحن میں ادا کی گئی، جس میں ایم پی اے ممتاز جکھرانی، ایس ایس پی، ڈپٹی کمشنر محمد یوسف شیخ نے شرکت کی۔ نماز جنازہ میں سیاسی، سماجی، مذہبی رہنماؤں سمیت شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی، مقتولین کو آبائی قبرستان میں سپرد خاک کیا...

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 5. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

ورلڈکپ میں پاک بھارت میچ کی تاریخ بدلنے کا امکان، وجہ بھی سامنے آگئیپاکستان اور بھارت کے درمیان 15 اکتوبر کو ہونے والے میچ کی تاریخ تبدیل ہونیکا امکان کیوں ہے؟ جانیں:
ذریعہ: geonews_urdu - 🏆 15. / 53 مزید پڑھ »

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں فائرنگ پی پی کے ایم پی اے اسلم ابڑو کے بھائی اکرم ابڑو جاں بحق01:41 PM, 26 Jul, 2023, متفرق خبریں, جرم وانصاف, کراچی : کراچی کے علاقے ڈیفنس میں فائرنگ سے پیپلز پارٹی کے ایم پی اے اسلم ابڑو کے بھائی اکرم ابڑو سمیت 2 افراد
ذریعہ: NeoNewsUR - 🏆 20. / 51 مزید پڑھ »

چیئرمین پی ٹی آئی کی توشہ خانہ کیس کا ٹرائل روکنے کی درخواست مسترداسلام آباد ہائی کورٹ کے بعد سپریم کورٹ نے بھی چیئرمین پی ٹی آئی کی توشہ خانہ کیس کا ٹرائل روکنے کی درخواست مسترد کر دی۔
ذریعہ: jang_akhbar - 🏆 7. / 63 مزید پڑھ »

اکرم ابڑو قتل: مسجد عائشہ کے قریب فائرنگ ہوئی، 50 راؤنڈ چلائے گئے، بھائی اسلم ابڑواسلم ابڑو کا کہنا تھا کہ صبح کے وقت بھائی اکرم ابڑو خیابان شمشیر سے جیکب آباد جانے کیلئے نکلا تھا۔
ذریعہ: jang_akhbar - 🏆 7. / 63 مزید پڑھ »

کراچی: ڈیفنس میں فائرنگ سے رکن سندھ اسمبلی کا بھائی اور بھتیجا جاں بحقمرنے والوں میں ایم پی اے اسلم ابڑو کے بھائی اکرم ابڑو اور مقتول کا بیٹا شامل ہیں: پولیس
ذریعہ: geonews_urdu - 🏆 15. / 53 مزید پڑھ »