اڈانی گروپ کو لگا 6 گھنٹے میں کھربوں روپے کا زبردست جھٹکا

  • 📰 arynewsud
  • ⏱ Reading Time:
  • 55 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 25%
  • Publisher: 63%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

بھارت کی مشہور کاروباری شخصیت گوتم اڈانی کے اڈانی گروپ کو صرف 6 گھنٹوں میں کھربوں روپے کا زبردست جھٹکا لگا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز شیئر مارکیٹ میں زبردست افراتفری میں اڈانی گروپ کے 11 کھرب روپے ڈوب گئے اور 6 گھنٹے کے کاروبار کے بعد اڈٓانی گروپ کی رجسٹرڈ 10 کمپنیوں کی مارکیٹ ویلیویشن 1.12 لاکھ کروڑ کم ہو گئی۔

رپورٹ کے مطابق بدھ کے روز صبح سے ہی مختلف کمپنیوں کے شیئرز کی قدر گر رہی تھی اور بی ایس ای انڈیکس تو 1100 پوائنٹس تک نیچے چلا گیا اور شام کو بھی ٹریڈنگ ختم ہونے کے وقت 906 پوائنٹس گر کر بند ہوا۔ شیئر مارکیٹ میں چلنے والی مندی کی اس آندھی میں گوتم اڈانی کے اڈانی گروپ کی فہرست بند کمپنیوں کے شیئر بھی دھواں بن کر اڑ گئے۔

سب سے زیادہ گراوٹ اڈانی ٹوٹل گیس کے شیئر میں دیکھنے کو ملی۔ اس کمپنی کے شیئر کی قیمت 9.50 فیصد گر گئی۔ اس کے علاوہ اڈانی گرین انرجی کے شیئر کی قیمت 9.07 فیصد، اڈانی انرجی سالیوشنز کے شیئر کی قیمت 8.54 فیصد، این ڈی ٹی وی کے شیئر کی قیمت 7.92 فیصد اور اڈانی پورٹس کے شیئر کی قیمت 6.97 فیصد تک گر گئی۔ اڈانی گروپ کی دیگر کمپنیوں میں اڈانی انٹرپرائزیز کے شیئر میں 6.91 فیصد، اے سی سی کے شیئر میں 6.87 فیصد، اڈانی پاور کے شیئر میں 4.99 فیصد، امبوجا سیمنٹس کے شیئر میں 4.58 فیصد اور اڈانی ولمر کے شیئر میں 4.25 فیصد کی گراوٹ آئی ہے۔ ان سبھی کا مجموعی مارکیٹ کیپٹلائزیشن بدھ کے روز 112780.96 کروڑ روپے کم ہو گیا۔

شیئر مارکیٹ کے کاروبار سے وابستہ ذرائع کے مطابق یہ حالیہ چند سالوں میں شیئر بازار میں ایک ہی دن میں آئی چند بڑی گراوٹوں میں سے ایک ہے۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 5. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

ترکیہ: سحری میں جگانے والی خواتین دوبارہ گلیوں میں نکل پڑیںمیڈیا رپورٹس کے مطابق سحری میں جگانے والا خواتین کا یہ گروپ کئی سالوں سے لوگوں کو ڈھول بجا کر سحری کے لیے جگا رہا ہے۔
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا اعلانپیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 73 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 37 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے
ذریعہ: ExpressNewsPK - 🏆 13. / 53 مزید پڑھ »

دوران پرواز پائلٹ کی آنکھ لگ گئی، 153 مسافروں کے ساتھ پھر کیا ہوا؟مسافروں سے بھرے طیارے میں پائلٹ کی آنکھ لگ گئی، 153 افراد کو لے جانے والی پرواز میں پائلٹ تقریباً آدھے گھنٹے تک سوتے رہے۔
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا، کل پہلا روزہ ہوگاآسٹریلیا، فلپائن، سنگاپور، انڈونیشیا، ملائیشیا، برونائی میں اتوار کو رمضان کا چاند نظر نہیں آیا
ذریعہ: ExpressNewsPK - 🏆 13. / 53 مزید پڑھ »

ماہ رمضان میں نظام ہاضمہ کی خرابی کا آسان حلرمضان کا بابرکت مہینہ شروع ہوچکا ہے اس میں زیادہ تر لوگوں کو اکثر نظامِ ہاضمہ کے مسائل کا سامنا رہتا ہے جبکہ افطاری اور سحری میں پراٹھے اور
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

کراچی میں ایک ارب روپے کی بڑی ٹیکس چوری پکڑی گئیکسٹمز پوسٹ کلیئرنس آڈٹ میں کراچی میں ایک ارب روپے کی بڑی ٹیکس چوری پکڑی گئی ہے، خیبر فیبرکس ایمبرائیڈری، فیبرک کی جعلی درآمدات میں ملوث پائی گئی، اور ٹیکس چھوٹ کا فائدہ اٹھا کر حکومت کو کروڑوں روپے ٹیکس ریونیو کا زبردست نقصان دیا گیا۔
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »